Best Article

in Urdu Community3 years ago

ایک وقت تھا کہ شوق تھا دیسی مرغا کھانا ہے لیکن چوری کا کھانا ہے۔ کسی کا پالتو مرغا چرانا ہے پھر اسے ذبح کرنا ہے اور پھر کھانا ہے۔
ایسے میں ایک محلے دار اکرم سنیارے کا مرغا ہم سب کا مرکز نگاہ تھا۔ گلیوں میں آوارہ پھرتا وہ اوباش مرغا محلے کی کم از کم پانچ مرغیوں کا شوہر تھا۔ اکرم مرحوم صبح صبح نہا کر گھر سے نکلتے ۔ ان کے ساتھ ان کا مرغا ہوتا۔ وہ سامنے والی دکان سے اخبار اور چائے کا کپ اٹھاتے اور اپنے گھر کے آگے کرسی پر بیٹھ جاتے۔ مرغے کو گلی میں چھوڑ دیتے کہ وہ اپنا رزق اور افئیر خود تلاش کر سکے۔ اس مرغے سے بہت سے محلے دار تنگ تھے۔ خاص کر سکول جاتی لڑکیوں کی دوڑیں لگواتا تھا۔ ہم نے بھی ٹھان لیا کہ یہی کھانا ہے۔ مزے کا مزے ،ثواب کا ثواب۔
ایسے میں لگاتار تین دن ریکی کر کے علم ہوا کہ اکرم مرحوم کا یہ لاڈلا صرف ایک ہی وقت اغواء کیا جا سکتا جس وقت اکرم سامنے والی دکان سے اخبار اٹھانے جاتے ہیں یہی ایک منٹ کا وہ وقت ہے جب اس عیاش مرغے پر ہاتھ ڈالا جا سکتا ئے۔ اس منصوبہ بندی میں میرا کزن مون، اس کا دوست بالی ڈوگر، میں اور میرا سیکنڈ کزن وسیم شامل تھے۔
فلموں کا اثر ہم چاروں پر خوب تھا۔ لہذا سچوئشن کو مزید ڈرامائی کرنے کے لیے واردات سے ایک رات قبل مون کی بیٹھک میں ایک خفیہ میٹنگ رکھی گئی۔ اور دشمنوں کا گھر بالکل پڑوس میں تھا ان ( اکرم سنیارے) کو خبر نہ ہو لہذا آپس میں طے ہوا کہ میٹنگ میں آنے والا ہر بندہ بیٹھک پر تین بار دستک دے گا اور پوچھے گا “ ماچس ہے۔” اندر سے جواب ملے گا “ ماچس ہوتی تو دنیا کو آگ لگا دیتا۔” آپ نے جواب میں کہنا ہے کہ اسی آگ پر مرغا پکایا جائے گا۔” یہ کوڈز مکمل ہونے کے بعد دروازہ کھلے گا۔
سب کچھ پلان کے مطابق ہوا۔ بیٹھک میں مونگ پھلیوں کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔ ان دنوں میں سائنس کے ساتھ میٹرک کر رہا تھا لہذا مجھے سب سے زیادہ “ پڑھا لکھا” سمجھ کر پلان بنانے کا ذمہ دیا گیا۔ میں نے بھی کاپی سے کاغذ پھاڑا اور پین کی مدد سے ایک نقشہ بنایا۔ اور خود سمیت چاروں کی ڈیوٹیاں سمجھا دیں۔
پلان یہ تھا بالی، اکرم کے گھر پر نظر رکھے گا اور جیسے ہی الرم اپنے لاڈلے سمیت گھر سے باہر آیا بالی زور سے کھانسے گا وسیم جو کہ ماشاء اللہ چرس کا عادی ہونے کی وجہ سے چوریوں میں کافی ماہر ہے وہ سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرم شال پہنے ہوئے وہاں پہنچے گا اور اپنی ماہرانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مرغا غائب کرے گا اور فورا گھر آئے گا۔ میں اور مون چھری اور ٹوکا لے کر تیار ہوں گے ۔ پانچ منٹ کے اندر اندر مرغا وسیم کی شال سے نکال کر بوٹیوں کی صورت شاپر میں منتقل کرنا ہے۔
اکرم گھر سے باہر آیا ۔ بالی نے نا صرف کھانس کر بلکہ بلغم تھوک کر سگنل دیا۔ وسیم شال پہنے پاوں میں جوگرز پہنے جس کے دائیں پاوں کا تسمہ کھلا تھا ۔ہاتھ پیچھے باندھے ٹہلتا ہوا میں جو گھر کا دروازہ کھولی کھڑا تھا میرے پاس سے گزرا ۔وہ حقیقتا ٹہلنے کے انداز میں ہاتھ پیچھے باندھے گنگتاتا جا رہا تھا۔
“ تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم”
اس کا ریلیکس انداز دیکھ کر میں نے مون سے پوچھا اسے یاد بھی ہے؟ کہ عیاش مرغا اس نے اٹھانا ہے؟ کہیں چرس کا سوٹا مار کر بھول تو نہیں گیا۔
“ دیکھتے جاو بس” مون نے مجھے کہا
ادھر سے اکرم مرحوم نے مرغے کو اپنی بغل سے گلی میں اتارا کرسی اپنے دروازے کے سامنے رکھی اور دکان میں چائے اور اخبار لینے گھسا۔ ادھر ٹہلتا ہوا وسیم اپنی شال پھیلا کر عین مرغے کے پاس بیٹھا۔ اس کا منہ ہماری جانب اور پیٹھ اس دکان کی جانب تھی جس میں اکرم گیا تھا۔ دکان سے دیکھنے والوں کو ایسا ہی لگتا کہ وہ تسمے باندھ رہا ہے۔ اس نے تسموں کو بس ہاتھ ہی لگایا اور مرغے کو گردن سے پکڑ کر اپنی شال کے اندر کر دیا۔ بالی اور مون گھر میں تھے میں گھر کے دروازے پر۔ وسیم کے لیے راستہ چھوڑا ۔ وہ گھر میں گھسا ۔ میں نے گنگناتے ہوئے ایک نظر گلی میں دائیں بائیں ماری۔
“ پیار ہوتا ہے دیوانہ صنم ۔”
اکرم دکان سے نکل رہا تھا میں نے دروازہ بند کر دیا ۔ بڑے خشوع و خضوع سے تکبیر پڑھ کرمون نے چھری پھیری۔ جیسے آج الحمد للہ کہنے سے حکمرانوں پر کرپشن کا پیسہ حلال ہو جاتا ہے ہم پر اس وقت مرغا حلال ہو گیا۔ اگلے پانچ سے سات منٹس میں مرغا بوٹیوں سمیت شاپر میں تھا۔ اس کی کھال اور پنجے ڈسٹ بن میں تھے۔
اس کے بعد بالی اور وسیم گھر سے نکل گئے۔اسی وقت اکرم کی آواز آئی
“بالی! میرا ککڑ تا نہیں ویکھیا۔” بالی نے فورا پوچھا” کی ہویا ککڑ نو؟ کتھے گیا؟ “
“یار ایتھے ای سی۔” اکرم مایوسی سے بولا
مین اوپری منزل پر گیا ۔ مون کی مما یعنی اپنی ممانی کو شاپر تھمایا یہ پکا دیں۔ ہم دوستوں نے دوپہر کا کھانا ایک ساتھ کھانا ہے۔ ممانی نے کوئی سوال نہیں کیا اور شاپر ہاتھ سے لے لیا۔
اگلے آدھے گھنٹے میں آدھا محلے اکرم کے مرغے کی تلاش میں تھا ۔ سب سے زیادہ بھاگ دوڑ ہم چاروں کر رہے تھے۔
دوپہر بارہ بجے کے قریب ہم نے اکرم صاحب سے تعزیت کی اور گھر واپس آ گئے۔ گھر پہنچے تو مسز اکرم ممانی کے پاس کھڑی تھیں۔ مسز اکرم بھی ککڑ کا ہی ذکر کر رہی تھیں۔ ممانی ہانڈی میں ڈوئی پھیرتے ہوئے اسی ککڑ کی بوٹیوں کو ہلاتے ہوئے بولیں
“ نا جی۔ اللہ دی قسمے۔ میں تے ویکھیا ای نئیں۔”
مرغا پکا۔ ہم چاروں نے کھایا۔ ممانی نے بھی کھایا۔ تھوڑا سا سالن حق پڑوسیت ادا کرتے ہوئے ممانی نے اکرم کے گھر بھی بھیجا ۔ اور اس بات نے ہم سب کو بہت محظوظ کیا۔
ایک گھنٹے بعد اداس بیٹھے الرم صاحب کے پاس میں اور مون جا بیٹھے۔
“ یار بہت اچھا ککڑ تھا۔مجھے بہت عزیز تھا۔۔پتا نہیں کہاں گیا “ اکرم نے کہا
میں نے ایک لمبا سا ڈکار لیا اور جواب دیا” جی بالکل۔ہمیں بھی لذیذ مم مطلب عزیز تھا”
اکرم صاحب سے دس منٹس مزید تعزیت کر کے ہم گھر کو آ گئے۔
پی ایس: دوسرے دن اکرم صاحب کو پتا چل گیا تھا کہ مرغا کہاں گیا ۔ اس بات کا کریڈٹ ممانی کو جاتا ہے۔ رات کو بستر پر لیٹے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ آج ہی محلے کا ایک دیسی ککڑ غائب ہوا اور آج ہی ان چار مشتنڈوں نے دیسی ککڑ کی دعوت اڑائی۔
اکرم صاحب نے ڈیڑھ سال ہم چاروں سے بات نہیں کی کہ میرا پسندیدہ مرغا خود تو اٹھایا اور کھایا۔ مجھے بھی کھلا دیا۔

