awami khadmat ka kam mari manshor

in Urdu Community2 years ago

میری طرف سے تمام دوستوں کو اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ

دوستوں میں امید کرتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے آپ لوگ بلکل ٹھیک ہوں گے اور الحمد اللہ میں بھی بلکل ٹھیک ہوں
آج صبح جب میں اٹھا تو تیار ہو کر اپنے پارٹی آفس گیا تو مجھے ایک دوست نے کال کی کہ یار ہمارے دیرہ جات کے پاس سے جو گیارہ ہزار کے وی گزرتی ہے اسکا ایک پول انتہائی خطرناک حالت میں کھڑا ہے اور وہ اتنا خطرناک ہے کہ اگر ہوا بھی چلے تو وہ ہلنا شروع ہو جاتا ہے اور ہمارے گھروں کے اوپر بھی گرنے کا خطرہ ہے اور سارا دن بچے وغیرہ بھی کھیل رہے ہوتے ہیں ہم بہت پریشان ہیں اور آپ خود بھی چیک کر سکتے ہیں

جب میں نے اسکی بات سنی اور اس طرح کی خطرے والے چیز ہے تو میں نے اپنے ڈویژن کے ایس ڈی آو آپریشنل سے رابطہ کیا محمد حسین انکا نام ہے وہ بہت اچھے انسان ہیں اور نوجوان بھی ہیں میں نے انکے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا انکے ساتھ تفصیل سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ بھائی میں اسی طرف اپنے علاقہ کے دو تین پوائنٹ چیک کرنے آ رہا ہوں لہذا میں آپکی بتائی ہوئی جگہ کو بلکل چیک کروں گا میں ادھر آ کر کر آپ سے رابطہ کرتا ہوں ۔

کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد انکی کال مجھے آئی کہ بھائی آپ کے شہر میں آ رہا ہوں اکٹھے چل کر موقع دیکھیں گے تو میں ان سے پہلے اڈے پر پہنچ گیا اور انکے ساتھ ڈیرہ جات سے پر پہنچ گیا اور موقع پر انہیں پول دکھایا جب پول دیکھا تو واقعی وہ بہت خطرناک حالت میں کھڑا تھا ایس ڈی او اور لائن سپریڈنٹ اکٹھے تھے انہوں تصدیق کی کہ واقعی یہ بہت خطرناک ہے لہذا ان شاءاللہ جلد اسکو چینج کرتے ہیں اور نقشہ بنایا اور یقین دہانی کرائی کہ ان شاءاللہ یہ بہت جلد تبدیل ہو جائے گا۔

میرے دوست بھی بہت خوش ہوئے کہ واقعی یار آپ نے ہماری مدد کی اور ہماری مجبوریوں کو سمجھا لہزا اب ہمیں امید ہے کہ یہ بہت جلد کام ہو جائے گا میں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اصل مقصد ہے اور یہ کام ہم جاری رکھیں گے کیونکہ عوام کی خدمت میں ہی ہمارا فخر اور ہمارا منشور ہے ویسے بھی خدمت میں عظمت ہے
IMG20211122132232.jpg

IMG20211122132322.jpg

IMG20211122132147.jpg

IMG20211122132401.jpg

IMG20211122132147.jpg

Sort:  
 2 years ago 

آپ نے بہت اچھا کام کیا، آپ نے اس عظیم کوشش سے بہت سی جانیں بچائیں،، یہ بجلی کا کھمبہ بہت خطرناک لگ رہا ہے۔ آپ نے شہر کے لوگوں کے لیے بہت اچھا کام کیا۔

 2 years ago 

پیارے ضیاء مصطفیٰ، آپ کا بہت شکریہ۔ اپنے لوگوں کے شہر کے لیے کام کرنا میرا جنون ہے، میرا تعلق پاکستان پی ٹی آئی سیاسی جماعت سے ہے، اب ہماری حکومت واپس آگئی ہے۔

ap bhut acha kam kray rahay

 2 years ago 

اب ہماری حکومت پنجاب میں واپس آگئی ہے، میں اپنے شہر کے لیے مزید کام کروں گا۔ لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل زندگی ہے۔

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.12
JST 0.034
BTC 63877.55
ETH 3143.56
USDT 1.00
SBD 3.97