(دنیا ایک عارضی اور وقتی سودا ہے)

in LifeStyle3 years ago

IMG-20210727-WA0000.jpg
Source

(دنیا ایک عارضی اور وقتی سودا ہے)

حضرت عمرو رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیا، جس میں ارشاد فرمایا: غور سے سنو۔

دنیا ایک عارضی اور وقتی سودا ہے، اور اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

اس لئے اس میں ہر اچھے برے کا حصہ ہے، اور سب اس سے کھاتے ہے۔

بلا شبہ آخرت مقررہ وقت پر آنے والی سچی حقیقت ہے، اور اس میں قدرت رکھنے والا بادشاہ فیصلہ کرے گا۔

غور سے سنو، ساری بھلائیاں اور اس کی تمام قسمیں جنت میں ہیں، اور ہر قسم کی برائی اور اس کی تمام قسمیں جہنّم میں ہیں۔

اچھی طرح سمجھ لو، جو کچھ کرو اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے کرو، اور سمجھ لو کہ تم اپنے اپنے اعمال کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کے دربار میں پیش کئے جاؤ گے۔

جس شخص نے ذرہ برابر بھی کوئی نیکی کی ہوگی، وہ اس کو بھی دیکھ لے گا، اور جس نے ذرہ برابر بھی برائی کی ہوگی وہ اس کو بھی دیکھ لے گا۔

جزاک اللّہ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.22
JST 0.039
BTC 95635.37
ETH 3607.66
SBD 3.85