The Diary Game (04-07-2024) Wapda will install a new meter today!

in Steem4Bloggerslast month (edited)

IMG_20240704_183303.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔
-

اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں ۔جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب بہن بھائی بھی ٹھیک ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ کو سلامت رکھے۔ اور اپ کی عمر دراز کرے۔ امین
اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔
اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا ۔اس کے بعد میں نے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا ۔مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ تسبیح پڑھی۔ تسبیح کے بعد میں نے دعا مانگی اور اس کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔

IMG_20240704_192513.jpgIMG_20240704_192509.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا۔ تو تھوڑی دیر ارام کیا ۔اس کے بعد میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میں نے کہا کہ میں نے ناشتہ نہیں کرنا ۔اپ اپنے لیے اور بچوں کے لیے بناؤ۔ میں نے صبح خالی پیٹ ایک گلاس تحفہ ملنگاکا پیا ۔جس سے مجھے بہت سکون ملا میں تحفہ ملنگا پی کر بہت خوش ہوا۔

IMG_20240704_180723.jpgIMG_20240704_180718.jpg

اس کے بعد پھر روٹین کے مطابق جانوروں کا کام وغیرہ کیا ۔باہر سے چارہ لے ایا جوار اور اس کو بھون میں مکس کیا۔ اور جانوروں کی کھلیوں میں ڈالا۔ اور جانور بھون کو کھانے لگ گئے۔ جب جانور بھون کھا چکے تو میں ان کو باہر کھیتوں میں لے گیا۔ اور وہاں درختوں کی چھاؤں کے نیچے باندھ دیا۔ تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں۔

جانوروں کا کام کرنے کے بعد میں نہایا ۔اس کے بعد میں نے ارام کیا ۔پھر کچھ گھنٹوں بعد دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو میں نے دوپہر کا کھانا کچے پیاز کا سلاد بنا کر اور ساتھ تندور کی روٹی لے کر کھایا ۔دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے ارام کیا ۔اور بچوں کو بھی سلایا کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے ۔تو ہم تقریبا چار بجے کے قریب اٹھے ۔

IMG_20240704_175130.jpgIMG_20240704_173459.jpg
Screenshot_20240705-064436.jpgScreenshot_20240705-064405.jpg
--
Screen shot taken from my mobile

تقریبا 5بجے مجھے واپڈا کے ملازم کی کال اگئی۔ کہ ھم میٹر لگانے ا رہے ہیں۔ اپ گھر پر ہی رہیں ۔کیونکہ میں 2 تاریخ کو ایکسین صاحب کے پیش ہوا تھا۔ کہ میرا میٹر نہیں لگا رہے۔ تو ایکسین صاحب نے سخت ایکشن لیا تھا ۔کہ دو دن میں اپ کا میٹر لگ جائے گا۔ میں دو تاریخ کو جب ایکسین کے دفتر گیا تھا ۔تو میں نے سٹیمیٹ پر پوسٹ بھی لگائ تھی۔ کہ میں ایکسین کے پاس جا کے پیش ہوا ہوں ۔اور ایکسین صاحب نے کہا ہے کہ دو دن میں اپ کا میٹر لگ جائے گا۔
تو میں نے کہا ٹھیک ہے ا جائیں۔ تو میں نے ان کے انے سے پہلے تار نکالی تار میں نے دو مہینے پہلے سے لے رکھی تھی۔ کیونکہ واپڈا والوں کے پاس بھی تار ہوتی ہے لیکن وہ 150 روپے گز کے حساب سے دیتے ہیں۔واپڈا والے تار مہنگی دیتے ہیں۔ تو میں نے 100 روپے گز کے حساب سے تار میں نے پہلےسےلے رکھی تھی۔ تو میں نے تار باہر نکالی اور ان کے انتظار میں بیٹھ گیا۔

IMG_20240704_183303.jpgIMG_20240704_182027.jpg
IMG_20240704_182022.jpgIMG_20240704_181527.jpg

