Club5050 || The diary game || @amirhayat || 02 sep 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago
IMG_20220823_183753.jpgIMG_20220823_183752.jpg

السلام و علیکم

image.png
السلامُ و علیکم دوستو امید کرتا ہوں کہ آپ اللّٰہ تعالٰی کے فضل و کرم سے محفوظ مقامات پر ہوں گے اور جو سیلاب متاثرین ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مشکل دور فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین۔ دوستو روزانہ کی طرح میں آج بھی جلدی سے اٹھ گیا تھا اور اٹھتے ہی میں نے سب سے پہلے پانی کی ٹینکی فل کی اور پھر نہانے کے لیے واش روم میں پہنچا۔ نہانے کے بعد میں بالکل تازہ دم ہو گیا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر میں نے وضو کیا اور پھر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لیے چلا پڑا میں واک کر رہا تھا تو آس وقت سورج طلوع ہو رہا تھا بہت خوبصورت نظارہ تھا ہلکے ہلکے بادلوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا میں نے کچھ تصاویر بھی لیں جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں میں نے واک مکمل کی اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو بچے ناشتہ کر چکے تھے اور سکول جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے۔ میں نے بچوں کو سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی اور پھر گھر واپس پہنچ گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا۔ جانوروں کے لئے جب چارہ کٹائی کر رہا تھا تو بہت ہی خوبصورت تتلی دیکھی جو کہ میرے بہت ہی قریب تھی میں نے بڑی کوشش کرنے کے بعد اس کی کچھ تصاویر لیں اور پھر وہ اڑ کر چلی گئی۔

IMG_20220823_183749.jpgIMG_20220819_184118.jpg
IMG_20220819_081201.jpgIMG_20220819_081158.jpg

مارکیٹ سے خریداری

image.png
میں نے جانوروں کو چارہ ڈالا اور پھر میں مارکیٹ میں دودھ فروخت کرنے کے لیے روانہ ہو گیا میں نے مارکیٹ میں دودھ فروخت کیا اور پھر میں نے کچھ سبزیاں خریدیں اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے سبزیاں بیگم کے حوالے کر دیں اور میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی شروع کر دی۔ صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی سلائی شروع کر دی۔ میں اپنی دکان میں کام کر رہا تھا تو میرے پاس گاہک پہنچے انہوں نے مجھے کپڑے سلائی کرنے کے لیے دیے۔ میں نے ان کو ایک ہفتے کے بعد کی تاریخ دی وہ واپس چلے گئے۔ میں نے بارہ بجے تک دکان میں کام کیا اور پھر دکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے بیگم سے دوپہر کے کھانے کے بارے میں پوچھا کہ کھانا تیار ہو چکا ہے یا نہیں۔ بیگم نے کہا جی ہاں کھانا تیار ہو چکا ہے۔ آپ ہاتھ منہ دھو لیں میں کھانا لگاتی ہوں اور سب مل کر کھانا کھاتے ہیں۔ میں نے ہاتھ منہ دھویا اور پھر ہم سب نے مل کر کھانا کھایا اور پھر میں نے کچھ دیر آرام کیا۔

IMG_20220819_081154.jpgIMG_20220819_081152.jpg

جمعۃالمبارک

image.png
کچھ دیر آرام کرنے کے بعد میں نے جمعہ کی نماز کے لیے تیار ہونا تھا۔ میں نہانے کے لئے واش روم گیا وہاں پر میں نہایا اور نئے کپڑے پہنے اور پھر مسجد کی طرف روانہ ہو گیا۔ مسجد میں امام صاحب نے خطاب کیا اور پھر آذان ہوئ اور خطبہ دیا گیا۔ پھر جماعت کھڑی ہو گئی۔ ہم سب نے باجماعت نماز ادا کی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے بیگم سے چائے کے لیے کہا وہ میرے لیے چائے تیار کر کے لے آئ۔ میں نے چائے نوش کی اور پھر میں دوبارہ دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے دکان میں مغرب تک کام کیا اور پھر دکان بند کر کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی جو آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

IMG_20220819_081150.jpgIMG_20220819_081100.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

اگر آپ اپنی پوسٹ کو چھوٹے چھوٹے پیروں میں لکھیں گے تو پڑھنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ اگر آپ پوسٹ میں متعلقہ تصاویر استعمال کریں گے تو زیادہ بہتر ہوگا جیسا کہ آپ نے تتلیوں کی چھ تصاویر لگائی ہیں، وہ
ایک ہی تصویر کافی تھی۔

آپ دوسرے ممبرز کی پوسٹ پر ووٹ کر رہے ہیں یہ بہت اچھی بات ہے لیکن آپ کو کمنٹس بھی کرنے چاہیے۔ پچھلے ایک ہفتے میں آپ نے ایک بھی کمنٹ نہیں کیا ، یاد رہے
کمنٹ معنی خیز ہونا چاہیے

 2 years ago 

آپ نے درست فرمایا ہے میں انشاء اللہ بھر پور کوشش کروں گا کہ دوستوں کو کومنٹ کروں۔

 2 years ago 

ماشاءاللہ بہت شاندار فوٹوگرافی اور دلکش پوسٹ شیئر کی ہے آپ کی فوٹو گرافی اپنی مثال آپ ہے
سٹیمٹ پاکستان کو رونق بخشی بہت شکریہ

 2 years ago 

آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ

 2 years ago 

Walikum salam You have written very beautiful daily activities. You have taken beautiful pictures of the butterfly and the sunset

 2 years ago 

Thanks for the appreciating my post

 2 years ago 

Most welcome dear sir

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 62904.98
ETH 3359.08
USDT 1.00
SBD 2.46