[13 / 04 / 2022] The Diary Game no 1 By @talhag

in Urdu Community2 years ago (edited)

اسلام و علیکم🤝

دوستوں کیا حال چال ہے امید کروں گا کہ آپ سب
لوگ خیریت سے ہوں گے میں بھی آپ کی دعا سے بالکل ٹھیک ہوں اور اچھی زندگی بسر کر رہا ہوں آج میری اس کمینٹی میں پہلی پوسٹ ہے امید کروں گا کہ آپ لوگوں کو میری پوسٹ پسند آئے گی۔

20220414_162307.jpg

صبح🌄

میں صبح چار بجے اٹھا۔ اور اُٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا۔ منہ دھونے کے بعد میں نے فجر کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کی۔ اس کے بعد میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔اور دوستوں کے ساتھ صبح کی سیر کو چلا گیا۔ کیونکہ صبح کی سیر ہمارے لئے بہت زیادہ اچھی ہے۔ سیر سے واپس آنے کے بعد میں نے مرغیوں کو دانہ ڈالا۔ دانہ ڈالنے کے بعد میں نے جانور کو چارا ڈالا۔ چارا ڈالنے کے بعد میں نے کھانا کھایا۔ مجھے بہت زیادہ بھوک لگی ہوئی تھی۔ اس کے بعد میں اپنے کام پر چلا گیا۔

IMG_20220414_161613.jpg

دوپہر🏜️

کام پر جاتے ہوئے میں نے کچھ تصویریں لی۔ جو اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں۔جب میں کام پر پہنچا تو موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے لئے آئی ہوئی تھی۔ میں نے جلدی جلدی اسے ٹھیک کرنا شروع کر دیا۔ کام کرنے کے بعد مجھے وہ محسوس ہونے لگ گئی تو میں نے اپنے استاد کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا ہوٹل سے لائے اور پھر ہم نے کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد ایک اور موٹر سائیکل ٹھیک ہونے آ گئی اور میرے استاد نے مجھے بازار سے کچھ سامان لینے کے لیے بھیج دیا۔ وہاں میں نے کچھ تصویریں جو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہا ہوں

IMG-20220411-WA0153.jpg

IMG-20220411-WA0062.jpg

شام اور رات

اس کے بعد میرا گھر جانے کا وقت ہو گیا میں اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوا اور گھر کے لیے روانہ ہو گيا۔ راستے میں میں نے کچھ تصویریں لی جو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔

پہلے گھر والوں کو سلام کیا۔ سلام کرنے کے بعد میں نے ہاتھ دھوے ۔ہاتھ منہ دھونے کے بعد باقی گھروالے کھانا کھا رہے تھے میں نے بھی ان کے ساتھ کھانا کھانا شروع کر دیا۔ کھانے کے بعد پھر میں نے عشاء کی نماز مسجد میں جا کر باجماعت ادا کی اس کے بعد پھر میں اپنی پوسٹ بنانا شروع ہو گیا۔ جو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ امید کروں گا کہ آپ کو میری پہلی پوسٹ بہت زیادہ پسند آئے گی۔

IMG_20220414_145122.jpg

IMG_20220414_145026.jpg

ختم

یہ تھی میری آج کی مصروفیات۔ جو میں نے اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اور ساتھ ہی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ امید کروں گا میری آج کی مصروفیات بہت زیادہ پسند آئی ہوگی شکریہ

میری پوسٹ دیکھنے کا شکریہ ☺️

Special Thanks

@yousafharoonkhan | @rashid001 | @jlufer | @janemorane | @r2cornell | @urdu-community

Sort:  
 2 years ago 

TEA CUP FANCY LOOKINJG

Thanks sister

 2 years ago 

Nice work

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59046.50
ETH 2654.73
USDT 1.00
SBD 2.50