حقیقی خدمت خلق

in Urdu Community3 years ago

میری طرف سے تمام اردو کمیونٹی کے دوستوں کو اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ؛

امید کرتا ہوں تمام پیارے دوست خیریت سے ہوں گے اور الحمداللہ آپ لوگوں کی دعاؤں سے میں بھی بلکل ٹھیک ہوں۔

دوستوں کچھ دن پہلے آپ لوگوں کو اپنی ورکنگ کے بارے میں بتایا تھا کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا کرنے کیلئے جو سکیم پر ہم کام کر رہے ہیں وہ ہے ماڈل ولیج سکیم جس شہر کی کچی اور گندی گلیوں کو مکمل سلیب لگا کر صاف ستھرا کیا جا رہا ہے اور نالیوں اور گندگی کی صفائی کیلئے سیوریج سکیم لگائی جا رہی ہے۔

اس سکیم کو ہم مرحلہ وار چلا رہے ہیں اور کچھ دن پہلے آپ لوگوں کو بتایا تھا کہ محلہ کبیر خیل کا سروے مکمل کیا ہے اب الحمداللہ اس کا افتتاح کر دیا ہے اور باقاعدہ سلیب لگانے کا کام جاری ہو گیا ہے جس سے پورے محلہ کی عوام بہت خوش ہوئی اور بہت سی دعائیں بھی دی ہیں۔

الحمداللہ ہم گراؤنڈ پر کام کرتے ہیں خالی نعرے نہیں لگاتے آج محلہ کی عوام کے چہرے مسکراتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ واقعی پہلی حکومت آئی ہے جو واقعی عملی خدمت کر رہی ہے ورنہ پہلے صرف وعدے ہی ہوتے تھے اور کوئی گراؤنڈ لیول پر کام نہیں ہوتا تھا آور مجھے بھی بہت دعائیں دیں کہ آپ کی محنت مثالی ہے کیونکہ آپ ہر وقت عوام کی عملی خدمت کیلئے بھرپور جہدوجہد کرتے ہیں میں نے کہا کہ خدمت خلق کیلئے تو ہم سیاست اور محنت کرتے ہیں کیونکہ عوام کی خدمت کرنے سے اللہ پاک بھی خوش ہوتا ہے اور لوگوں کی دعاؤں سے دلی سکون ملتا ہے ۔

تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیئے دعاء کیا کریں کہ اللہ پاک مجھے عملی خدمت کرنے کی مذید توفیق عطاء فرمائے آمین
IMG20211113124941.jpg

IMG20211113124923.jpg

IMG20211113124805.jpg

IMG20211114113502.jpg

IMG-20211113-WA0032.jpg

IMG-20211113-WA0045.jpg

IMG-20211113-WA0039.jpg

Sort:  
Loading...

Bhai Allah pak ap ko kamyab kary ap apny sher ki bahot khadmat karty ho

 3 years ago 

Ameen
Bhai khdmt krna hmra haq hai or ada kr rahe hain

 3 years ago 

mashah Allah tariq bhai ap bhut acha work kr rahay hain,,

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62204.66
ETH 2437.96
USDT 1.00
SBD 2.64