حضرت خالد بن ولید کا اپنے رب تعالیٰ پر یقین

in Urdu Community3 years ago

میرے اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں سب دوست امید ہے آپ سب لوگ خیر خیریت سے ہونگے

Capture 2021-10-28 10.32.11.jpg

صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں مسلمانوں کا لشکر حضرت خالد بن ولید کے زرِ کمان تھا اور آپ کا لشکر اس وقت مختلف ممالک میں فتوحات حاصل کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ کی فتح کے پرچم اُٹھارہا تھا۔ اسی دوران انہیں ایک شہر حیرہ کے باغیوں کی شرارت و عہد شکنی کی خبر ملی یہ خبر پاکر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حیرہ کا رُخ کیا۔ جب حیرہ شہر والوں نے بہادران اسلام کی آمد کی خبر سنی تو اہل حیرہ اپنے قلعوں میں گھس کر قلعہ میں بند ہوگئے

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب قلعوں کو چاروں طرف سے محصور گھیر لیا اور کئی روز تک قلعوں کو گھیرے رکھا اور لڑائی اس لئے نہ چھیڑی کہ شاید یہ لوگ راہ راست پر آجائیں لیکن جب حضرت خالد بن ولید نے ان لوگوں کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی تو حضرت خالدؓ نے حملہ شروع کر دیا اور شہر کی آبادی اور اس کے اندر کنسیوں پر قبضہ کرلیا اور پھر حضرت خالد بن ولید کے قبضہ کرلینے کے بعد ایک نہایت ہی بوڑھا آدمی عمرو بن عبدالمسیح جو کہ نہایت بوڑھا پیر فانی تھا، اپنے قلعہ سے نکلا تو مسلمانوں نے اسے حضرت خالدبن ولیدؓ کے سامنے پیش کیا۔ حضرت خالد بن ولید نے جب عمرو بن المسیح کی طرف دیکھا تو اس سے پوچھا تمہاری عمر کتنی ہے
تو اس بوڑھے نے کہا سینکڑوں سال اس بوڑھے کے ساتھ اس کا ایک خادم بھی تھا مسلمانوں نے جب دیکھا تو اس خادم کے پاس ایک زہر کی پڑیا نکلی پڑیا دیکھا کہ حضرت خالد بن ولید نے اس سے پوچھا اسے کیوں ساتھ لائے ہو

اس نے کہا ”اس خیال سے کہ اگر تم نے میری قوم کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا تو میں اسے کھا کر مرجاﺅں اور اپنی قوم کی ذلت و تباہی نہ دیکھوں“

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس پڑیا سے زہر نکال کر اپنی ہتھیلی پر رکھا اور اس بوڑھے سے کہنے لگے کہ جب تک میرے رب کا حکم نہ ہو تو کوئئ نہیں مرتا
جب تک انسان کا وقت پورا نہ ہو تو زہر بھی اپنا کچھ اثر نہیں کرسکتا یہ کہہ کر حضرت خالد بن ولید نے وہ زہر پھانک لیا۔ اس بوڑھے کافر نے یہ اعتقاد اور خدا پر اعتماد کا منظر دیکھا تو حیران رہ گیا اور وہ تمام لوگ بھی حیران رہ گئے جو قلعوں سے نکل آئے تھے ۔ عمرو بن المسیح کی زبان سے تو یہ کلمہ بے اختیارنکل گیا کہ جب تک تمہاری شان کا ایک شخص بھی تم میں موجود ہے تم اپنے مقصد میں ناکام نہیں رہ سکتے

Special Thanks

@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell

Sort:  

You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

آپ کو @yousafharoonkhan، پاکستان کے ایک ملک کے نمائندے نے اپ ووٹ دیا ہے۔ ہم Steemit کمیونٹی کیوریٹر @steemcurator07 اکاؤنٹ کے ساتھ ووٹ دے رہے ہیں تاکہ Steemit میں آنے والے نئے آنے والوں کی مدد کی جا سکے۔

برادری کے احساس کو فروغ دینے کے لیے مشغولیت ضروری ہے۔ لہذا ہم اپنے ممبران سے درخواست کریں گے کہ ایک دوسرے کی پوسٹ دیکھیں اور بصیرت انگیز تبصرے کریں۔

شکریہ

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.033
BTC 64159.10
ETH 2771.78
USDT 1.00
SBD 2.66