Today, after a long day, I went to the fair market and had a lot of fun

in Urdu Communitylast year (edited)

آج خوشی کی انتہا نہیں ہے کہ تقریبا ایک ماہ ہونے کو تھا میں بیمار تھا۔ آج صبح سویر اٹھا اور اٹھ کر نہایا طبعیت بہت ہی بہتر تھی۔اب تو میں باہر دوستوں کو ملنے بھی جاتا ہوں۔ صبح جب اٹھا تو سب سے پہلے نہانے کے لیے گیا کیونکہ گرمی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جب میں صبح اٹھا تو آسمان پر کالے بادل موجود تھے اور ایسا لگ رہا تھا جیسے بارش ہوگی لیکن بادل ہونے کے باوجود گرمی زیادہ تھی۔ جب نہا کر آیا تو نماز پڑھی اور کچھ دیر تلاوت قرآن کی۔ اللہ سے صحت کے لیے اور مشکلات مصاہب سے نجات کے لیے دعا مانگی۔ پھر سب گھر والے بھی بیدار ہوگئے ، میں نماز ہڑھ کر اپنے بستر پر لیٹ گیا ، فیسبک دیکھنے لگا ، واٹس ایپ پر میسج پڑھے۔ مجھے میری بیوی نے آواز دی کی ناشتہ تیار ہوگیا ہے۔فیسبک بند کی پھر باہر صحن میں بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ ناشتہ میں میں نے چائے ، دیسی گھی سے پکا میں نے پراٹھا کھایا۔دیسی گھی بہت ہی صحت بخش گھی ہوتا ہے۔

مکھن کھایا ، دہی سے بنی لسی پی جب میں بے پیٹ بھر کر ناشتہ کرلیا تو میں نے ایک دوست کو بتایا کہ آج ہم میلہ منڈی جاہینگے ۔میلہ منڈی میں ہر قسم کی اشیاء بہت ہی سستی اشیاء میسر ہوتی ہے۔ جب میں میلہ منڈی پہنچا تو میں نے کچھ سبزیان خریدنی تھیں میں سبزی فروخت کرنے والے کے پاس گیا۔

IMG_20230512_095025.jpg

میلہ منڈی میں تربوزوں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ تمام تربوزے بہت ہی تازہ تھے۔ تربوزوں کا موسم بہت ہی مختصر ہوتا ہے۔ تربوزے صحت کے لیے بہت ہی اچھے ہوتے ہیں۔ اسوقت مارکیٹ میں تربوزوں کی قیمت بہت ہی زیادہ ہے۔ ایک کلو تربوز کی قیمت ساٹھ روپے ہے لیکن میلہ منڈی میں تربوزے بازار کی نسبت سستے تھے۔ میں نے ایک تربوز خریدا ۔

IMG_20230512_095028.jpg

بھنڈیوں کو خریدنے کے لیے میں بھنڈی والے کے پاس گیا۔ بھنڈی میری فیملی کو بہت ہی زیادہ پسند ہیں۔ ہم بھنڈیان بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن اس مہنگائی کی وجہ سے قیمت خرید بہت ہی محدود ہوگئی ہے۔ میلہ منڈی سے ایک کلو بھنڈیان خریدی۔

IMG_20230512_095035.jpg

کالے کالے بینگن یہ تو مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہیں۔میں نے میلہ منڈی سے کالے کالے بینگن خریدے ہیں۔ میرے دوست نے بھی بینگن خریدے ہیں۔ بینگن اور چکن کا گوشت مکس کرکے کھانا مجھے پسند ہے۔

IMG_20230512_095037.jpg

سبز دھنیا چٹنی بنانے کے کام آتا ہے۔ سبز دھنیا ، ٹماٹر سبز مرچ سے بنی چٹنی میری فیملی کو بہت پسند ہے۔ میں نے بیس روپے کے سبز دھنیا خریدے۔

IMG_20230512_094602.jpg

پھل اور سبزیان خریدنے کے بعد ، میں اور میرا دوست پرندوں کی طرف گئے جہان مختلف پرندے دوکاندار بیچ رہا تھا۔ طوطے جو کہ بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے لیکن پنجروں میں بند تھے میں نے پنجروں سے تصویر بنائی ۔یہ پیلے رنگ کے خوبصورت طوطے ہیں جو اکثر لوگ گھروں میں پالتے ہیں۔

IMG_20230512_094545.jpg

یہ خوبصورت رنگ کے اصیل نسل والے مرغے ہیں۔ یہ مرغے لوگ لڑائی کے خریدتے ہیں۔

میلہ منڈی گھومنے کے بعد میں گھر واپس لوٹ آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے میڈیسن لی ہیں تاکہ میرا بخار کا علاج جاری رہے۔

