سجدہ سہو
(سجدہ سہو)
سہو کے معنی بھول جانے کے ہیں۔
بھولے سے کبھی کبھی نماز نماز میں کمی زیادتی ہو کر نقصان آجاتا ہے۔
بعض نقصان ایسے ہیں کہ اُن کو دور کرنے کے لئے نماز کے آخری قعدہ میں دو سجدے کیے جاتے ہیں، اُن کو سجدہ سہو کہتے ہیں۔
سجدہ سہو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد ایک طرف سلام پھیر کر تکبیر کہے، اور سجدہ کرے سجدہ میں تین بار تسبیح پڑھے، پھر تکبیر کہتا ہوا سر اٹھائے اور سیدھا بیٹھ کر پھر تکبیر کہتا ہوا دوسرا سجدہ کرے۔
پھر تکبیر کہتا ہوا سر اٹھائے اور بیٹھ کر پھر دوبارہ التحیات اور درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیرے۔
کسی واجب کے چھوٹ جانے سے یا واجب میں تاخیر ہو جانے سے یا کسی فرض میں تاخیر ہو جانے سے یا کسی فرض کو مقدّم کر دینے سے یا کسی فرض کو مکرر کر دینے سے جیسے دو رکوع کر لئے یا کسی واجب کی کیفیت بدل دینے سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔
جزاک اللّہ۔
You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!