#Club75 || betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and other activities. 22.dec.2021 #club 75 #5050 to club100 | Urdu community.

in Urdu Community3 years ago

IMG_20211220_073359.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

میرے پیارے دوستو اسلام علیکم الحمدللہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

آج میری تقریباً چھے بجے کے قریب آنکھ کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی۔تلاوت کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھر آنے کے تھوڑی دیر بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی ہی دیر میں بعد نہا لیا۔سردی بھی بہت زیادہ تھی۔ اس لیے میں نہانے کے بعد ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔کیونکہ صبح کے وقت سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اور کچن باقی کمروں کی نسبت گرم ہوتا ہے۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔
تھوڑی دیر بعد میں تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا اور چند منٹ بعد میں ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور دوسرے بچوں کے لیے روانہ ہو گیا۔ پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا چالیس منٹ بعد میں سب بچوں کو لے کر سکول سے گیٹ پر پہنچ گیا۔میں نے بچوں کو اتارا اور پھر واپس آ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں دھوپ پر آرام کرنے لگ گیا۔
تقریبا دو بجے کے قریب میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے میں گھر سے نکل پڑا۔جب سکول پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا۔چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اپنے اپنے گھر پہنچا دیا۔سب بچوں کو چھوڑنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہوگئ پھر میں نے
سب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی چائے پینے کے فوراً بعد میرے ایک دوست کی کال آگئی کہ میری دکان سے فرنیچر اٹھا کر لے جانا ہے۔تو دس منٹ میں اپنے دوست کی فرنیچر والی دکان پر پہنچ گیا۔تھوڑی ہی دیرمیں دو اور بھی لوڈر والے آ گئے پھر ہم سب نے مل کر فرنیچر لوڈ کیا۔
لوڈنگ کے بعد ہم وہاں سے روانہ ہوئے۔تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد ہم ان کے گھر پہنچ گئے جنہوں نے اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے فرنیچر بنوایا تھا۔وہاں پہنچنے کے فوراً بعد ہم سب نے مل کر تینوں لوڈروں سے سامان اتار کر ان کو اندر رکھ دیا۔اور پھر ان سے اجازت لی تو انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا اور اپنا کرایہ بھی دیا۔کرایہ لینے کے بعد ہم واپس دکان پر آ گئے۔میں نے دکان پر آ کر اپنے دوست کو فرنیچر کی رقم دی اور پھر اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔اور میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

خدا حافظ

IMG_20211221_153514.jpg

IMG_20211221_153431.jpg

IMG_20211221_154615.jpg

IMG-20211221-WA0001.jpg

IMG-20211221-WA0003.jpg

IMG-20211221-WA0006.jpg

IMG-20211221-WA0009.jpg

IMG-20211221-WA0008.jpg

IMG-20211221-WA0007.jpg

IMG-20211221-WA0004.jpg

special thanks

@yousafharoonkhan

@haseeb.asif.khan

Regards

@zubairkhan422


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  
 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھی ڈائری تیار کی اور بہت پیاری فوٹوگرافی کی ہے گڈ لک بھائی

 3 years ago 

آپ نے کافی تفصیل سے ڈائری لکھی ہے اور فوٹوگرافی بھی شاندار کی ہے

 3 years ago 

آپ نے میری حوصلہ افزائی کی آ پ کا بہت شکریہ

first thank you very much for taking participate in this beautiful contest, and your every good effort will be counted to bring more reputation to you, join #club5050 and thank for appreciation urdu community and its team

Congratulations
You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

بہت خوب صورت فرنیچر بنا ھوا ھے اللّٰہ پاک مالکان کو نصیب فرمائے آمین

 3 years ago 

آ مین

 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت پیارا ♥️💕♥️💕 فرنیچر ہے۔ اللہ پاک نصیب فرمائے آمین

 3 years ago 

آ مین

 3 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی فوٹوگرافی کی ہے بہت خوبصورت فرنیچر ہے

آپ کی ڈائری اور فوٹوگرافی بہت عمدہ ھے

Apki diary or photography kmal ki hoti h

 3 years ago 

میری حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ

walaikum assalam ap ki diary humesha ki terha zaberdast pictures b kamal li ap ne 🌼 🌻

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.028
BTC 64657.99
ETH 3153.39
USDT 1.00
SBD 2.59