میڈیسن کھانے کے بعد ، میں نے کچھ دیر بیڈ پر آرام کیا۔ پھر جب بینگن کا کھانا پک کر تیار ہوگیا تو ہم سب گھر والو نے ایک ہی جگہ دسترخوان بچھا کر کھانا کھایا۔

پھر میں کھانا کھا کر کچھ وقت کے لیے آرام کرنے کے لیے سو گیا۔عصر کے وقت اٹھا، باہر گیا، دوستوں سے گپ شپ لگائی۔ اسطرح شام تک میں دوستوں کے پاس رہا، شام کو گھر واپس آیا ، میڈیسن لی اور پھر چائے پی ، رات کو میرے چچا کے بیٹے ہمارے گھر آئے، رات دیر تک ہم سب گپ شپ لگاتے رہے۔ پھر جب سب لوگ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے تو میں بھی سو گیا۔

اللہ ہم سب کا حامی ناصر ہو۔

Today is not the end of happiness that it was almost a month that I was sick. Woke up early this morning and took a bath. I felt much better. Now I also go out to meet friends. When I woke up in the morning, I went to take a bath first thing because the heat has increased very much. When I woke up in the morning, there were dark clouds in the sky and it looked like it was going to rain, but despite the clouds, it was hot. After taking a bath, he prayed and recited the Qur'an for a while. I prayed to Allah for health and for deliverance from difficulties. Then all the family members also woke up, I prayed and lay down on my bed, started watching Facebook, read messages on WhatsApp. My wife called me that breakfast is ready. I closed Facebook and then sat outside in the yard and had breakfast. For breakfast I had tea, paratha cooked with desi ghee. Desi ghee is very healthy ghee.

Ate butter, drank lassi made of curd. When I had my breakfast full, I told a friend that today we will go to Mela Mandi. In Mela Mandi, all kinds of items are available at very cheap prices. When I reached Mela Mandi, I wanted to buy some vegetables, so I went to the vegetable seller.

IMG_20230512_095025.jpg

There were heaps of watermelons in the fair market. All the watermelons were very fresh. Watermelons have a very short season. Watermelons are very good for health. Currently, the price of watermelons in the market is very high. A kilo of watermelon costs Rs. I bought a watermelon.

IMG_20230512_095028.jpg

I went to the okra vendor to buy okra. My family likes okra very much. We eat okra very fondly. But due to this inflation, the purchase price has become very limited. Bought a kilo of okra from the fair market.

IMG_20230512_095035.jpg

Kale Kale Brinjal This is my favorite. I bought black Kale Brinjal from Mela Mandi. My friend also bought eggplants. I like to mix eggplant and chicken meat.

IMG_20230512_095037.jpg

Green coriander comes in handy for making chutney. Green Coriander, Tomato Green Chilli Chutney is a favorite of my family. I bought twenty rupees worth of green coriander.

IMG_20230512_094602.jpg

After buying fruits and vegetables, my friend and I went to the bird world where various bird vendors were selling. Parrots that looked very beautiful but were locked in cages I took a photo from the cages. These are beautiful yellow parrots that most people keep in their homes.

IMG_20230512_094545.jpg

Sort:  

TEAM 5 CURATORS

This post has been upvoted through steemcurator07. We support quality posts anywhere and with any tags. Curated by: @pelon53

 last year 

آپکا بہت بہت شکریہ آپ نے میری حوصلہ آفزائی کی ہے۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے

@pelon53 thank you so much for supporting me

 last year 

آپ نے فوٹو گرافی بہت اچھی کی اور ۔۔میلے کی تصویریں اچھی بنائی

 last year 

بہت بہت شکریہ آپ کو اچھی لگی تصاویر

 last year 

Ap ny post mai sb kuch bohat achi tra biyan kia ha mujhy apki post bohat psand aii ha

 last year 

آپکا شکریہ بھائی آپکو میری تحریر اچھی لگی ہے یہ آپکی محبت ہے

 last year 

Aap NY Bahot achi post likhi hy

 last year 

آپکا شکریہ بہن جی آپکو میری تحریر پسند آئی ہے۔آپ بہت کم لکھتی ہیں میں نے ابھی آپکی پروفاہل دیکھی ہے۔روز لکھا کرین۔

hay un gran paquete de sandía, la sandía es una dieta muy útil para la temporada de verano, me gusta mucho su jugo

strom je tak krásný, zelený

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 58034.65
ETH 2448.81
USDT 1.00
SBD 2.38