🌹 the dairy game urdu community 🌹@zubairkhan422🌹 11.11.2021- steemit🌹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
صبح کا وقت
السلام علیکم میرے پیارے بھائیو کیسے ہیں آ پ سب لوگ الحمداللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور آ پ کے دن بہت اچھے گزر رہے ہوں گے میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔
تقریبا ہر روز کی روٹین ایک ہی جیسی ہوتی ہے صبح جلدی آ نکھ کھلی آ نکھ کھلنےکےبعد پہلے میں نے وضو کیا پھر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی دیر آرام کیا اور پھر نہا نے کے لیے واش روم چلا گیا۔
تھوڑی ہی دیر میں نہا لیا اور پھر اس کے بعد ناشتہ کیا آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا تقریبا پندرہ منٹ میں مکمل تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا گھر سے نکلنے کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو لے کر سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا جب میں سکول پہنچا تو سکول لگنے میں صرف دو منٹ رہتے تھے میں نے بچوں کو گیٹ پر اتارا اور پھر گھر واپس آ گیا۔
جب گھر پہنچا تو مستری اور مزدور آئے ہوئے تھے میں نے ان کو سلام کیا اور تھوڑی دیر ان سے گپ کی پھر میں دوپہر کا کھانا پکانے کے لئے گوشت لینے چلا تھوڑی دیر بعد میں گوشت لے کر گھر واپس آ گیا گھر آکر میں ان کے ساتھ کام میں مصروف ہوگیا تقریبا دس بجے کے قریب میں نے ان کو چائے پلائی چائے پینے کے بعد دوبارہ کام پر مصروف ہوگئے۔
دوپہر کا وقت
تقریباً بارہ کے قریب دوپہر کو کھانا تیار ہو گیا پھر میں نے مستری اور مزدوروں کو کھانا کھلایا ان کو کھانا کھلانے کے بعد میں نے خود کھانا کھایا تقریبا دو بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا وہاں پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی میں نے سب بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر گھر واپسی کے لیے روانہ ہوا چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اپنے گھر چھوڑا اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔
شام کا وقت
تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہوگئی پھر میں نے چائے مستری اور مزدوروں کو پلائی جائے پینے کے فورا بعد وہ دوبارہ کام پر شروع ہوگئے اور مجھے ایک دوست کی کال آگئی کہ میری فیکٹری سے ایک آدمی نے سیمنٹ کے بنے ہوئے پانی والے نکے خریدے ہیں وہ آپ ان کے گھر چھوڑ کر آئیں تو میں نے کہا ٹھیک ہے میں تھوڑی ہی دیر میں آپ کے پاس پہنچ جاتا ہوں۔
میں تھوڑی دیر کے بعد تری خیل اڈہ پر پر اپنے دوست کی فیکٹری میں پہنچ گیا وہاں ہم نے نکے لوڈ کیے لوڈنگ کے فورا بعد میں وہاں سے روانہ ہوا تقریبا ایک گھنٹہ کے سفر کے بعد میں اس آدمی کے گھر پہنچ گیا جس نے وہ نکےخریدے تھے۔وہاں ہم دونوں نے مل کر نکے اتارے اس کے بعد اس نے مجھے پہلے پانی پلایا اور پھر چائے پلائی۔چائے پینے کے فورا بعد میں نے ان سے اجازت لی تو اس نے میرا شکریہ بھی ادا کیا اور کرایہ بھی دیا کرایہ لینے کے بعد میں وہاں سے روانہ ہوا کیونکہ شام ہونے والی تھی راستے میں ہی میں نے مغرب کی نماز ادا کی مغرب کی نماز ادا کرنے کے آدھا گھنٹہ بعد میں واپس اپنے گھر پہنچا۔
اور میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد میں نے شام کا کھانا کھایا۔
کھانا کھانے کے بعد میں نے ڈائری لکھنا شروع کی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں مجھے امید ہے آپ تمام ساتھیوں کو میری ڈائری پسند آئے گی۔
You have taken so brilliant and amazing photography i appreciate your work
بہت بہت شکریہ بھائی جان
A beautiful day dairy report along with attractive photography.i liked your photography.
Thank you so much dear brother ❤️
ماشاءاللہ بہت اچھی تصویریں بنائی ہیں
بہت شکریہ جی آپ کا
بہت خوب
ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے اور فوٹوگرافی بھی خوبصورت کی ہے
بہت شکریہ بھائی جان
Mashalllah bhai ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy
آپ اچھی ڈائری لکھتے ہیں اور ماشاءاللہ فوٹوگرافی بھی زبردست کرتے ہیں
بہت شکریہ جی آپ کا