تقریبا 6 بجے کے قریب واپڈا والے دو ملازم ا گے۔ وہ رکشے پر تھے ۔انہوں نے کہا کہ ھمیں رکشے کا کرایہ دیں ۔ہم سپیشل لے کے ائے ہیں ۔تو میں نے کہا ٹھیک ہے تو میں نے ان کو پہلے 500 روپے کرایہ دیا ۔اس کے بعد انہوں نے تار کا کنکشن میٹر میں کیا۔ اور پھر ایک واپڈا ملازم کھمبے کے اوپر چڑھ گیا۔ اور وہاں سے کنکشن کر کے میٹر میں تار ڈالی۔ اور دیوار کے اوپر میٹر لگا دیا۔ پہلے سے 2 میٹر موجود ہیں۔ لیکن بل بہت زیادہ اتا ہے۔ اب انشاءاللہ نیا میٹر لگ گیا ہے۔ بل کی بچت ہوگی۔ میٹر لگانے کے بعد میں نے واپڈا ملازم کا شکریہ ادا کیا ۔اور اسے 500 روپے مٹھائی دی۔ کہ یہ اپ کے ہیں وہ بہت خوش ہو گیا ۔اور میرا میٹر چالو ہو گیا۔

IMG_20240704_195805.jpgIMG_20240704_195801.jpg
IMG_20240704_193259.jpgIMG_20240704_193255.jpg

اس کے بعد کچھ دیر میں شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو شام کو میری بیوی نے دال چنے کی بنائی۔ دال چنے کی مجھے بہت پسند ہے۔ میں بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ دال بہت مزیدار بنی اور ساتھ میری بیوی نے تندور والی روٹیاں بنائی۔ تو میں نے شام کا کھانا دال چنے کی سالن اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا ۔کھانا کھا کے مجھے بہت لطف ایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...
 last month 

وعلیکم السلام اللہ کا شکر بھائی جان میں بالکل ٹھیک ہوں اپ سنائیں کیسے ہیں بچوں کی سنائیں سب بچے کیسے ہیں۔ اپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا اپ نے ایک بہت عمدہ پوسٹ بنائی۔ واہ واہ کیا بات ہے خوب صورت امیزنگ۔ سب سے پہلے اپ صبح اٹھے اپ نے وضو کیا وضو کرنے کے بعد فجر کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد اپ واپس ا گئے واپس انے کے بعد اپ نے تھوڑی دیر ارام کیا۔ اس کے بعد اپ کی بیوی نے اپ سے پوچھا کہ آپ ناشتہ کریں گے تو اپ نے اپنی بیوی کو کہا کہ میں ناشتہ نہیں کروں گا بچوں کے لیے بنا لیں۔ اپ کی بیوی نے بچوں کے لیے ناشتہ بنایا۔ تو اپ نے ایک گلاس تحفہ ملنگہ کا پیا۔ جس سے اپ کو بہت سکون ملا۔ اس کے بعد اپ نے جانوروں کا کام کیا۔ جانوروں کا کام کرنے کے بعد اپ نے ریسٹ کی۔ پھر اپ نے دوپہر کا کھانا کھایا دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اپ نے کچھ دیر ریسٹ کی۔ ریسٹ کرنے کے بعد اپ کا میٹر لگانے والے واپڈا سے کچھ ملازم آ گے۔ انہوں نے اپ کو کال کی اپ نے ان کو پک کیا اور انہوں نے اپ کو میٹر لگایا۔ دو مہینے سے وہ اپ کا میٹر نہیں لگا رہے تھے۔ اپ نے ایکسین کے ساتھ دفتر میں ملاقات کی اور اس نے سخت ایکشن لیا۔ سخت ایکشن لینے کے بعد انہوں نے اپ کا میٹر لگایا۔ پھر اب شام کا وقت ہو چکا تھا تو اپ نے رات کا کھانا کھایا رات کھانے میں اپ نے دال پکائی ہوئی تھی جیسے کھا کر اپ نے لطف اٹھایا اپ کی پوسٹ بڑی پوسٹ پڑھ کر دل بہت خوش ہو

 last month 

میری پوسٹ پڑھنے کا بہت شکریہ

 29 days ago 

آپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا، میں جانوروں کے ساتھ آپ کی مہربانی سے متاثر ہوا، جانور ہماری بہت سی ضروریات پوری کرتے ہیں، جانور ہمیں دودھ دیتے ہیں اور ہم اسے کھا کر غذائیت حاصل کرتے ہیں۔خیریت سے رہو। بھائی

 29 days ago 

حبیب صاحب میری پوسٹ پڑھنے کا جناب کا بہت بہت شکریہ اللہ تعالی اپ کو سلامت رکھے اور ڈھیر خوشیاں دے ۔امین

Coin Marketplace

STEEM 0.15
TRX 0.12
JST 0.025
BTC 56098.81
ETH 2411.66
USDT 1.00
SBD 2.36