# club75 || The diary game || @amirhayat || 19 July 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

photocollage_202271918333136.jpg

السلام و علیکم

image.png
السلام وعلیکم دوستو امید ہے دوستوں آپ خیریت سے ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔ اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔

IMG_20220718_104730.jpgIMG_20220718_104721.jpg

صبح کی مصروفیات

image.png
دوستو آج جولائی کی 19 تاریخ ہے اور منگل کا دن ہے ساون کا مہینہ شروع ہے گرمی نے شدت اختیار کر لی ہے صبح کے وقت بھی بہت زیادہ گرمی ہوتی ہے۔ میں صبح سویرے اٹھا اور نہانے کے لئے واش روم گیا۔ تازہ پانی کی ٹینکی بھری اور پھر میں نہایا۔ نہانے کے بعد میں نے وضو کیا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا۔ مسجد میں پہنچ کر میں نے باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ دیر کے لئے قرآن کریم کی تلاوت کی۔ تلاوت کرنے کے بعد میں نے دعا کی اور پھر میں مسجد سے باہر نکلا اور واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے واک کرنے کے لیے جس راستے کا چناؤ کیا وہ قبرستان سے ہو کر جاتا ہے۔ میں نے قبرستان سے گزرتے ہوئے اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے اپنی واک مکمل کی اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے سب سے پہلے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا اور پھر انہیں چارہ دیااور جانوروں کے لئے تازہ پانی کا حوض بھرا۔ آج چونکہ گرمی بہت زیادہ تھی اس لیے باغیچے میں موجود پھولوں اور پودوں کو پانی دیا اور پھر ناشتہ کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ناشتہ کرنے سے فارغ ہؤا تو میری بیوی نے مجھے کچھ مارکیٹ سے اشیاء کی خریداری کرنے کے لیے کہا۔ میں نے تمام اشیاء کی ایک مختصر سی فہرست تیار کی اور پھر میں موٹر سائیکل پر سوار ہوا اور اپنے جھوٹے بیٹے کو بھی ساتھ لے کر مارکیٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔

IMG_20220718_104718.jpgIMG_20220718_104714.jpg

مارکیٹ میں خریداری کی تفصیلات

image.png
مارکیٹ میں پہنچ کر میں نے اپنے بیٹے کے لیے جوتے خریداری کیے اور پھر شیمپو اور صابن بھی خریدا۔ کچھ کاسمیٹک کی اشیاء کی خریداری کی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ چکن شاپ سے گوشت خرید کر ہم گھر واپس پہنچ گئے۔ تمام اشیاء گھر پر چھوڑیں اور اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دکان کے دونوں دروازے کھولے اور صفائی شروع کر دی۔ صفائی مکمل کرنے کے بعد میں نے پانی کا ایک ٹھنڈا گلاس پیا اور پھر پنکھے کا بٹن آن کر دیا۔ جب میں نے پسینہ خشک کر لیا تو کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا۔ میں نے دوپہر کے 12 بجے تک دکان میں کام کیا اور پھر دکان بند کر کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو گھر پر کھانا تیار ہو رہا تھا۔ میں نے کچھ دیر آرام کیا جب کھانا تیار ہو گیا تو میں نے سب کے ساتھ کھانا کھایا اور پھر میں کچھ دیر کے لئے سو گیا۔

IMG_20220718_104709.jpgIMG_20220718_101242.jpg

شام کی مصروفیات

image.png
جب میری آنکھ کھلی تو سہہ پہر کے 4 بج رہے تھے۔ میں نے جلدی سے اٹھ کر وضو کیا اور نماز ادا کی اور پھر میری بیوی نے آم کا جوس تیار کیا اور میں نے جوس کا ایک گلاس پیا پھر میں دوبارہ اپنی دکان کی طرف چلا گیا، اور باقی کام مکمل کیا۔ شام کے وقت جب سورج غروب ہونے لگا تو میں نے دکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے اپنی آج کی مصروفیات تحریر کیں اور آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

IMG_20220718_101219.jpgIMG_20220718_101208.jpg

image.png

IMG_20220718_101150.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

Thank you for posting in Steemit Pakistan.

Quality ChecksStatus
#club75
Plagiarism-Free
Bot-Free
#steemexclusive
#burnsteem25

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 65725.20
ETH 3370.19
USDT 1.00
SBD 2.63