You are viewing a single comment's thread from:

RE: SEC-S18W6/Shining with your own light

in Shine with Steem24 days ago (edited)

میرے خیال سے جو چراغ لوگوں کو روشن کرنے کیلئے جلتے ہیں۔ وہ تیز ہواؤں سے تیرگی کا شکار نہیں ہوتے ۔
ان سے روشنی اس قدر چمکتی ہے ۔جو ان کیلئے ہواؤں کے آمنے سامنے ایک دیوار کا کام سر انجام دیتے ہیں ۔

اور بیشک جن کی کامیابی لوگوں سے وابستہ ہو ۔وہ ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔
آپ ایک سوال کا جواب دیں؟
کیا کامیابی اکیلے لوگوں کا مقدر ہے ۔
یا تعداد کی صورت بھی کامیابی کی روش تک پہنچا جا سکتا ہے۔

اور انسان کو انسان سے راہ ہوتی ہے ۔
جو راستے بناتے ہیں ایک تو وہ خود چلتے ہیں ۔اور دوسروں کو بھی آسانی فراہم کرتے ہیں۔
دیکھیں ہر شخص نے اچھے کی جانب یا برے کی جانب رجوع کرنا ہے ۔میں کہتا ہوں آل ِ محمد کا دین بہت ہی خوبصورت اور بیشک مکمل دین ہے ۔
جس میں امربلمعروف اور نہی المنکر کو فروع دین کا اہم حصہ قرار دیا ہے ۔
اور اگر ہم دیکھیں تو شِیر خوار عمر سے ہم ایک کہانی کو اپنے دلوں میں ایک محبت کی چوٹ جیسے لگا کر اب تک چل رہے ہیں ۔
وہ ایک کسان اور اسکے تین بیٹوں والی جو ہمیں ایک اہم پوائینٹ کی سمت دھکیلتی ہے ۔اور سوچنے پر مجبور کرتی ہے ۔
اتحاد ایک شمع کو جلانے ایک رسی کو مظبوط بنانے میں بہت اہمیت کے حامل ہے۔

Sort:  
 24 days ago 

علی رضا اس بہترین تبصرے کے لئے میں آپ کی شکر گزار ہوں ۔
آپ نے بالکل درست کہا کہ کامیابی ہمیشہ ان لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو دوسروں کے لیے راستہ بناتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو دنیا کے تمام مزاہب ہمیں انسانیت ہی سکھانے لے آئے ،یہ الگ بات ہے کہ ہم انسان نے الٹا ان مزاہب کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔
کسان کے بیٹوں کی طرح انسانیت کو اتحاد کہ ضرورت ہے۔پچھلے فیفا ورلڈکپ کی اختتامی تقریب میں آپ نے مورگن فری مین اور غنیم المفتاح کا مقالمہ تو سنا ہو گا آج کے دور کی مشکل کا حل بھی کچھ اسی طرح سے نکالنا پڑے گا۔

 24 days ago 

بلکل ایک شعر سے اختتام آپی حضور!۔

خود بخود ٹوٹ کر گرتی نہیں زنجیریں کبھی
بدلی جاتی ہیں بدلتی نہیں تقدیریں کبھی

بس ہدایت کی دعا کریں ۔
وگرنہ انسان بہت خطاکار ہے ۔
مالک و مختار سے دعا ہے ہمیں بھی کرن بنائے جو کسی کی راتوں کو روشن کرے۔
محمد وآلہ محمد کی امان میں رہیں مہوش آپی ۔پہلی پوسٹ پڑھی جس سے دل خوش ہوا ادب پر مبنی تھی خود کی لکھاوٹ جھلک رہی تھی ۔
میٹھے لفظوں سے اچھے جوابات دیے

 24 days ago 

الہیٰ آمین۔۔۔۔۔
اور
بہت شکریہ چھوٹے بھائی آپ کے ان قیمتی الفاظ کا

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 66239.71
ETH 3448.83
USDT 1.00
SBD 2.61