(قرآن کے ہم پر حقوق)

in LifeStyle4 years ago

IMG-20210404-WA0000.jpg
Source

(قرآن کے ہم پر حقوق)

قرآن کریم کا پہلا حق یہ ہے کہ ہم خود اس کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔

ہم پر اس کا دوسرا حق یہ ہے کہ لوگوں کے سامنے اسے بیان کریں اور پیش کریں۔

جب روشنی آتی ہے تو اس لئے نہیں آتی کہ اس کے اوپر آدمی پردہ ڈال دے اور کمبل ڈال دے۔

روشنی آتی ہی اس لئے ہے کہ وہ اپنے ماحول کو روشن کردے۔

اللہ تعالیٰ کی کتاب اس لیے آئی ہے کہ انسانوں کو صحیح راستہ بتائے۔

اس لئے نہیں آئی کہ وہ لپیٹ کر جزدان میں رکھ دی جائے، یا ڈرائینگ روم کی شیلف میں سجا دی جائے، یا گاہے گاہے اسکی تلاوت کی جائے۔

اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ یہ تو ہم نے تمہارے ہاتھ میں لوگوں کے لئے چراغ تھمایا ہے، یہ صرف تمہارے لئے نہیں ہے۔

یہ امت اس لیے نہیں بنائی کہ صرف اپنے لیے جیے۔

یہ امت تو اس لئے بنی ہے کہ سارے انسانوں کے لئے جیے۔

یہ امت قرآن مجید کے ساتھ سارے انسانوں کے لئے کھڑی کی گئی ہے۔

اس لئے کہ اس کے پاس تو وہ ہدایت ہے جو سارے انسانوں کے لئے چراغِ ہدایت ہے۔

جزاک اللّہ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.15
TRX 0.16
JST 0.028
BTC 68614.03
ETH 2441.44
USDT 1.00
SBD 2.36