میرا نام حرارؤف ہے۔قمیض کی کٹنگ اور سلائی کرنے کا طریقہ

in Sewing & Knitting3 years ago

Post by @hirarauf
میں آج یہ میری پہلی پوسٹ Sewing & knitting
ہے میری انشاء اللہ یہی کوشش ہوگی کہ سب میری پوسٹ سے زیادہ سے ذیادہ فائدہ ُُ
آُٹھا سکیں ۔آج میں آپکو فی میل کمیض کی کٹنگ اور سلائی سب طریقہ
بتاؤں گی۔سب سے پہلے آپ نے قمیض کی میئرمنٹ کرنی ہے تو سب سے پہلے قمیض کی لمبائی کا ناپ کریں۔
شرٹ کی لمبائی ہے چالیس انچ،تیرا ہے چودا،انچ،چیسٹ ساڑھے انیس،کمر ہے ساڑھے،اٹھارہ انچ،ہِپ سے بائیس انچ ہے،دامن چوبیس انچ۔بازو کی لمبائی بیس انچ،کندھے کا ناپ لیتے وقت انچی ٹیپ کو راؤنڈ شیپ میں رکھیں کندھا ساڑھے نو انچ ہے،سائڈ کی سلائی تیرا انچ ہے،اب میں نے کٹنگ کرنا شروع کیا تو سب سے پہلے میں نے کپڑے کی اوریب کاٹ لی۔آپ کے کپڑے کی کٹنگ جتنی اچھی ہوگی کپڑا اتنا اچھا کٹ ہو گا۔شرٹ کی لمبائی چالیس ہے تو ہم کپڑا بیالیس انچ پر کاٹیں گے ایک انچ اوپر سے سلائی میں جاۓ گا ایک انچ نیچے سے۔
بیالیس انچ نشان لگا کر کپڑا ڈبل کرلیں اور شرٹ کی لمبائی الگ کرلیں۔دامن کی چوڑائی چوبیس انچ ہے تو ہم کپڑا چھبیس انچ پر کاٹ کر الگ کرلیں گے اب کپڑے کو لمبائی میں فولڈ کریں تہ لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کی کپڑا درمیان سے ڈھیلا نہ رہے۔جتنی بھی کپڑے کی اوریب ہو اسے سائڈوں سے نکال دیں۔ اب اسے ڈبل کرلیں۔شرٹ کا تیرا چودا انچ ہے تو پندرہ انچ لگائیں گے اور لمبائی ساڑھے آٹھ انچ رکھ کر ایک سکویئر بنائیں گے اب اسکو کاٹ لیں گے۔اسکے بعد کندھے کی گولائی میں کٹنگ کریں گے۔
پھر فٹنگ کی کٹنگ کی۔ اسکے بعد تیرے اور کندھے کو صفائی دینے کیلیے کٹنگ کریں۔اسکے بعد بازو کے
کپڑے کو چار تہ لگا کر اسکی کٹنگ کرلیں۔

_20211003_210225.jpg

_20211003_210212.jpg

سلائی کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے گلے کی کٹنگ کریں گے گلے کی کٹنگ کیلئے چار انچ لمبائی اور چار انچ چوڑائی میں بکرم پر نشان لگائیں گے اور اجک سکوئر بنا کر کورنر سے ایک انچ رکھیں۔اسے شیپ دیں۔اسکے بعد اسکی کٹنگ کرلیں اسطرح آپ آسانی سے کٹنگ کرلیں اب باہر سے ایک انچ چھوڑ کر کٹنگ کرلیں۔سنٹر میں نشان لگائیں اور مزید آسانی کیلیے گلے میں سے نکلا ہوا پیس اس پر گلا سیٹ کر کے پیسٹ کردیں۔تھڑا کپڑا چھڑ کر گلے کی کٹنگ کرلیں۔ اب اس میں شرٹ کے آگے والے حصے میں پلیٹس لگا لیں۔اب اسکو مشین پر رکھیں اور کپڑے کے ساتھ ساتھ سلائی کریں کوشش کریں سلائی بکرم کے اوپر نہ آۓ۔اور کپڑے کو سائیڈ پر کر کے سلائی لگائیں۔اب اسپر استری لگا کر سلائیوں کو نیٹ کر لیں۔ اب
تیرےے کی سلائی کریں۔اب بازو کی ناپ کر کے سلائی کرلیں
۔
_20211003_210311.jpg

_20211003_210257.jpg

_20211003_210246.jpg

_20211003_210236.jpg

اب کمیض کی فٹنگ ناپ کر کے کرلیں۔
امید ہے آپکو میری پوسٹ پسند آۓگی۔
جزاک اللّہ

Sort:  

apny bhot achy tareky sy smjhya hy

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 98628.81
ETH 3457.37
USDT 1.00
SBD 3.21