Best Article

g884960.jpg

There was a time that the fond of desi is the food and the food is theft. Someone's pet is to sin and then slaughter it and then is food. In such a case, a hole of the Ahram Council was the center of all. The house was in the streets, he was the home of at least five chickens of the deadly murder. Akram will fall in the morning and leave the house. He would have a bird with them. He raised the newspaper and tea cup from the shop shop and sit on the chair next to his house. The dead to leave the groove that they could find their own sustenance and the goods. Many of the churches were narrowing. Especially schoolgirls used to raise girls. We also took the same thing that the food is. Fun, an innocence of reward. It was aware of three days to know that the loud ladders of Aham, can only be kidnapped only at the same time, when the Akram goes on to take news from the shop. This is the time of a minute when it can be handed over to the euro. In this plan my cousin moon, his friend Bali Doug, and my second cousin Waseem included. The effect of the movies was very close to us. So a secret meeting was placed in the south of a minute before the drama to dramatically dramatically. And the house of enemies was absolutely in the neighborhood, do not know the (Akram Council), so it was fixed that every slave coming to the meeting will knock and three times will be asked to be "Machus." Inside you will be answered "the mascus was a fire." You have to answer the church on the fire. This codes will open the door after completing. Everything happened according to the plan. The meeting started with peanuts in the south. These days was scary with science, so I would have been responsible for making the "understanding" written ". I also packed paper and made a map with the help of the pan. And consume four of the dunts including themselves. The plan was that Bali will look at the house of Akram, and as soon as Allaah will come out of the house, according to the house, according to the house, which will be bleeding, according to the accustomed to the Moses Allah, the specialty of the cold, it will be wearing hot shawl, and wearing a hot sharp, and the master will disappear and will come home. I will be prepared and moved to Tokya and toke. Within five minutes, remove the mountains from the heat of the masses and move to the shooter. Akram came out of the house. Bali did not only cut off but the signal of the bullets. Washing the shawls wearing the waves, which was open to the right pair. The back of the day was walking in the past, which was opened by the door of the house, he had gone. I would have been handling back in the style of walking in a walk. "If you see it," Gently, seeing this realization, I asked me, he also remember it? " Is it a lonely chicken to take? Somewhere, he did not forget to kill the Saturday. "See only" I said, "From Akram, the Akram said that the dead took place in the street from the door of his door, and put it in front of his door and picking tea and paper in the shop. Washing the wavelengths went to their skin, and sat down on the skin. His face was towards our side and back to the shop in which I went to Akram. The viewers of the shop think that he is tied to the tree. He just took the hand of the hand and hold the murder with the neck and made it inside his shawl. Bali and me were at home at home door. Removed the way for the Waseem. She scared at home. I knew the right left in a look. "Love is Danwanzhah." Akram was getting out of the shop I closed the door. Karon, the head of the biggest disadvantages. As today, praise is given to the rulers of corruption on the rulers, we have a malignant on the rule. The next five to seven minutes was in the shoe including the monetio bats. It was in the skins and the Danist Districted. Then Bali and Waseem went out of the house. The time the Akram said, "Bali! My crack does not seem. Bali asked immediately "'s cinemine? Have you been there? "" Air Yheat Ec. " Akram said to the muel on the upper floor. Moon's mak, cook it as a sharp. We have lunch together with friends. Mamran did not ask and asked the shape. In the next half an hour, half the injured were looking for the death of Akram. Most run ran we were doing all four. At the afternoon, on the mid-twelve o'clock, we condemned Akram and returned home. Mrs. Akram was standing at Mamaan. Mrs. Akram was also mentioning the crack. Diving in the Hindyan Hyde, shaken the same cracking batsmen. " Allah is the All-Wise. I did not get it. " Puppy cooked We all have eaten. Mamran also ate. By paying a little bit of young, he said, Mamran also sent Akram's house. And we all made us very happy. One hour later, sitting in the Al-Murram Saturn and I sit in the moon. "The man was very good. It was very dear." Did not go to April. "Auram said," I took a long and a rider. "Yes, we also delighted dear," We have come to the house of ten minutes from the Akram. " PS: On the other day Akram said that where the chicken went. This credit goes to the mutual. On the night, I was lying in the night that my desk kidney disappeared today, and today, four four bladks fired the descendant Kisha. Akram said that four years we did not talk about four favorite chicks picked up and eat. I also opened.

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62837.64
ETH 2542.11
USDT 1.00
SBD 2.65