مختصر سے تعارف کے ساتھ کالر بنانے کا طریقہ

in Sewing & Knitting3 years ago (edited)

IMG_20210528_185115.jpg

تعارف

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں اس کمیونٹی میں آج پہلی مرتبہ اپنی پوسٹ لگانے کے لیے حاضر ہوا ہوں اور میں آپ کو اپنا مختصر سا تعارف بھی کروانا چاہتا ہوں میں اس سے پہلے سٹیم اٹ پر کام کر رہا ہوں اردو کمیونیٹی میں کافی عرصہ سے میں کام سر انجام دے رہا ہوں میں سب سے پہلے مشکور ہوں .
@yousafharoonkhan
جو کہ ہمارے ملک کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے ہمارے ملک کے لوگوں کو بہت اچھی طرح گائیڈ کیا اور اس کی وجہ سے ہمیں بہت اچھا ریواڈ ملا ۔میں چونکہ ایک درزی ہوں تو انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے اس کمیونٹی کے بارے میں گائیڈ کیا جو کہ مجھے بہت اچھا لگا اس لیے میں نے یہ کمیونٹی جوائن کی اور میں آج پہلی پوسٹ بھی لگا رہا ہوں ۔

IMG_20210917_111233.jpg

اس میں میں آپ تمام دوستوں کو شرٹ کا کالر بنانے کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں کہ کالر کن مراحل سے گزر کر تیار ہوتا ہے آپ ان تصاویر کو دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ کالر کیسے بنتا ہے۔

IMG_20210917_111243.jpg

سب سے پہلے آپ دیکھیں کہ اس تصویر میں میں نے کالر کے کچھ الگ الگ پیس رکھے ہیں اسے 4 پیس والا کالر کہا جاتا ہے اس کے چاروں حصے مختلف سائز کے ہوتے ہیں جیسا کے آپ دیکھ سکتے ہیں اوپر کی تصویر میں۔ اس کو استری کے ساتھ چسپاں کر دیا جاتا ہے سب سے پہلے کالر کے بڑے سائز کپڑے کے ساتھ چسپاں کیے جاتے ہیں ۔

IMG_20210917_111804.jpg

استری کو ایک خاص درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ہے دو بڑے پیس کپڑے پر چسپاں کرنے کے بعد چھوٹے پیس کونے کے ساتھ جوڑ کر استری سے چسپاں کیے جاتے ہیں کالر کی ایک سائیڈ پر سلوشن لگا ہوتا ہے وہ سائیڈ چمکدار ہوتی ہے اور دوسری سائیڈ کھردری ہوتی ہے چمکدار سائیڈ کو کپڑے کے ساتھ ملا کر رکھا جاتا ہے تاکہ استری کی تپش سے چپک جاۓ اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ چمکدار سائیڈ پر استری اگر لگ گئی تو وہ استری کے ساتھ چپک جاۓ گی ۔

IMG_20210917_111843.jpg

IMG_20210917_111745.jpg

کالر کے نیچے والا حصہ چسپاں کرنے کے بعد اس کے ساتھ آدھا انچ سے زیادہ کپڑا چھوڑ کر اس کو استری سے اندر کی طرف موڑ کر پریس کر دیا جاتا ہے جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جو نیچے دی گئی ہے اس کے بعد اس کے اوپر 0.25 انچ کے فاصلے پر سلائی لگا دی جاتی ہے ۔

IMG_20210917_112132.jpg

کالر کے تینوں اطراف سے سلائی لگائی جاتی ہے اور کالر کے بالکل ساتھ ہی یہ سلائی لگاتے ہیں تاکہ کام صفائی سے سر انجام پاۓ سلائی لگانے کے بعد اس کو الٹا دیا جاتا ہے اندر کا حصہ باہر آ جاتا ہے اس پر چاروں طرف سے سلائی کر دی جاتی ہے 0.25 انچ کے فاصلے سے اس سے کم فاصلے پر بھی سلائی لگا سکتے ہیں۔

IMG_20210917_115319.jpg

اس کے بعد کالر مکمل تیار ہو چکا ہے اب اسے شرٹ کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے یہ تھی کالر تیار کرنے کے حوالے سے کچھ معلومات جو میں نے آپ لوگوں تک پہنچائیں امید ہے کہ آپ کو میری معلومات ضرور پسند آئیں گی اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو

IMG_20210918_083451.jpg

I am very thankful for my dear sir

@yousafharoonkhan@jlufer
@janemorane@r2cornell
Sort:  

Walekum salam
Dear brother today your posting is very informative for us continue this works

شکریہ بھائی جان

واہ جی واہ بہت عمدہ میسج دیا سلائی کے بارے میں آپ نے
اور اچھی تصویریں بھی شئیر کی ہیں

آپ کا شکریہ بھائی جی

 3 years ago (edited)

آپ نے کالر بنانے کے بارے میں بہت اچھی معلومات فراہم کی ہے

میری بہن بہت شکریہ

آپ نے بہت اچھا طریقہ بتایا ہے سلائی کرنے کا اور کالر بنانے کا

شکریہ بھائی جان

 3 years ago 

it is good way to teach the people, how to sew colar , thank for sharing this excellent inforamtion

@yousafharoonkhan thank you so much my dear brother

آپ نے کالر بنانے کا طریقہ بڑی ڈیٹیل کے ساتھ بتایا

شکریہ بھائی جان

آپ نے کمال کی پوسٹ بنائی ہے۔ کالر کسطرح بناتے ہیں ۔ میں سیکھ گیا

شکریہ بھائی جان آپ نے میری حوصلہ افزائی کی

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.18
JST 0.031
BTC 86585.64
ETH 3132.20
USDT 1.00
SBD 3.01