🌹 the dairy game urdu community 🌹@zubairkhan422🌹 12.11.2021- steemit🌹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
صبح کا وقت
السلام علیکم میرے پیارے بھائیو کیسے ہیں آ پ سب لوگ الحمداللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور آ پ کے دن بہت اچھے گزر رہے ہوں گے میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔
تقریبا ہر روز کی روٹین ایک ہی جیسی ہوتی ہے صبح جلدی آ نکھ کھلی آ نکھ کھلنےکےبعد پہلے میں نے وضو کیا پھر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی دیر آرام کیا اور پھر نہا نے کے لیے واش روم چلا گیا۔
تھوڑی ہی دیر میں نہا لیا اور پھر اس کے بعد ناشتہ کیا آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا تقریبا پندرہ منٹ میں مکمل تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا گھر سے نکلنے کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو لے کر سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا جب میں سکول پہنچا تو سکول لگنے میں صرف دو منٹ رہتے تھے میں نے بچوں کو گیٹ پر اتارا اور پھر گھر واپس آ گیا۔
ابھی گھر پہنچا ہی تھا کہ بیوپاری کی کال آگئی کہ میں نے ایک گائے خریدی ہے وہ مہربانی کرکے میرے گھر چھوڑ آئیں تو میں نے کہا ٹھیک ہے میں دس منٹ میں آپ کے پاس پہنچتا ہوں ٹھیک دس منٹ بعد میں اس زمیندار کے گھر پہنچ گیا جہاں بیوپاری بیٹھا تھا۔وہاں ہم دونوں نے مل کر گائےلوڈر پر لوڈ کی اور بیوپاری کے گھر کے لیے روانہ ہو گیا ٹھیک 40 منٹ بعد میں اس کےگھر پہنچ گیا وہاں پہنچ کر ہم نے گائے اتاری اور میں فورا واپس آ گیا۔
دوپہر کا وقت
تقریباً گیارہ بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا کیونکہ آج جمعہ تھا اور چھٹی جلدی ہونا تھی وہاں پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی میں نے سب بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر گھر واپسی کے لیے روانہ ہوا چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اپنے گھر چھوڑا اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔
جب گھر آیا تو دوپہر کا کھانا تیار تھا پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔
دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر آرام کیا اور پھر جمعہ کی آذان ہوگئی اور میں تیار ہو کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا تھوڑی دیر میں ہم نے جمعہ کی نماز ادا کر لی اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔جب گھر آیا تو چائے تیار تھی پھر میں نے ایک کپ چائے پی۔
شام کا وقت
تقریبا چار بجے کےقریب میرے ایک دوست کی کال آگئی کہ میں نے ایک بکری خریدی ہے وہ آ پ میری ہمشیرہ کے گھر چھوڑ آئیں تو میں نے کہا ٹھیک ہے میں دس منٹ میں آپ کے پاس پہنچ جاتا ہوں ٹھیک دس سے پندرہ منٹ بعد میں اپنے دوست کے گھر پہنچ گیا وہاں ہم نے بکری لوڈ کی اور پھر میں اس کی ہمشیرہ کے گھر کے لیے روانہ ہوا اور راستے پر میں نے فوٹو گرافی بھی کی اس کے راستے میں ایک خوبصورت قبرستان جو کہ بالکل پہاڑی کے پاس تھا اور اس میں کئی شہدا کی قبریں تھیں جہاں پر میں نے فاتحہ خوانی کی اور فوٹو گرافی بھی کی جو کہ آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔فاتحہ خوانی کے بعد میں آگے روانہ ہوا۔
لوڈنگ کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں اس کی ہمشیرہ کے گھر پہنچ گیا وہاں پہنچ کر میں نے بکری اتاری اور پھر واپس روانہ ہوا میں تقریبا چالیس منٹ کے سفر کے بعد گھر پہنچا جب گھر پہنچا تو شام ہو نے والی تھی۔اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد میں نے شام کا کھانا کھایا۔
کھانا کھانے کے بعد میں نے ڈائری لکھنا شروع کی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں مجھے امید ہے آپ تمام ساتھیوں کو میری ڈائری پسند آئے گی۔
خداحافظ۔
Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP
Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
ما شاء اللہ اچھی ڈائری لکھی ہےاور تصاویر بھی اچھی ہیں
ماشاءاللہ زبیر خان آپ بہت عمدہ ڈائری تیار کرتے ہو اور بہت پیاری فوٹوگرافی کرتے ہو گڈ لک بھائی
بہت شکریہ بھائی جان
ماشاءاللہ آپ کی پوسٹ دیکھ کر مزہ آگیا بہت بہت بہت محنت کرتے ہیں آپ اپنی ڈائری تیار کرنے میں
Excellent views of photography and nice day dairy report.i liked your post.
بہت شکریہ بھائی جان آپ نے میری پوسٹ کو پسند کیا
Beautiful post and outstanding photography I like your diary
Thank you so much dear brother 💕
Mashalllah bhai achi tasverrain banai hy or achi diary likhe hy
بہت شکریہ بھائی جان
Ap n achi diary likhny k sath sath photography bhi zbrdst ki h😊
بہت شکریہ