The lifestyle diary game|| Water is precious please don't waste it|| I did my skin care ||30-06-2024

in Steem Fashion&Style13 days ago

السلام علیکم عزیز دوستو کیسے ہیں سب امید کرتی ہوں سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اچھی ہوں اج ایک نئے دن کے ساتھ میں پھر اپنے دوستوں سے بات چیت کرنے ائی ہوں اور اپ کو پتہ ہے کہ سٹیمیٹ میرا فیورٹ میڈیا ہے جہاں پر میں اپنے فرینڈز اینڈ فیملی کے ساتھ اپنی ڈیلی روٹین شیئر کرتی ہوں تو ائیے اج کے دن کا اغاز کرتے ہیں.

IMG_20240630_200811_442.jpg

اور چونکہ اتوار کا دن تھا اور اتوار کا دن مجھے بہت پسند ہے کیونکہ الارم کی اواز ہے ذرا کم ہوتی ہیں اور میں ارام کی نیند سوتی ہوں اور ارام سے ہی اٹھتی ہوں اور اچھی بات یہ ہے کہ میری گڑیا نے بھی اج مجھے نہیں اٹھایا پھر میں اٹھی اور اللہ کوئی یاد کرنے کے بعد جب میں کچن میں پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ گیس چلی گئی ہے اور مجھے بہت دکھ لگا کیونکہ چھوٹے سلنڈر پہ کھانا پکانا مجھے بہت مشکل لگتا ہے لیکن چاروں نا چار مجھے اسی پہ ناشتہ بنانا پڑا جو کہ کوئی اتنا خاص مزیدار نہیں بنا کیونکہ اس میں اج ذرا تیز ہوتی ہے اور سلو کرو تو چولہ بند ہو جاتا ہے اس لیے ہینڈل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے پر میں حیران ہوں کہ صبح سویرے ہی اس کی میں چلی جاتی ہے دو مہینے سے یہی روٹین جاری ہے .

IMG_20240630_200053_241.jpg

اس کے بعد اتوار کا دن تھا تو میں نے سوچا تھوڑی سی گھر کی صفائی کو دیکھ لوں اور گندم کی صفائی بھی کر لوں کیونکہ ہم لوگ گھر کا ہی اٹا کھاتے ہیں اس لیے میں نے گندم کو دھویا اور چھت پہ پھیلایا تاکہ تھوڑی خشک ہو جائے اور موسم خاصا گرم تھا حالانکہ بادل بھی تھے لیکن پھر بھی گرمی کی شدت میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں ارہی تھی اور میں پسینے سی شرح بور تھی اور میری گڑیا ساتھ ساتھ میری ہیلپ کر رہی تھی اسی اسنا میں میرا فون گر گیا اور چھ گھنٹے ہونی نہ ہو سکا اس لیے میں کوئی تصویر نہ لے سکی.

IMG_20240630_181658_987.jpg

پھر میں نے دوپہر کا کھانا بنایا جس میں میں نے اج سٹیم روسٹ بنایا اور تصویر تو اس کی میں بالکل نہیں کھینچ پائی کیونکہ میرا موبائل ان نہیں ہوا تھا کھانا کھانے کے بعد میں نے کرپٹوک ایڈمی کی پوسٹ شروع کی ہوئی تھی اس کی غم میں سو گئی کہ فون کا بون ہوگا کیونکہ میرا اخری سوال رہتا تھا جب میں اٹھی تو میں نے دوبارہ کوشش کی تو شکر ہے فون چلنا شروع ہو گیا.

IMG_20240630_181934_315.jpg

اس کے بعد میں نے دیکھا کہ گھر میں پانی بالکل نہیں ہے ہمارے گھر میں پینے کا پانی اویلیبل نہیں ہے اس لیے ہم نیسلے کا پانی لاتے ہیں جو کہ کسی عذاب سے کم نہیں کیونکہ ادھا بجٹ تو اسی چکر میں چلا جاتا ہے میں نے بارہا کوشش کی کہ اس شہر میں کوئی واٹر فلٹریشن یونٹ کا اغاز ہو جائے لیکن نہ ہو پایا اور میں سوچ رہی ہوں کسی طرح دوستوں سے تھوڑا سا فنڈز اکٹھا کر کے ایک فلٹریشن یونٹ لگا دیا جائے تاکہ ہر ایک کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو اور کم پیسوں میں بھی ہو کیونکہ نسلے کا پانی خاصہ مہنگا پڑ جاتا ہے.

IMG_20240630_181940_543.jpg

میں گھر سے چار گین لے کے نکلی اگے جا کے پتہ چلا کہ پانی اب کم ہے اس لیے کم ہی ملے گا تو مجھے تین کین مل گئے جن کو میں نے رکشے میں لوڈ کرایا اور گھر اگئی اللہ کا شکر ہے کہیں پینے کا پانی گھر میں میسر ہو گیا تھا اس کے بعد میں نے بریانی اج بنانی تھی اس کی تیاری شروع کی اسی اسنا میں میں نے دیکھا کہ میری سکن بہت خراب ہو گئی اور اج اتوار کا دن ہے تو میرے پاس ملتانی مٹی پڑی تھی اس کو میں نے تازہ دودھ میں مکس کر کے اپنے چہرے پہ تھوڑی دیر کے لیے لگا لیا تاکہ تھوڑی سی تازگی بھی ا جائے.

IMG_20240630_182243_052.jpg

اسی اسناء میں میں کھانا بھی بناتی رہی اور ملتانی مٹی کا ماسک میرے منہ پہ لگا رہا ہے اور میری بیٹی دیکھ دیکھ کے مسکراتی رہی کہ امی اپ کو فیس کتنا گندا لگ رہا ہے پلیز اس کو دھو لو میں نے کہا کہ یہ گندا نہیں ہے اس میں میں نے مٹی لگائی ہوئی ہے کہتی تبھی تو اپ سے کہا ہے اس کو دو لوگ گندا لگ رہا ہے پھر میں نے اپنا منہ صاف کر لیا اور اسی دوران کھانا بھی مکمل ہو گیا تھا اور میں نے کرپٹو کی پوسٹ بھی شیئر کر دی.

IMG_20240630_200835_326.jpg

یہ میرے اج کے دن کی روٹین تھی ابھی بس مجھے نیند انے والی تھی اور میں نے کہا تھوڑی سی انگیجمنٹ میں کر لوں کیونکہ فون کی خرابی کی وجہ سے میں اس ہفتے میں کوئی خاص انگیجمنٹ نہیں کر پائی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے دوستوں سے اج کے دن کی روٹین بھی شیئر کر لوں امید ہے اپ میری پوسٹ پر اپنا فیڈ بیک لازمی شیئر کریں گے اللہ حافظ.

Sort:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

 13 days ago 

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 57810.45
ETH 3116.57
USDT 1.00
SBD 2.43