فلسفہ عید الضحی اور میرے قربانی کا جانور || تمام امت مسلمہ کو عید کا دن ایڈوانس مبارک

in Urdu Communitylast year

اسلام علیکم

سب سے پہلے آپ سب کو خوش آمدید میرے سٹیمیٹ بلاگ میں اور میری اللہ سے دعا ہے کہ آپ سب کمیوہنٹی خیر عافیت سے ہوں۔ جسطرح آپ سب جانتے ہیں کہ عید الضحی کی تیاریوں میں تمام مسلمان لگے ہوئے ہیں اور ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ عید کے دن سے پہلے قربانی کے لیے جانور خرید لے۔ میں بھی ہر سال قربانی کا جانور خریدتا ہوں اور اس سال میں نے کچھ مختلف پروگرام عید کا بنایا ہے۔

اگر پچھلے سالوں کو دیکھا جائے تو میں چار قربانی کے جانور خریدتا تھا اور میں چار جانور اس ترتیب سے لیتا تھا۔

IMG-20230628-WA0005.jpg

ایک جانور اپنی والدہ کی حصہ کی قربانی ، دوسرا میں حضرت خواجہ اویس قرنی کے ایصال ثواب اور انکے نام کی قربانی کرتا ہوں ، تیسری قربانی اپنی بیوی کے نام کی اور چوتھی قربانی میں اپنے حصہ کی کرتا تھا۔ لیکن اس دفعہ میں نے قربانی کے تین حصے گائے میں شامل ہوا ہوں جسکو اجتماعی قربانی بھی کہتے ہیں اور ایک میں نے دنبا حضرت خواجہ اویس قرنی کے لیے لیا ہے۔

مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئے پے اور اجمتاعی قربانی میں خرچ کم آتا ہے اور اسطرح انسان سنت ابراھیمی ادا کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔

میں اس بات سے بہت خوش ہوں کہ اردو کمیوہنٹی کے چند ممبران نے قربانی کی عید کے متعلق بہت ہی اچھی تحریر لکھی ہیں۔ میں نے ان سب پوسٹ کو پڑھا ہے اور خوشی محسوس کی ہے کہ اردو کمیوہنٹی میں ممبران عید کی مناسبت سے بہت پی اچھی تحریر لکھ رہے ہیں۔

ہم سب مسلمان جانتے ہیں کہ قربانی کا فلسفہ بہت ہی واضح ہے اور قربانی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور انکے بیٹا حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی یاد تازہ کرنا بھی ہے اور حضرت ابراہیم کی سنت پر عمل کرنا بھی ہے۔

عید گوشت اکھٹے کرنے یا لوگوں کے سامنے اپنی دولت دیکھانے کا نام نہیں ہے بلکہ قربانی تقوی کا نام ہے اور جو لوگ صرف دیکھاوے کے لیے قربانی کرتے ہیں تو اللہ کے ہاں انکی قربانی قابل قبول نہیں ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی حلال کی کمائی سے قربانی کا جانور خرید کر قربانی کریں اور جو لوگ حرام کی کمائی سے قربانی کا جانور خرید کر قربانی کرتے ہیں انکی قربانی اللہ کے سامنے قبول نہیں ہے۔کیونکہ عبادت حلال کمائی کے لباس سے ہی قابل قبول ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم عید کے دن گوشت غریب افراد میں گوشت تقسیم کرین تاکہ غریب افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

بہت سارے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو قربانی کا گوشت کسی کو نہیں دیتے اور فریج فریزر میں رکھ لیتے ہیں جبکہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے محلہ اور شہر میں غریب افراد کے گھروں میں جاکر انکو گوشت دین تاکہ غریب کے بچے بھی عید پر گوشت کھا سکیں۔

میں اپنی تمام اردو کمیوہنٹی اور سٹیمیٹ فیملی کو ایڈوانس عید مبارک کہتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ اس عید اور دس ذوالحج کے صدقے تمام انسانوں اور امت مسلمہ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور ہماری قربانی قبول فرمائے۔

آپکا بھائی

@yousafharoonkhan

Sort:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

Congratulations, your post has been upvoted by @scilwa, which is a curating account for @R2cornell's Discord Community. We can also be found on our hive community & peakd as well as on my Discord Server

Manually curated by @ abiga554
r2cornell_curation_banner.png

Felicitaciones, su publication ha sido votado por @scilwa. También puedo ser encontrado en nuestra comunidad de colmena y Peakd así como en mi servidor de discordia

 last year 

عید مبارک میری طرف سے

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64