How waking up early in the morning and walking keeps us healthyصبح سویرے اٹھنا اور چہل قدمی کس طرح ہمیں صحت مند رکھتی ہے۔

in Urdu Communitylast year

IMG_20230710_191423.jpg

اسلام علیکم !

سب سے پہلے آپ سب کو میں اپنے سٹیمیٹ بلاگ میں خوش آمدید کہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ آپ سب کی زندگی خیر عافیت کے ساتھ گزر رہی ہو۔ اللہ رب نے یہ کاہنات بہت خوبصورت پیدا کی ہے۔

لیکن ہم انسان اللہ کی پیدا کی ہوئی خوبصورت دنیا کی خوبصورت سے بہت دور ہوچکے ہیں۔ کیونکہ انسان نے جب سے گاڑی اور ٹرانسپورٹ کا بے دریغ استعمال کیا ہے، انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکا ہے۔

ایک سروے کے مطابق ہر انسان بے شمار پریشانیوں میں مبتلا ہے اور بہت ساری بیماریاں انسان کو لاحق ہوچکی ہے۔ میرے ملک پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور نوجوان طبقہ دل کی بیماریوں مبتلا ہورہا ہے۔ ان تمام پریشانیوں کا حل ایک ہی ہے۔

اگر ہم صبح سویر اٹھنے کی عادت بنا لیں اور صبح کہ چہل قدمی کی عادت بنا لیں تو ہم بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

میں آپ کو اپنے تجربے سے بتاتا ہوں کہ میں آج سے آٹھ سال پہلے دل کی بیماری میں مبتلا ہوگیا اور مجھے سرجری کرانا پڑی لیکن مجھے دل کی بیماری میری اپنی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔

میں سارا دن کمپیوٹر استعمال کرتا تھا اور چہل قدمی کی عادت بلکل نہ تھی۔ میں گوشت سب سے زیادہ کھاتا تھا اور ورزش کی عادت نہ تھی۔

مجھے مرغن غذاہیاں کھانے کا شوق تھا لیکن کھانے پینے میں احتیاط بلکل نہ تھی تو اس وجہ سے میرا کولیسٹرول بڑھ گیا اور میری دل کی شریاں میں تنگی پیدا ہوگئ۔


لیکن جب میں سرجری کے بعد صحت مند ہوا تو میں نے صبح جلدی اٹھنا اور ورزش ، چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔ کیونکہ مجھے احساس ہوگیا کہ صحت سب سے بڑی اللہ کی نعمت ہے۔ میں اب کمپیوٹر بھی استعمال کرتا ہوں گیم بھی کھیلتا ہوں لیکن چہل قدمی اور ورزش کو وقت دیتا ہوں۔ کیونکہ اگر میں اپنی صحت کا خیال نہیں کرونگا تو میری صحت کا خیال کوئی بھی نہیں کرے گا۔

صبح جب میں چہل قدمی کی لیے نکلتا ہوں تو قدرت کے خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ پرندے اڑ رہے ہوتے ہیں اور آسمان پر بادل خوبصورت لگ رہے ہوتے ہیں۔

مجھے صبح کے وقت طلوع آفتاب کا منظر سب سے زیادہ پسند ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ روزانہ طلوع آفتاب کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کرو۔

آپ کے لیے میں طلوع آفتاب کی خوبصورت تصاویر بنائی ہیں۔ سورج درختوں سے نکل رہا ہے اور لال آسمان پر سرخی یہ بتا رہی ہے کہ طلوع صبح روشن ہوگی۔

IMG_20230710_191409.jpg

میرا شہر خوبصورت شہر ہے۔ میرے شہر میں آلودگی نہیں ہے۔ سرسبز کھیت اور خوبصورت کھلے میدان صبح کے وقت اور بھی خوبصورت لگتے ہیں۔

صبح کے وقت چہل قدمی سے انسان کے جسم کے تمام اعضاء بہتر کام کرتے ہیں۔

آج میں انہی سرگرمیوں کی وجہ تندرست ہوں۔ پیارے میری سٹیمیٹ کے دوستو اور اردو کمیوہنٹی کے دوستو ہمیشہ چہل قدمی اور صبح کے وقت جلدی اٹھنے اور شام کو جلدی سونے کی عادت آپ کو صحت مند رکھے گی۔

آج میں نے آپ کو صبح کی آفادیت کے متعلق بتایا کہ ہم صبح جلدی اٹھ کر کسطرح اپنی زندگی کو صحت مند بنا سکتے ہیں

آپکا خیر خواہ

@yousafharoonkhan

Sort:  

پیدل چلنے اور صحت مند رہنے کی سرگرمی کے ساتھ ہماری جسمانی صحت میں بہتری حاصل کرنے کے لیے زبردست مشورہ اور رہنمائی پیش کرتی ہے۔

 last year 

مجھے روزانہ چہل قدمی پسند ہے، آپ نے درست کہا، یہ صحت مند زندگی کے لیے بہترین ہے، تعریف کے لیے آپ کا بہت شکریہ

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.17
JST 0.031
BTC 81242.61
ETH 3198.79
USDT 1.00
SBD 2.79