غزوہ بدر اور میدان بدر کی سرزمین۔ بدر سرزمین کی نئی تازہ تصاویر

in Urdu Community6 months ago

غزوہ بدر 17 رمضان 2 ہجری بمطابق 13 مارچ 624ء کوحضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قیادت میں مسلمانوں اور ابو جہل کی قیادت میں مکہ کے قبیلہ قریش اور دیگر عربوں کے درمیان مدینہ میں جنوب مغرب میں بدر نامی مقام پر ہوا۔ اسے غزوہ بدر کبری بھی کہتے ہیں

image.png

غزوہ بدر میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اور اصل سبب نصرت الہی تھا۔ اللہ تبارک و تعالٰی سے حضور نبی اکرم نے دعا فرمائی تھی:
” اے خدا! یہ قریش ہیں اپنے سامان غرور کےساتھ آئے ہیں تاکہ تیرے رسول کو جھوٹا ثابت کریں۔ اے اللہ اب تیری وہ مدد آجائے جس کا تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا۔ اے اللہ ! اگر آج یہ مٹھی بھر جماعت ہلاک ہوگئی تو پھر روئے زمین پر تیری عبادت کہیں نہیں ہوگی “
اس کے جواب میں اللہ تعالٰیٰ نے فتح کی بشارت دی اور ایک ہزار فرشتوں سے امداد فرمائی سورہ الانفال میں غزوہ بدر کی تفصیل موجود ہے۔
غزوہ بدر اسلام اور کفر کا پہلا اور اہم ترین تصادم ہے اس سے دنیا پر واضح ہو گیا کہ نصرت الہی کی بدولت مومنین اپنے سے کئی گناہ فوج کو شکست دے سکتے ہیں۔

image.png

اللہ تعالٰی نے قرآن پاک میں سو مومنوں کو ہزار کافروں پر فتح کی بشارت دی۔ غزوہ بدر میں شامل مسلمانوں نے جس قوت ایمانی کا مظاہرہ کیا اس کا اندازہ اس بات سے ہو سکتا ہے کہ باپ بیٹے کے خلاف اور بیٹا باپ کے خلاف۔ بھانجا ماموں کے خلاف اور چچا بھتیجے کے خلاف میدان میں آیا۔ حضرت سیدنا جناب عمر نے اپنے ماموں کو اپنے ہاتھ سے قتل کیا۔ جناب سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کے بیٹے عبد الرحمن نے جو قریش کی طرف سے جنگ میں شریک ہوئے تھے۔

image.png

image.png

اسلام لانے کے بعد ایک دفعہ حضرت ابوبکر کو بتایا کہ جنگ میں ایک مرتبہ آپ میری زد میں آ گئے تھے لیکن میں نے آپ پر وار کرنا پسند نہ کیا۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا خدا کی قسم اگر تم میری زد میں آجاتے تو کبھی لحاظ نہ کرتا۔ حضرت سیدنا حذیفہ کا باپ عتبہ بن ربیعہ لشکر قریش کا سپہ سالار تھا اور سب سے پہلے قتل ہونے والوں میں شامل تھا۔ اس جنگ کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ مسلمانوں نے بہت نظم و ضبط سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اپنی صفیں نہیں ٹوٹنے دیں۔ جنگ کے خاتمے پر خدا اور رسول کے حکم کے تحت مال غنیمت کی تقسیم ہوئی۔ مال غنیمت کی اتنی پر امن اور دیانت دارانہ تقسیم کی مثال کم ہی ملتی تھی۔ القصہ مسلمانوں کے تقوی اور اطاعت رسول کی وجہ سے ان کی برتری روز روشن کی طرح ثابت ہو گئی اور کفار کے حوصلے پست ہوئے۔ جب کی مسلمانوں کا اللہ پر توکل بہت بڑھ گیا

Sort:  

غزوہ بدر اسلام کی تاریخ کا بہت ہی بڑا کارنامہ تھا جس میں اللہ تعالی کی مدد مسلمانوں کے ساتھ تھی

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.028
BTC 68431.46
ETH 2457.08
USDT 1.00
SBD 2.60