مہمان نوازی کا اسلام میں حُکم

in LifeStyle3 years ago

مہمان نوازی
مہمان نوازی انسانی اخلاق میں سے ایک بہترین خلق ہے۔ اور
اسلام نے اس پر خاص زوردیا ہے۔ حتیٰ کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ مہمان کا گھر میں آنا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نشان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہمان نوازی صحابہ کرام کی زندگی کا ایک خاص جزو تھا۔ گو ان میں سے اکثر لوگ غریب اور ظاہری اسباب کے لحاظ سے بالکل نادار تھے لیکن ان کی غربت اور افلاس انہیں مہمان نوازی کے ثواب سے محروم نہیں رکھ سکتا تھا۔

موقع پر آپﷺ نے حضرت عبداللہ بن عمروؓسے فرمایا:تمہارے مہمانوں کا تم پر حق ہے۔(صحیح بخاری)
سخاوت اورمہمان نوازی کو ایک فرض قرار دیتے ہوئے رسول اکرمﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے،اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ مہمان کی عزت کرے۔ایک دن اور ایک رات تک اس کی (مہمان کی) خدمت تو اس کا انعام شمار ہوگی،جب کہ تین دن تک مہمان نوازی ہوگی،اس کے بعد کی خدمت صدقہ ہے۔ساتھ ہی اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ مہمان کے لیے مناسب نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ ٹھہرا رہے اور اسے (میزبان کو) تکلیف میں ڈالے۔(سنن ابودائود)
جب ہم رسول اللہ ﷺکی حیاتِ مبارکہ کا مطالعہ کرتے ہیں تو آپﷺ کی حیات ِطیبہ میں سخاوت اور مہمان نوازی کے بے شمار واقعات پاتے ہیں۔آنحضورﷺ کا یہ معمول تھا کہ آپﷺ کے گھر جب کوئی مہمان آتا،توجو بھی بہتر سے بہتر میسر ہوتا،مہمان کی خدمت میں پیش فرماتے۔بعض اوقات کھانے کے دوران اگر کوئی آجاتا تو اسے بے تکلفی سے اپنے ساتھ شامل فرما لیتے۔صحابہؓ میں جو بھی انتظامی ڈیوٹیاں تقسیم ہوتیں،ان میں سے آپﷺ اپنے ذمے بھی کچھ نہ کچھ ذمے داری لیتے۔جب کافی تعداد میں مہمان آجایا کرتے تو آپﷺ صحابہؓ میں مہمانوں کو

تقسیم فرما دیتے اور اپنے ساتھ مہمانوں کو گھر لے آیا کرتے

IMG_20210618_115043.jpg

https://pin.it/790mNSS

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے

کہ اگر تمہارے گھر میں کوئی مہمان آئے اور وہ بھوکا چلا جائے تو گویا وہ کسی قبرستان میں آیا تھا۔

اللہ ہم سب کو مہمان نوازی کی ہدایت دے۔آمین
جزاک اللّہ

Sort:  

Why don't you promote my post. What should be done for it. I have been posting for the last two weeks. There is a reason for this?

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 60320.14
ETH 3373.37
USDT 1.00
SBD 2.51