#Club75 || betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and other activities. 29.dec.2021 #club 75 #5050 to club100 | Urdu community.

in Urdu Community3 years ago

IMG_20211229_125740.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

میرے پیارے دوستو اسلام علیکم کیسے ہیں آپ سب لوگ مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے اور میں بھی اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ہر روز کی طرح آج بھی میری آنکھ تقریباًچھے بجے کے قریب کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی،تلاوت کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آنے کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد میں نے نہا لیا اور پھر ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد سکول کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں تیار ہو کر بچوں کو سکول لے جانے کے لئے گھر سے نکل پڑا۔تقریبا پچاس منٹ بعد میں سب بچوں کو لے کر سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔میں نے بچوں کو سکول کے گیٹ پر اتارا اور پھر واپس اپنے گھر آ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔تو پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد ہم تھوڑی دیر کے لیے گپ شپ میں مصروف ہو گئے۔تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا۔تھوڑی دیر بعد سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔وہاں پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد بچوں کی چھٹی ہوگئی پھر میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا۔چھٹی کے تقریبا چالیس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اپنے اپنے گھر پہنچا دیا،اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہو گئی پھر میں نےسب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی چائے پینے کے فوراً بعد میں میانوالی چلا گیا وہاں میرے حضور چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ دیوان آف جونا گڑھ سٹیٹ صاحبزادہ حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب تشریف فرما تھے وہاں جا کر مجھے بھی ان کے دیدار کا شرف حاصل ہوا۔میں تقریباً ایک گھنٹہ وہاں رہا۔اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔جب گھر آیا تو شام ہونے کو تھی۔تھوڑی دیر بعد مغرب کی آذان ہو نے لگی پھر میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔نماز ادا کرنے کے بعد میں نے شام کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد جب میں اپنے کمرے میں گیا تو میرے پیارے بچے مٹی کے برتنوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔میں نے ان کی فوٹو گرافی بھی کی جو کہ آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

خدا حافظ

IMG_20211229_080711.jpg

IMG_20211229_080720.jpg

IMG_20211229_080724.jpg

IMG_20211229_125740.jpg

IMG_20211229_125749.jpg

IMG_20211229_155048.jpg

IMG_20211229_125801.jpg

IMG_20211229_191039.jpg

IMG_20211229_191315.jpg

IMG_20211229_191428.jpg

special thanks

@yousafharoonkhan

@haseeb.asif.khan

Regards

@zubairkhan422


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  

You have taken very nice and wonderful photography and very nice post thanks for sharing your activities

 3 years ago 

کتنا پیارا مور ہے ماشاءاللہ بہت زبردست ڈائری لکھی ہے آپ نے۔

Hermosas fotografías, ese pavo esta muy lindo. Gracias por compartirlo con nosotros

 3 years ago 

آپ نے بہت عمدہ ڈائری تیار کی ہے اور بہت پیاری فوٹوگرافی کی ہے بھائی

 3 years ago 

بہت شکریہ

 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھی تصویریں بنائی ہیں

 3 years ago 

Mashalllah jnab bhot peari tasverrain banai hy or achi diary likhe hy good work Brother

Bht zbrdst diary likhi ap n

 3 years ago 

you did beautiful photography and dear you shared good day with community,, keep continue good work,, your post is selected for booming reward,,,

 3 years ago 

Thank you so much dear brother.

 3 years ago 

mashAlah ap ny photography
Bht achi ki ha

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 60249.86
ETH 2347.79
USDT 1.00
SBD 2.52