The diary game || better life || @amirhayat || 22 Jun 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

GridArt_20220622_164452155.jpg

السلام و علیکم

دوستو امید ہے اللّٰہ تعالٰی کے فضل و کرم سے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالٰی آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ کے کاموں میں آسانیاں پیدا فرمائے۔

IMG_20220622_085543.jpgIMG_20220622_085537.jpg

صبح کی مصروفیات

image.png
آج میں جلدی سے نہیں اٹھ سکا کیونکہ رات کو کافی دیر تک سو نہیں سکا تھا۔ رات کے وقت بارش کی وجہ سے لائٹ نہیں تھی بہت سے بجلی کے پول طوفان کی وجہ سے گر گئے تھے۔ میرے گھر کے قریب بھی ایک پول سے تاریں ٹوٹی تھیں۔ جب رات کو نیند کا وقت تھا تو زلزلہ آیا اور پھر ہم سب جاگ گئے زلزلہ بہت شدید تھا۔ لائٹ بھی نہیں تھی بچے بھی ڈر گۓ تھے۔ میں نے بچوں کو حوصلہ دیا اور پھر سب سو گئے۔ ہم سب جب اٹھے تو سورج نکل رہا تھا میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ واک کر سکوں اور فصلوں کے نقصانات کا جائزہ بھی لے سکوں۔

IMG_20220622_115401.jpg

IMG_20220620_185042.jpgIMG_20220622_075444.jpg

فصلوں کے نقصانات کا جائزہ

image.png
میں نے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لیا اور پھر واک کرنے کے لیے چلا گیا آج آسمان بالکل صاف دکھائی دے رہا تھا تمام درخت اور پودے بھی دھل کر صاف دکھائی دے رہے تھے۔ میں واک کرنے کے بعد گھر واپس پہنچ گیا گھر میں ناشتہ تیار ہو چکا تھا اور سب میرا انتظار کر رہے تھے میں نے سب کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا اور پھر چارہ گھر لے آیا۔ میں نے جانوروں کو چارہ ڈالا اور پھر میں مارکیٹ سے جوار کا بیج لینے چلا گیا۔ میں مارکیٹ سے بیج لے کر گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچا تو واپڈا والی ٹیم میرے گھر کے قریب پول پر تاریں ٹھیک کر رہی تھی۔ میں نے ان سے معلوم کیا کہ کب تک لائٹ آ جائے گی۔ انہوں نے کہا آدھے گھنٹے تک بجلی بحال کر دی جائے گی

IMG_20220622_075420.jpgIMG_20220622_075357.jpg

دکان میں مصروفیات

image.png
میں نے گھر واپس آنے کے بعد اپنی دکان کی چابیاں لیں اور دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دوکان کی صفائی کی صفائی کرنے کے بعد کپڑوں کی کٹائی شروع کر دی۔ تاکہ جب تک لائٹ نہیں آتی تو میں اپنی کٹائی مکمل کر لوں۔ کچھ دیر کے بعد لائٹ آ گئ میں نے سلائی کا کام شروع کر دیا۔ سب سے پہلے مشین کے تمام حصوں کو تیل ڈالا اور پھر میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ میں نے 1 بجے تک سلائی کی اور پھر مجھے بھوک محسوس ہوئی تو میں نے دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا۔ گھر پہنچا تو دوپہر کا کھانا تیار ہو چکا تھا میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کچھ دیر آرام کیا۔ جب میں اٹھا تو 4 بج رہے تھے میں نے جلدی سے اٹھ کر ہاتھ منہ دھویا اور پانی کا ایک گلاس پیا۔ اور دکان کی طرف روانہ ہو گیا میں نے دوکان میں سارا دن کپڑوں کی سلائی کی شام سے پہلے میں نے دکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر کی طرف واپس آ رہا تھا سورج بھی بادلوں میں چھپ رہا تھا۔ بادل اتنے گھنے تھے کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے شام ہو چکی ہو۔ میں گھر پہنچا اور آج کی ڈائری تحریر کی جو کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی۔

IMG_20220621_072809.jpgIMG_20220621_054530.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon| @vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Sort:  
 2 years ago 

آخری دو تصاویر ناقابل یقین ہیں۔ نظارہ مسحور کن ہے. مجھے کہنا ضروری ہے، حیرت انگیز طور پر لیا گی

 2 years ago 

میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے میری تصاویر کو سراہا

 2 years ago 

How beautifully you captured sun view mind blowing, i hope there would be no losses due to earth Quake evwrything would be safe, your way of writing is beautiful

 2 years ago 

Allah Almighty protected us from the earthquake

Mashalllah jnab bhot he umda trekay sy diary likhe hy or achi tasverrain banai hy good work Brother keep it up 💖

 2 years ago 

Thanks my friend

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 71178.18
ETH 3871.22
USDT 1.00
SBD 3.50