#club5050 || better life || the diary game|| @amirhayat || 01 July 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

BlendMePhoto1656434411299.png

السلام و علیکم

image.png

سٹیم اٹ پاکستان کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام وعلیکم اور جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو۔ اللّٰہ تعالٰی اس بابرکت دن کے صدقے آپ سب کی حفاظت فرمائے اور ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کی پریشانیاں دور فرمائے اور رزق اور کاروبار میں آسانیاں پیدا فرمائے

IMG_20220622_121935.jpgIMG_20220622_121921.jpg

صبح کی واک

image.png

صبح سویرے اٹھنے کے بعد میں نے بچوں کو بھی جگایا اور پھر میں نہانے چلا گیا۔ فریش ہونے کے بعد میں مسجد کی طرف روانہ ہو گیا اور مسجد میں پہنچ کر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ دیر تسبیحات پڑھیں۔ تسبیحات پڑھنے کے بعد میں مسجد سے باہر نکلا اور واک کے لئے روانہ ہوگیا۔ صبح کے وقت بادلوں کا سلسلہ بھی پہنچ چکا تھا اور محکمہ موسمیات نے آئندہ روز بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ آج گرمی کی شدت میں کمی دیکھائی دے رہی تھی ہوا میں نمی موجود تھی۔ میں واک کرنے کے لیے روانہ تھا میں نے قبرستان کی طرف واک کا سفر جاری رکھا اور قبرستان پہنچ کر اپنے والدین کی قبروں پر دعاۓ مغفرت کی اور پھر تمام امت مسلمہ کے مرحومین کی مغفرت کی بھی دعا کی۔ میں قبرستان سے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واک کرنے چلا گیا۔ میں نے واک مکمل کی اور گھر کی طرف لوٹ آیا۔

IMG_20220622_121914.jpgIMG_20220622_121909.jpg

یوٹیلٹی سٹور سے خریداری

image.png

گھر پہنچا تو سب سے پہلے اپنے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا کیونکہ اگر ناشتہ کرنے کے بعد چارہ کٹائی کیا جائے تو اس وقت گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور پھر چارہ کٹائی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میں نے چارہ کٹائی کرنے کے بعد جانوروں کو چارہ دیا اور پھر انہیں تازہ پانی مہیا کیا۔ جب گھر کے کاموں سے فارغ ہؤا تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور مارکیٹ میں شاپنگ کرنے کے لیے روانہ ہو گیا۔ صبح کے ساڑھے نو بجے میں یوٹیلیٹی سٹور پر پہنچ گیا اور وہاں سے چاول ڈالیں اور گھی خریدے اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو ۔ گھر پہنچ کر تمام اشیاء بیوی کے حوالے کیں اور میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی۔ صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی سلائی شروع کر دی۔

IMG_20220622_115439.jpgIMG_20220622_115538.jpg

باجرے کے بیج کی خریداری

image.png

میں نے 12 بجے سلائی کا کام ختم کیا اور پھر دکان بند کر دی۔ دکان بند کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو دوپہر کا کھانا تیار ہو رہا تھا میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر آرام کیا کچھ دیر کے بعد میں نے جمعہ کی نماز کے لیے تیاری کی اور مسجد میں جا کر جمعہ کی نماز ادا کی نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد میں گھر پہنچا اور پھر میں نے بیوی کو چائے کا ایک کپ تیار کرنے کے لیے کہا۔ میری بیوی نے میرے لیے چائے تیار کی اور پھر میں نے چاۓ نوش کی۔ میں نے باجرے کی فصل کاشت کرنے کے لئے بیج خریدنا تھا۔ میں بیج کی دکان پر پہنچ گیا وہاں سے میں نے اچھی کمپنی کے ہائبرڈ بیج کی خریداری کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

IMG_20220622_120103.jpgIMG_20220622_124418.jpg

IMG_20220620_191016.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

You have written your diary well. Little things combines to make a happiness. Enjoy your day with your family.

 2 years ago 

I am grateful that you took the time to read my diary and leave your impressions with kind words.

 2 years ago 

You have written your diary well keep it up. 🌼

 2 years ago 

Thanks for the appreciating my post

 2 years ago 

Hope you enjoy your day, evening view is amazing.

 2 years ago 

Thanks my dear friend You took the precious time for my diary

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 65989.03
ETH 2622.29
USDT 1.00
SBD 2.65