betterlife -I spent the day school duty and some beautiful photography

in Urdu Community4 months ago

betterlife -I spent the day school duty and some beautiful photography

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں.

صبح کا وقت

اسلام علیکم میرے پیارے دوستو میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے۔ اور سردی کے موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

آج جب میں صبح اٹھا تو تقریباً چھ بج رہے تھے۔اٹھ کر پہلے وضو کیا اور اس کے بعد نماز ادا کرنے کےلئے مسجد میں چلا گیا۔نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی دیر چہل قدمی کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھر آ کر میں نے ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنا لوڈر نکالا اور بچوں کو سکول چھوڑنے چلا گیا۔بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد گھر واپس آ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا ساڑھے گیارہ بجے دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔اور اس کے بعد میں اپنی کینولا کی فصل دیکھنے چلا گیا۔ماشااللہ کینولا کی فصل بہت زبردست ہے۔جب میں وہاں پہنچا تو کینولا کے پھولوں کے اوپر شہد کی مکھیاں اور تتلیاں پھولوں کا رس چوس رہی تھیں جو کہ مجھے وہ نظارہ بہت اچھا لگا پھر میں نے ان کی فوٹو گرافی بھی کی جو کہ آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔میں تقریبا ایک گھنٹہ اپنی فصل میں گھومتا رہا اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آ کر میں نے اپنا لوڈر نکالا اور بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا کیونکہ بچوں کی چھٹی کا وقت ہو گیا تھا۔جب میں سکول پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی پھر میں نے بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور واپس روانہ ہوا تقریباً پچاس منٹ بعد میں نے بچوں کو اپنے اپنے گھر پہنچا دیا اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا ساڑھے تین بجے کے قریب چائے تیار ہو گئی پھر میں نےسب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی۔تقریبا پانچ بجے کے قریب میں گھاس کاٹنے کے لئے نکل گیا میں تھوڑی دیر بعد گھاس میں پہنچ گیا اور گھاس کاٹنا شروع کر دیا۔جب میں نے گھاس کاٹا تو تقریباً شام ہو گئی تھی۔پھر میں گھر واپس آ گیا۔گھر آ کر شام کی نماز ادا کی پھر کھانا کھایا اور اس کے بعد ڈایری لکھی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

خدا حافظ۔

IMG_20220126_163554.jpg

IMG_20220126_163550.jpg

IMG_20220126_163607.jpg

IMG_20220127_115449.jpg

IMG_20220127_130441.jpg

IMG_20220127_130448.jpg

IMG_20220127_130503.jpg

IMG_20220127_131015.jpg

IMG_20220127_131023.jpg

IMG_20220127_131028.jpg

IMG_20220127_131030.jpg

Sort:  
Loading...

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.27
JST 0.041
BTC 97849.08
ETH 3600.89
SBD 2.47