امام باری سرکار کا مقبرہ فوٹو گرافی

in Urdu Community2 years ago

میرے بہت ہی قابل احترام بھائیو دوستو اسلام علیکم ! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے الحمدللہ میں بھی خیریت سے ہوکچھ دنوں بعد حاضری دے رہا ہوں بہت ہی مصروفیت کی وجہ سے میں تھوڑا سائیڈ پر تھا ۔ہمارے ہاں تو بہت زیادہ گرمی ہے اور آپ سب دوستوں سناؤ آپ کے ہاں موسم کیسا ہے ۔تو دوستو میں آج کی ڈائری لکھ رہا ہوں میری ڈائری کچھ اس طرح سے ہے ۔دوستو آج صبح میں ساڑھے چار بجے اٹھا سیدھا نہانے چلا گیا نہایا اور کپڑے چینج کیے پھر ناشتے پر بیٹھ گیا ناشتہ کر ہی رہا تھا کہ اتنے میں موبائل کال آئی کال میں نے اٹینڈ کی اور پلاننگ کے مطابق آج ہم نے اسلام آباد جانا تھا یہ کال میرے چاچا کی تھی اس نے کہا کہ ہم ریڈی ہیں نکل رہے ہیں میں نے کہا ٹھیک ہے آپ آؤ میں ابھی نکل رہا ہوں تو میں نے ناشتہ ختم کیا اور نکل پڑا گھر سے ۔ہمارے گھر سے تھوڑا دور رورڈ ہے میں وہاں جا کے کھڑا ہو گیا۔اتنے میں میرے چچا اور اس کی فیملی آئی ۔کار انکے پاس تھی تو میں کار میں بیٹھ گیا۔اسلام آباد ہم ڈاکڑ کے پاس چیک اپ کیلے جا رہے تھے۔تو ہم براستہ سی پیک روڑ اسلام آباد کے لیے چل نکلے بہت پیارا روڈ بنی ہوئی تھی اور اتنا رش بھی نہیں تھا بڑے آرام سے ہم نے یہ سب ہم نے یہ سفر کیا ہم تقریبا تین گھنٹے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہم بریں سرجری ہوسپٹل اسلام آباد پہنچ گئے ہم نے وہاں ڈاکٹر کے پاس نمبر رکھوایا ۔ہمارا چوبیس نمبر لگا۔ہم انتظار کرنے بیٹھ گیے۔ہمارا تقریبا ایک بجے نمبر آیا ڈاکٹر کے پاس ہم نے چیک اپ کرایا ڈاکٹر میں کچھ ٹیسٹ دیے وہ ٹیسٹ کرائے اور پھر ڈاکٹر نے کچھ ادویات لکھ کر دی ہم نے اسی ہوسپیٹل سے ادویات لیں اور نکل پڑے ۔ہم ہوسپیٹل سے نکل کر ہوٹل کی طرف چل پڑے کیونکہ بھوک ز بہت زیادہ تھی ہم نے ہوٹل سے کھانا کھایا ہو تو پھر سوچا کہ ابھی کچھ ٹائم رہتا ہے چلو بری امام۔کے مزار پر سلام کرنے چلتے ہیں۔مزار تک ہمارا سفر تقریبا پندرہ کلومیٹر کا تھا جو ہم نے تیس منٹ میں طے کرنا تھا تو ہم تیس منٹ میں بری امام سرکار پر پہنچ گئے وہاں پر کافی گرمی تھی اور کا رش تھا۔تو ہم بری امام پر جب پہنچے تو سوچا کہ ایک چاول کی دیگ نیاز کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہم چاول کی دیگ کی طرف گئے اور وہاں سے ایک دیک لی چاول کی وہ چاول ہم نے لوگوں میں تقسیم کر دیے پھر سلام پر چلے گئے جب مزار کے اندر پہنچے تو پہلے سب سے پہلے ایک آدمی جوتے جمع کر رہا تھا جو ہم نے اس کے پاس جوتے جمع کرائے محفوظ رکھنے کے لیے پھر ہم آگے نکل گئے انتظار کی طرف چل پڑے وہاں پہنچے تو کافی رش تھا ہم نے فاتحہ خوانی کی بہت سکون مل رہا تھا مزار پر کچھ لوگ نعت خانی کر رہے تھے تو کچھ لوگ تلاوت قرآن پاک کر رہے تھے اور کچھ لوگ تصویریں بنا رہے تھے سیلفیاں بنا رہے تھے تو میں نے بھی کچھ تصویریں بنائیں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا
IMG20210713163214.jpg

IMG20210713161033.jpg

IMG20210713161327.jpg

IMG20210713162921.jpg

IMG20210713162624.jpg

IMG20210713162455.jpg

IMG20210713163055.jpg

IMG20210713163113.jpg

IMG20210713162054.jpg

IMG20210713162229.jpg
مزار پر ہم نے دعا مانگی اور پھر واپس جوتوں والی جگہ پر آئے وہاں سے اپنے جوتے لیے اور ان کو جوتے رکھنے کی قیمت ادا کی پھر ہم کار میں بیٹھ گئے اور واپسی گھر کی طرف چل پڑے پھر واپس اسی راستہ سے آئے جو جس راستہ سے گئے تھے اب ہمارا سفر تقریبا ساڑھے تین گھنٹے کا ہو چکا تھا ہم کو مغرب کی اذان رستے میں ہو گئی۔ لیکن ہم نے بریک نہیں لگائی کسی جگہ بھی سیدھا گھر پہنچ گیا تھا کیونکہ کافی اندھیرا چھا گیا تھا تو ہم تقریبا دس بجے کے قریب اپنے شہر پہنچے انہوں نے مجھے اسی جگہ اتارا جہاں سے مجھے اٹھایا تھا تمہارے گھر کی طرف چل پڑا تقریبا تین چار منٹ بعد میں گھر پہنچ گیا سب گھر والے جاگ رہے تھے ان سے ملا سلام دعا کی پھر وہ کھانا لے آئے کھانا کھایا اور ان کو حال احوال بتایا اسلام آباد کا پھر وہ سو گئے اور میں ڈائری لکھنے بیٹھ گیا دوستو یہ تھی میری آج کی ڈائری میں بہت تھکا ہوا بھی تھا لیکن میں نے سوچا دوستوں کے ساتھ اپنی آج کی ڈائری شیئر کرتا چلوں ۔دوستوں بھائیوں لکھنے میں کوئی غلطی ہو گئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھنا اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 57110.78
ETH 2521.26
USDT 1.00
SBD 2.32