awami khadmat mra kam
میری طرف سے تمام دوستوں کو اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ؛ مجھے امید ہے کہ اللہ پاک کے فصل وکرم سے آپ لوگ ٹھیک ہوں گے اور اللہ کے کرم سے میں بھی بلکل ٹھیک ہوں۔دوستو آپ لوگوں کے علم میں یہ بات ہے کہ میں ایک عوامی ورکر ہوں اور دن رات اللہ کے فضل سے عوام کی خدمت کرنا میرا کام ہے اور میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ سے عوام کی خدمت کرتا ہوں اپ ے علاقہ میں پارٹی کا دفتر بھی پچھلے دس سال سے بنایا ہوا ہے اور چلا بھی رہا ہوں اور یہ تمام اخراجات میں اپنی جیب سے برداشت کرتا ہوں آج تک کبھی بھی پارٹی فنڈز سے ایک روپیہ بھی اپنے مفاد میں یا اپنی جیب میں نہیں لیا۔الحمداللہ کسی نا کسی ذریعے اللہ پاک میری مدد بھیجتا رہتا ہے اسی سلسلہ میں میں اپنے دفتر کو ٹائم بھی فل دیتا ہوں اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھرپور جہدوجہد کرتا ہوں اور اکثر کام تو ہو بھی جاتے ہیں ۔
اسی امید پر سے لوگ میرے پاس آفس میں اتے جاتے رہتے ہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں اور میں انکی مدد بھی کرتا ہوں کیونکہ انسانوں کی مدد کرنے سے میرا اللہ بھی خوش ہوتا ہے اور ثواب بھی ملتا ہے اور عوام کی دعائیں بھی ملتی ہیں آج بھی میرے پاس آفس میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہا سارا دن اسی مصروفیت میں گزر جاتا ہے کبھی کس ادارے کو کال کرنا کبھی کسی ادارے میں جانا کبھی ٹھیکیدار سے رابطہ کرنا اور کبھی منشی سے رابطہ کرنا وغیرہ وغیرہ لگا رہتا ہے ۔آپ دوڈتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ آپ بھی عوامی خدمت کیا کریں جب کسی کی مشکل دور ہوتی ہے تو یقین مانیں اللہ پاک آپکے دل کو جو سکون دیتا ہے اسکا اپنا مزاہ ہے اور دعائیں ملتی ہیں تو روح تازہ ہو جاتی ہے میں ان شاءاللہ اپنے مشن پر لگا ہوا ہوں اپ دوڈت میرے لیئے دعا کیا کریں اور خدمت کا راستہ خود بھی آپنا لیئں کیونکہ واقعی خدمت میں عظمت ہے