Club75|| The diary game || @amirhayat || 17 aug 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

IMG_20220717_194344.jpg

السلام و علیکم

image.png

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ان دنوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں اور کافی حد تک جانوروں کا بھی نقصان ہؤا ہے۔ جو کچھ ہمارے ملک میں بچ گیا تھا تو باقی لمپی سکن نے کام پورا کر دیا ہے۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے اور ہمارے گناہ معاف فرمائے اور معصوم جانوروں کو اس مرض سے نجات حاصل ہو۔ آج جب میں صبح کے وقت مسجد میں پہنچا تو وہاں پر جب ہم نے نماز ادا کر لی تو ہم نے اس وبأ سے نجات کے لیے دعائیں مانگیں اور استغفار کی تسبیحات کا ذکر کیا۔ مسجد سے جب ہم سب باہر نکلے تو آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جماے ہوئے تھے اور بہت گہرے بادل دکھائی دے رہے تھے۔

IMG_20220717_194358.jpgIMG_20220717_194353.jpg

صبح کا خوبصورت موسم

image.png
بہت خوبصورت موسم تھا ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی میں بھی موسم کو انجوائے کرنے کے لیے چلا پڑا۔ سورج بھی نکلنے والا تھا موسم بہت جلدی سے بدل رہا تھا۔ میں نے خوبصورت موسم کو انجوائے کیا اور کچھ تصاویر بھی لیں۔ میں نے واک ختم کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے نکل گیا۔ مجھے خدشہ تھا کہ کہیں بارش نہ شروع ہو جائے۔ جب میں گھاس کاٹ رہا تھا تو اچانک بارش بھی شروع ہو گئی۔ میں جلدی سے نکلا اور گھر کی طرف واپس چلا آیا۔ کافی دیر تک بارش ہوتی رہی۔ میں نے بارش کے رکنے کا انتظار کیا۔ بچے سکول جانے کے لیے بھی تیار تھے اور انتطار میں تھے کہ بارش رک جاۓ تو وہ سکول جائیں۔ بالآخر بارش رک گئی اور میں بچوں کو سکول چھوڑنے چلا گیا۔ میں نے بچوں کو سکول چھوڑا اور پھر گھر واپس پہنچ گیا۔ میں نے ابھی ناشتہ کرنا تھا میں نے بیگم سے ناشتہ لانے کا کہا۔ میری بیگم میرے لیے ناشتہ لے آئی میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں دوبارہ جارہ لینے چلا گیا۔

IMG_20220717_053654.jpgIMG_20220806_113913.jpg
IMG_20220806_113546.jpgIMG_20220806_113538.jpg

دن کی مصروفیات

image.png
کچھ دیر کے بعد میں چارہ کاٹ کر لے آیا اور پھر جانوروں کو ڈال دیا۔ جب میں بکریوں کو چارا دینے گیا تو بکری کا چھوٹا میمنہ بہت اچھل کود میں مصروف ہوگیا۔ وہ انچی جگہوں پر چڑھ کر چھلانگیں مار رہا تھا اور خوبصورت موسم انجوائے کر رہا تھا اچھل کود کرتے کرتے وہ درخت کے تین بڑے تنوں کے درمیان چڑھ کر کھڑا ہو گیا۔ بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔ میں نے اس کی چند خوبصورت تصاویر بھی لیں جو کہ میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ اس کی اچھل کود نے مجھے باقی جانوروں کی بیماری بھی بھلا دی۔ میں تمام ممبران سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ سب بھی دعا کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس بیماری سے نجات دلانے۔ اور ہمارے گناہ معاف فرمائے میں گھر کی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد جانوروں کے لئے کچھ ادویات لینے چلا گیا۔ میں نے ویٹرنری ڈاکٹر سے کچھ ادویات لیں اور پھر میں گھر واپس چلا آیا۔ جانوروں کو ادویات دینے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ جہاں پر میں نے سارا دن کپڑے سلائی کرتے گزار دیا۔ شام کے وقت گھر وآپس پہنچا اور اپنی ڈائری تحریر کی اور پھر آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔*

IMG_20220806_113535.jpgIMG_20220806_113225.jpg
IMG_20220815_181757.jpgIMG_20220806_113251.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 67292.64
ETH 3242.50
USDT 1.00
SBD 2.64