#Club75 || betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and other activities. 16.dec.2021 #club 75 #5050 to club100 | Urdu community.

in Urdu Community3 years ago

IMG_20211216_070443.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

صبح کا وقت

میرے پیارے دوستو اسلام علیکم الحمدللہ میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

آج میری تقریباً چھے بجے کے قریب آنکھ کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کرنے کے بعد میں نے تھوڑی سی قرآن پاک کی تلاوت کی پھر واپس اپنے گھر آ گیا۔گھر آنے کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی ہی دیر میں بعد نہا لیا۔آج سردی بھی بہت زیادہ تھی اس لیے میں نہانے کے بعد ناشتہ کرنے کے لیے اپنی امی کے پاس کچن میں چلا گیا۔کیونکہ صبح کے وقت سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اور کچن باقی کمروں کی نسبت گرم ہوتا ہے۔سردی کے موسم میں آ گ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے کچن میں سردی کم ہوتی ہے۔
تھوڑی ہی دیر بعد میں نے ناشتہ کر لیا۔ آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔
تقریبا پندرہ منٹ بعد میں تیار ہو کر بچوں کو سکول لے جانے کے لئے گھر سے نکل پڑا تھوڑی ہی دیر بعد میں ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔جب میں وہاں پہنچا تو بچے دوڑ کر آئے۔میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور دوسرے بچوں کے لیے روانہ ہو گیا۔پہلے بچوں کو اٹھانے کے پندرہ منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اکٹھا کر لیا اور پھر سکول کی طرف روانہ ہو گیا۔ تقریبا پندرہ منٹ بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا وہاں میں نے بچوں کو اتارا اور پھر واپس اپنے گھر آ گیا۔گھر آ کر میں دھوپ پر بیٹھ کر آرام کرنے لگ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا ساڑھے بارہ بجےکےقریب دو پہر کا کھانا تیار ہو گیا تو پھر ہم سب گھر نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد ہم گپ شپ میں مصروف ہوگئے۔
تقریبا دو بجے کے قریب بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا جب سکول کے گیٹ پر پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی پھر میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس آ گیا۔

شام کا وقت

شام چار بجےکےقریب چائے تیار ہو گئی پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر چائے پی۔چائےپینے کے تھوڑی دیر
بعد گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد میں نے گھاس کاٹ لیا اور لوڈر پر لوڈ کر کے واپس روانہ ہوا اور راستے میں اپنے آبائی قبرستان میں رک کر اپنے آباؤ اجداد کے لیے دعا کی۔دعا کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھر آکر میں نے کچھ دیر کے لئے آرام کیا اور مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔نماز ادا کرنے کے تھوڑی دیر بعد میں نے شام کا کھانا کھایا اور پھر پوسٹ لکھنے لگ گیا۔
اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

اللہ نگہبان

IMG_20211216_080950.jpg

IMG_20211216_075626.jpg

IMG_20211216_082301.jpg

IMG_20211216_112835.jpg

IMG_20211216_113024.jpg

IMG_20211216_164218.jpg

IMG_20211216_164220.jpg

IMG_20211216_164227.jpg

IMG_20211216_165014.jpg

IMG_20211216_165158.jpg

special thanks

@yousafharoonkhan

@haseeb.asif.khan

Regards

@zubairkhan422


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  

شاندار فوٹوگرافی کرتے ہیں آپ
آپ کی پوسٹ بہت اچھی لگی

 3 years ago 

میری حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ

 3 years ago 

بہت اچھی ڈائیری لکھی ہے آپ نے

 3 years ago 

Thank you so much dear brother ❤️

آپ کی ڈائری مجھے بہت پسند آئی ہے اور فوٹوگرافی بہت خوبصورت کی ھے

 3 years ago 

Thank you so much ❤️

Apki dairy bhot achii hy

 3 years ago 

Thanks.

 3 years ago 

اچھی فوٹوگرافی کی ہے آپ نے گڈ

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 65540.54
ETH 2608.45
USDT 1.00
SBD 2.65