#Club75 ll betterlife - My diarygame - today school duty and I spent the day with the masons and laborers. 20.nov.2021 #club 75 #5050 to club100 | Urdu community
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
صبح کا وقت
السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب لوگ اور مجھے امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور اپنے دن خوشی سے گزار رہے ہوں گے میں الحمداللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔
میں ہر روز کی طرح آج بھی صبح جلدی اٹھا اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آ گیا۔
گھر آکر میں نے تھوڑی دیر آرام کیا اور اس کے بعد نہانے کے لئے واش روم چلا گیا جب میں نہا کر واش روم سے باہر آ یا تو ناشتہ بھی تیار تھا تو پہلے میں نے ناشتہ کیا اور اس کے بعد ایک کپ چائے بھی اور پھر سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا تھوڑی ہی دیر میں تیار ہو کر میں بچوں کو اسکول لے جانے کے لئے گھر سے نکل پڑا۔
تھوڑی دیر بعد میں ان بچوں کے گھر پہنچ جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں جب میں وہاں پہنچا تو بچے سکول جانے کے لئے تیار تھے میں نے ان کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر دوسرے بچوں کو اٹھانے کے لیے روانہ ہوا۔پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا چالیس منٹ بعد میں سب بچوں کو اکٹھا کر کے سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا وہاں میں نے بچوں کو اتارا اور پھر واپس روانہ ہوا۔تھوڑی دیر میں میں گھر واپس پہنچ گیا۔ جب گھر آیا تو مستری اور مزدور کام پر لگے ہوئے تھے کیونکہ آج ہم نے اپنے صحن کو پختہ کرنا تھا تقریبا نو بجے کے قریب میں نے ان کو چائے پلائی چائے پلانے کے بعد دوپہر کو کھانا پکانے کے لئے میں گوشت اور سبزی خریدنے چلا گیا تھوڑی دیر بعد میں نے گوشت خریدا اور پھر سبزی خریدی آس کے بعد گھر واپس آ گیا۔
گھر آکر میں نے ایک کپ چائے پی اور اس کے بعد میں مستری اور مزدوروں کے ساتھ کام پر لگ گیا۔
دوپہر کا وقت
تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کو کھانا تیار ہو گیا پھر میں نے مستری اور مزدوروں کو کھانا کھلایا کھانے کے بعد چائے پلائی اور اس کے بعد میں نے خود کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد انہوں نے نے تھوڑی دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ کام پر شروع ہوگئے۔
میں ڈیڑھ بجے کے قریب بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا اور تھوڑی ہی دیر بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچا تو چھٹی میں تقریبا دس منٹ رہتے تھے وہاں اور ساتھی بھی آئے ہوئے تھے ہم نے تقریبا دس منٹ گپ شپ کی میرے وہاں پہنچنے کے تقریبا دس منٹ بعد چھٹی ہو گئی اور سب بچے سکول کے گیٹ سے باہر آگئے میں نے تمام بچوں کو اکٹھا کر کے اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر واپس روانہ ہوا تھوڑی ہی دیر میں میں ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اتارتا ہوں پہلے بچوں کو اتارنے کے تقریبا آدھا گھنٹہ بعد اور چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ بعد میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس اپنے گھر آگیا۔ جب میں گھر پہنچا تو تقریبا ڈھائی بج رہے تھے۔
گھر آکرمیں نے پہلے ہاتھ منہ دھویا پھر مستری اور مزدور کے پاس چلا گیا اور ان سے کام کے بارے میں پوچھا اس کے بعد میں نے ان کے لئے چائے بنوائی اور پھر مستری اور مزدوروں کو چائے دینے چلا گیا چائےپینے کے بعد تھوڑی دیر آرام کیا اور اس کے بعد دوبارہ کام پر مصروف ہوگئے۔
شام کا وقت
تقریبا چار بجےکےقریب انہوں نےصحن میں اینٹیں لگا لی تھیں پھر میں نے ان کو کہا کہ گراؤٹ کل کریں گے اس وقت آ پ تھک گئے ہوں گے چھٹی کر لیں تو وہ بہت خوش ہوئے اور کام بند کر دیا۔کام بند کرنے کے بعد وہ تقریبا دس منٹ میرے ساتھ بیٹھے اور پھر گھر چلےگئے اس کے بعد میں بھی گھر واپس آ گیا۔
۔ گھر آکر میں نے آ رام کیا کیونکہ میں بہت تھکا ہوا تھا ۔
اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔ جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔
خداحافظ۔
Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP
Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
آپ کا گھر کا کام بہت خوبصورتی سے کروا رہے ھیں لیکن آپ کا مستری چھٹیاں بہت کر رہا ھے جس کی وجہ سے کام لیٹ ھو جائے گا۔اپ کی ڈائری بہت اچھی ھے اور فوٹوگرافی بہت عمدہ کی ھے
آج کل آپ کافی مصروف ہوں گے مستری مزدوروں کے ساتھ
آپ نے بہت محنت سے ڈائری لکھی ہے اور فوٹوگرافی بھی خوبصورت کی ہے ہمیشہ کی طرح ۔اسی طرح محنت کرتے رہیں
بہت شکریہ جی
Mashalllah bhai ap ki daily report kafi achi hy good work Brother
جی بہت شکریہ بھائی جان
MashaAllah bht achi daily diary report likhi h.or ap kam bht mehnat s krwa rahy hain
بہت شکریہ جی
ماشاءاللہ بہت پیاری پوسٹ بنائی ھے آپ اردو کمیونٹی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں