My diarygame I went to Musa khel.

in Urdu Community6 days ago

My diarygame I went to Musa khel.

بسم اللہ الرحمن الرحیم

IMG_20211219_134052.jpg

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

میرے پیارے دوستو اسلام علیکم الحمدللہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

آج میری تقریباً چھے بجے کے قریب آنکھ کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کی آج زیادہ سردی ہونے کی وجہ سے مسجد میں نہیں گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی۔تلاوت کرنے کے تھوڑی دیر بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی ہی دیر میں بعد نہا لیا۔آج سردی بھی بہت زیادہ تھی۔ اس لیے میں نہانے کے بعد ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔کیونکہ صبح کے وقت سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اور کچن باقی کمروں کی نسبت گرم ہوتا ہے۔سردی کے موسم میں آ گ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے کچن میں سردی کم ہوتی ہے۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں اپنے بچوں کو لے کر دھوپ پر آرام کرنے لگ گیا کیونکہ آج اتوار کا دن تھا اور سکول کی بھی چھٹی تھی۔میں کافی دیر تک دھوپ پر بیٹھا رہا۔تقریبا دس بجے کے قریب آسمان پر کچھ بادل آ گئے اور پھر سردی میں اضافہ ہو گیا۔آج ہم نے موسیٰ خیل جانا تھا اس لیے میں تیار ہونے لگا اور میرے گھر والے بھی تیار ہونے لگے۔

دوپہر کا وقت

تقریبا گیارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے فوراً بعد میں اپنے بچوں کو لے کر موسیٰ خیل جانے کے لئے اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے نکل پڑا۔تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد ہم موسیٰ خیل پہنچ گئے۔سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے میں نے اپنی موٹر سائیکل آہستہ آہستہ چلائی کیونکہ بچے بھی میرے ساتھ تھے۔جب ہم وہاں پہنچے تو ہمارے بھانجے اور ہمشیرہ بہت خوش ہوئے۔انہوں نے جلدی جلدی چائے تیار کی اور ہم نے چائے پی اور پھر ہم گپ شپ میں مصروف ہوگئے۔

شام کا وقت

شام تین بجےکےقریب ایک بار پھر چائے تیار ہو گئی پھر ہم سب نے مل کر چائے پی۔چائےپینے کے فورا بعد ہم نے اپنی ہمشیرہ سے اجازت لے کر وہاں سے روانہ ہوئے۔تقریبا چالیس منٹ میں ہم میانوالی پہنچ گئے ہم نے میانوالی آ کر بچوں کے لیے کچھ خشک میوہ جات خریدا اور اس کے بعد ہم میانوالی سے روانہ ہوئے تو تقریبا شام ہونے والی تھی۔ اور تقریباً بیس منٹ بعد ہم گھر واپس پہنچ گئے جب ہم گھر پہنچے تو راستے میں شام کی آذان ہو چکی تھی۔گھر آ کر ہم نے تھوڑی دیر آرام کیا اور پھر شام کا کھانا کھایا اور پھر پوسٹ لکھنے لگ گیا۔
اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

اللہ نگہبان

IMG_20211219_161837.jpg

IMG_20211219_161843.jpg

IMG_20211219_161917.jpg

IMG_20211219_134223.jpg

IMG_20211219_134344.jpg

IMG_20211219_133316.jpg

IMG_20211219_134440.jpg

IMG_20211219_134523.jpg

IMG_20211219_134926.jpg

IMG_20211219_173229.jpg

IMG_20211219_173133.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

 6 days ago 

Helloo dear @zubairkhan422

Dear friend! The journey you have described in your diary to Musa Khel, I found it very interesting and enjoyable. Your details and events from morning to evening made it feel like we were on the journey with you. May Allah bless you always and give you ease in your life. You have written so beautifully about winter, travel, and Musa Khel. Hope to read more of your diaries. God watch over!

birds looking so beautiful and market view dashing

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56588.25
ETH 2399.94
USDT 1.00
SBD 2.32