خوشیاں پیاروں کے ساتھ

in Urdu Community2 years ago

اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ؛ امید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے اور اللہ کے کرم سے میں بھی بلکل ٹھیک ہوں ۔دوستو ہمارا ایک پیارا دوست اپنی روزی کمانے کے سلسلے میں سعودی عرب جا رہا ہے اللہ کے فضل وکرم سے اسکی فلائیٹ ستائیس تاریخ کو ہے اس سلسلہ میں ہم تمام دوست بہت خوش ہوئے کہ ہمارا غریب دوست یہاں بےروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا اب اللہ پاک نے کرم کیا ہے کہ اسکا روزگار سعودی عرب میں لگے گا وہ حج عمرے بھی کر لے گا مدینہ اور مکہ جیسے عظیم شہر بھی دیکھے گا عبادت بھی کر لے گا اور اپنا روزگار بھی کمائے گا لہذا اس خوشی کو ملکر منانے کیلئے ہمارے پہلے ہی قابل احترام اور پیارے دوست حافظ مشتاق خان نے جانے والے دوست ادریس خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مجھ سمیت چند دوستوں کو دعوت دی گئی کہ کھانا بھی اکٹھا کھائیں گے اور گپ شپ بھی لگ جائے گی جس میں میں جا کر شرکت کی واقعی دیسی مرغیاں پکائی گئیں تھی ساتھ فروٹ چاٹ اور میٹھے چاول بنائے گئے جس سے تمام دوستوں نے ملکر خوب انجوائے کیا اور پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور دوستوں کی بہت دلچسپ گفتگو جاری رہی لہذا اللہ پاک ہمارے دوست کو خیریت سے لیکر جائے اور اسکی حاجتیں پوری کرے امین اور حافظ صاحب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے اس محفل کا اہتمام کیا اور دوستوں کو اکٹھا کیا اللہ پاک انکے مال رزق میں اضافہ فرمائے امین
IMG20210923193333.jpg

IMG20210923193309.jpg

IMG20210923193437.jpg

IMG20210923193122.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60607.86
ETH 2620.83
USDT 1.00
SBD 2.52