#Club75 || betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and other activities. 23.dec.2021 #club 75 #5050 to club100 | Urdu community.

in Urdu Community3 years ago

IMG_20211223_171240.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

اسلام علیکم میرے پیارے دوستو کیسے ہیں آپ سب لوگ الحمدللہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

آج میری تقریباً ساڑھے چھے بجے کے قریب آنکھ کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھر آنے کے تھوڑی دیر بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی ہی دیر میں بعد نہا لیا۔میں نہانے کے بعد ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔کیونکہ صبح کے وقت سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اور کچن باقی کمروں کی نسبت گرم ہوتا ہے۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ آج میں نے ناشتہ میں دو انڈے کھائے۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔
تقریبا پندرہ منٹ میں تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا اور چند منٹ بعد میں ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔جب میں وہاں پہنچا تو بچے تیار تھے پھر میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور دوسرے بچوں کے لیے روانہ ہو گیا۔ پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا چالیس منٹ بعد میں سب بچوں کو لے کر سکول سے گیٹ پر پہنچ گیا۔جب سکول پہنچا تو سکول لگنے میں صرف پانچ منٹ رہتے تھے۔میں نے بچوں کو اتارا اور پھر واپس آ گیا۔
تقریبا نو بجے کے قریب میرے ایک کزن کی کال آگئی کہ میرا میانوالی میں چھوٹا سا کام ہے آپ میرے ساتھ آئیں۔تو میں نے کہا ٹھیک ہے آپ آ جائیں تھوڑی ہی دیر میں وہ آ گیا اور ہم دونوں مل کر میانوالی چلے گئے۔وہاں پہچنے کے بعد اپنا کام نپٹایا اور پھر واپس آ گئے۔

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں دھوپ پر آرام کرنے لگ گیا۔
تقریبا دو بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے میں گھر سے نکل پڑا۔جب سکول پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا۔چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اپنے اپنے گھر پہنچا دیا۔سب بچوں کو چھوڑنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہوگئ پھر میں نے
سب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی چائے پینے کے فوراً بعد میں اپنے ایک دوست کے پاس چلا گیا جو کہ آرا مشین پر کام کرتا ہے۔جب میں وہاں پہنچا تو وہ کام میں مصروف تھا۔ میں نے اس کے ساتھ ملاقات کی اور پھر گھاس کاٹنے کے لئے روانہ ہو گیا۔چند منٹ میں ہی میں اپنے گھاس میں پہنچ گیا وہاں پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد میں نے گھاس کاٹ لیا اور پھر گھر واپس آ گیا۔اور میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

خدا حافظ

IMG_20211220_070355.jpg

IMG_20211220_111055.jpg

IMG_20211220_111151.jpg

IMG_20211220_110841.jpg

IMG_20211222_122212.jpg

IMG_20211222_122253.jpg

IMG_20211222_122215.jpg

IMG_20211220_165806.jpg

IMG_20211220_165044.jpg

IMG_20211220_165802.jpg

IMG_20211220_165830.jpg

IMG_20211220_165053.jpg

IMG_20211220_164933.jpg

special thanks

@yousafharoonkhan

@haseeb.asif.khan

Regards

@zubairkhan422


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  

آپ نے بہت زبردست پوسٹ شیئر کی ہے اور فوٹوگرافی بہت عمدہ کی ھے

 3 years ago 

بہت شکریہ آپ نے میری حوصلہ افزائی کی

 3 years ago 

بہت اچھی ڈائیری لکھی ہے اور اچھی تصویریں بنائی ہیں

 3 years ago 

بہت شکریہ جی آپ کا

اللّٰہ پاک آپ کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطاء فرمائے آپ کی پوسٹ بہت پسند آئی

 3 years ago 

۔بہت شکریہ بھائی جان۔۔۔ آ مین۔۔

 3 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی محنت سے تصاویر لیں اور ڈائری بھی بہت اچھی تحریر کی ہے

 3 years ago 

میری حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ

 3 years ago 

بہت زبردست ڈائری ماشاءاللہ

 3 years ago 

آپ کا بہت شکریہ

زبیر خان آپ نے کافی مصروفیات میں دن گزارا ہے اور فوٹوگرافی بھی خوبصورت کی ہے اور ڈائری بھی خوبصورت بنائ ھے

 3 years ago 

بہت شکریہ بھائی جان آپ کے میری حوصلہ افزائی کی

 3 years ago 

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy

 3 years ago 

بہت شکریہ بھائی جان آپ نے میری پوسٹ کو سراہا

Bht achi post shair ki ap n

 3 years ago 

Thanks

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 54225.25
ETH 2280.38
USDT 1.00
SBD 2.29