راولپنڈی ائیرپورٹ

in Urdu Community3 years ago

میرے سٹیم کے پیارے دوستوں بھائیوں السلام علیکم !میں اللہ پاک سے امید کرتا ہوں آپ بالکل خیر و عافیت سے ہوں گے اور آپ کے بہت اچھے دن گزر رہے ہوں گے ۔اللہ کے فضل و کرم سے میں بھی بالکل خیر و عافیت سے ہوں اللہ پاک آپ کو اور آپ کی فیملی کو سدا مسکراتا رہے رکھے اور اللہ پاک مجھے بھی غم و پریشانی سے محفوظ رکھے ۔تو دوستوں بھائیوں میں آغاز کرتا ہوں آج کی ڈائری روزانہ کی ڈائری سے ذرا ہٹ کر ہے ۔دوستوں میں آج صبح صادق تین بجے اٹھا ہوں واش روم گیا نہایا کپڑے چینج کیے اور ایک دودھ کا گلاس پیا ۔ناشتہ نہیں کیا کیوں کہ ہمارا پلان آگے کچھ اور تھا تو میں گھر بیٹھ گیا گاڑی والے کے انتظار میں پندرہ بیس منٹ بعد کار آ گئی اور میں کار میں بیٹھ گیا دوستو ہم اپنی منزل کی طرف چل پڑے اللہ کو یاد کر کے ۔دوستو ہم جا رہے ہیں راولپنڈی ائیرپورٹ پر سعودی عربیہ سے بھانجا آرہا تھا اس کو لینے جا رہے ہیں اس کی فلائٹ کا ٹائم تھا سات بجے کا تھا ہم اسی لئے صبح صادق جلدی سے نکلے اور روانہ ہوگئے ۔ہم روڈ کا انتخاب سی پیک والا روڈ کیا ہم کوٹ بیریا انٹر چینج سے سی پیک روڈ پر چڑھے او سیدھا راولپنڈی کی طرف نکل پڑے ۔صبح صادق کا ٹائم تھا روڈ پر بالکل رش نہیں تھا ۔ہم کو سفر میں بہت آسانی ہوئی اور ٹائم کی بڑی بچت ہوئی خیر ہمارا تین گھنٹے کا سفر تھا اور ہم بلکل زبردست سفر کر رہے تھے جب سی پیک روڈ سے اترے فتح جنگ روڈ پر پہنچے تو آگے گھٹنے پر بریک کی اور تھوڑا بہت ناشتہ کیا پھر وہاں سے نکل پڑے ایرپورٹ کی طرف ۔ہم کچھ ہی دیر میں ایئرپورٹ پہنچ گئے جب ایئرپورٹ پہنچے تو فلائٹ لینڈ کر چکی تھی جب ٹائم دیکھا تو سات بج کر بیس منٹ تھے تو ہم نے کار کو پارکنگ میں کھڑا کیا اور ایئرپورٹ کی طرف چل پڑے کافی دیر انتظار کر نا پڑا کیوں کہ کرونا کی وجہ سے مسافروں کو لیٹ کیا جا رہا تھا تو ہم انتظار بھی کرتے رہے اور ایئرپورٹ کا نظارہ بھی کرتے رہے عوام کا رش اتنا تو نہیں تھا لیکن کچھ عوام تھی ہم نے وہاں ائیرپورٹ کی تصویریں بھی لیں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا
IMG20210715053211.jpg
اتنے میں انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور ہمارا بھانجا ایئرپورٹ سے نکل آیا ہم نے آگے دوڑ کا اسکو رسیو کیا اور گلے لگایا ۔پھر ہم کار میں بیٹھ گئے اور گھر کی طرف نکل پڑے ۔پھر ووٹ سے نکلے اور موٹروے پر چڑھ گئے واپسی پھر اسی راستے سے کی جس رستے سے گئے تھے سی پیک روڈ سے پہلے ایک ہوٹل پر بریک لگائی بھانجے کو ناشتہ کرایا ہم نے چائے پی پھر سیدھا گھر کی طرف رواں دواں ۔ہم نے واپسی کا سفر آرام سے کیا اور تقریبا چار گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے۔گھر پہنچے تو ظہر کا ٹائم تھا ۔کھانا تیار پڑا تھا ہم پہنچتے ہی کھانے پر بیٹھ گئے کیوں کہ وہ کافی لگی ہوئی تھی ہم نے کھانا کھایا اور پھر پھر سو گئے جب آنکھ کھلی تو سر کا ٹائم گزر چکا تھا پھر میں واش روم چلا گیا نہ آکے واپس آیا اور گھر والوں کے ساتھ گپ پر بیٹھ گئے کتنے میں مغرب کا ٹائم ہوگیا مغرب کی نماز ادا کی اور کچھ مہمان آنے لگے ان کے ساتھ کافی گھل گائے وغیرہ بھی پھر ان کو الوداع کیا اور میں ڈائری لکھنے بیٹھ گیا دوستوں بھائیوں یہ تھی میری آج کی ڈائری کوئی الفاظ کی غلطی ہو تو معذرت چاہتا ہوں اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھنا خدا حافظ
IMG20210715053202.jpg

IMG20210715051741.jpg

IMG20210715051627.jpg

IMG20210715051449.jpg

IMG20210715051443.jpg

IMG20210715051736.jpg

IMG20210715051753.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.20
JST 0.034
BTC 91785.29
ETH 3117.82
USDT 1.00
SBD 3.00