|| A beautiful Article 💞 || 21/12/2021 || by @SeaPearl

in Urdu Community3 years ago (edited)
شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے

الله آپ سب پر اپنی رحمتیں اپنی برکتیں نازل کریں اور آپ لوگوں کو زندگی کے معاملات میں جو بھی پریشانیاں ہیں الله اپنے فضل سے انھیں آسانیوں میں بدل
🤲 دے آمین

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور بہت خوش ہوں گے. دوستوں آج کا آرٹیکل ہے حسد کے بارے میں ہے ؟ یہ کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ تو چلتے ہیں آج کے موضوع کی طرف

image.png
Source

کاش مجھے بھی ایسا جوڑا مل جاتا جیسے سعدیہ نے پہنا ہوا ہے. یہ جوڑا میں لے لیتی تو آج میں سعدیہ سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی. آج سب لوگ شادی میں مجھ سے زیادہ اسے پذیرائی دے رہے تھے. میرے تو تن بدن میں آگ ہی لگ گئی یہ سب دیکھ کے. سحرش اپنی سہیلی سے کل رات کی شادی کا احوال بیان حسد اور جلن میں کر رہی تھی

کاش میرے پاس بھی یہ گاڑی ہوتی. کاش میرے پاس بھی ایسا گھر ہوتا. کاش میں بھی اتنی پتلی اور حسین ہوتی جیسے وہ ہے. ایسی بیشمار باتیں آپ لوگوں نے اپنے ارد گرد میں ضرور سنی ہوں گی. اس جلن اور حسد کا زیادہ تر شکار مردوں کی بنسبت عورتیں ہوتی ہیں. جو بلکل معمولی باتوں کو بھی لے کے کر دوسرے سے حسد اور جلان کا شکار ہو جاتی ہیں. دوسرے سے آگے نکلنے اور اچھا دیکھنے کے چکر میں وہ الٹی سیڑھی حرکتیں کر کے مزید لوگوں کی نظروں میں بری بن جاتی ہیں

ایسی حرکتوں سے صرف احساس کمتری پیدا ہوتا ہے. اس کے علاوہ دیگر نفسیاتی بیماریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں. لڑائی جھگڑے ہر وقت کی جلن غصہ بات کرو تو جیسے کاٹ کھانے کو دوڑ رہے ہوں ایسے افراد نہ صرف خود بے سکون رہتے ہیں بلکہ اپنے ارد گرد لوگوں کی زندگی بھی جہنم بنا دیتے ہیں.
اگر ہم میں سے کوئی بھی ایسی کیفیت کا شکار ہے اور اس فضول سوچوں اور حرکتوں سے نکل نہیں پا رہا ہے تو وہ بیحد آسانی سے اس حسد سے چھٹکارا پا سکتا ہے اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بھی خوش حال بنا سکتا ہےصبر اور شکر ، یہ دو چیزیں ایسی ہیں اگر آپ اپنے آپ میں بس یہ دو چیزوں کو شامل کر لیں تو سو فیصد آپ کی زندگی بدل جائے گی. آپ سے لوگ بھی متاثر ہوں گے اور آپ کی زندگی اتنی حسین اور خوبصورت ہو جائے گی جس کا تصور بھی آپ نے کبھی نہ کیا ہو گا

جو الله نے آپ کو دیا ہے اس کا بیحد شکر ادا کریں اور اسی میں خوش رہنے کی کوشش بھی کریں. یاد رکھیں جو آپ کے نصیب میں اسے کو چھین نہیں سکتا اور جو نصیب میں نہیں ہے اس کے پیچھے بھاگنے سے آپ صرف خود کا نقصان کرتے ہیں. یاد رکھیں جو شخص الله کی تقسیم پی راضی نہیں ہے اسے دنیا کی لاکھوں نعمتیں بھی دکھائی نہیں دیں گی اس شخص کی نظر بس دوسروں کی زندگی پر ہو گی

اس بات کو دل سے تسلیم کر لیں الله نے جو بیشمار نعمتیں آپ کو دی ہیں وہ بیشمار لوگوں کے پاس نہیں ہیں. آج سے نہ صرف خود کو خوش رکھیں بلکہ دوسروں کو بھی خوش رکھیں ان کے لئے آسانیاں بانٹیں

امید ہے آپ کو میری آج کی پوسٹ پسند آئی ہو گی. آپ سب اپنا بہت خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد بھی. انشاللہ ایک نئی پوسٹ کے ساتھ پھرحاضر ہوں گی الله حافظ

میری پوسٹ پڑھنے کا شکریہ

Special Thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane

Sort:  
 3 years ago 

Great article I really liked your article God bless you and your family good luck.

@zubairkhan422 Jazak'Allah sir stay blessed u too and your family Aameen

Apny bhot acha artical likha hy

@muskanali behna bht shukria ap ka khush rahain

 3 years ago 

Mashalllah mahreen bhot peara article likha hy ap nay ALLAh ham sab ko hasad jesi bemari sy bachay ameen good work dude keep it up 👉♥️

@saleemkhana bht shukria etni pazeerai ka khush rahain :)

first thank you very much for taking participate in this beautiful contest, and your every good effort will be counted to bring more reputation to you, join #club5050 and thank for appreciation urdu community and its team

Congratulations
You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thank you.

I'm so glad to be a part such a great community thank you so much @yousafharoon khan for supporting me ☺️

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.028
BTC 64686.77
ETH 3158.13
USDT 1.00
SBD 2.57