میری آج کی ڈائری اور بچو کا لیا سردیوں کی جرسی خریدی۔

in Urdu Community2 years ago

image.png

صبح

میں آج رانی گڑیا اپنی نئی ڈاہری کے ساتھ حاضر ہوچکی ہوں۔ میں اپنی ڈاہری کا آغاز اس دعا سے کرتی ہوں کہ آپ سب اللہ کے فضل کرم سے اچھے ہوں ۔ میری آج کی صبح سردی کی وجہ سے بہت سست تھی۔

جب میں صبح اٹھی تو سردی کی وجہ سے کمبل سے نکلنا بہت مشکل لگ رہا تھا۔ میں بستر میں ہی اپنے جسم کو سردی کی وجہ سے کپکپی جاری تھی۔ لیکن میں نے پہلے اٹھ کر ہیٹر چلایا تاکہ سردی کم ہو کمرے میں۔ میں کچھ دیر بستر میں لیٹی رہی اور پھر اٹھ کر نماز پڑھنے کے لیے وضو کیا لیکن سردی کی وجہ سے پانی ٹینکی کا بہت زیادہ ٹھنڈا تھا۔

گیزر کے گرم پانی سے وضو کیا اور امی کو جاکر بتایا کہ نماز پڑھین ازان ہوگئی ہے۔ امی اٹھی اسکو گرم پانی کرکے لاکر دیا اور پھر نماز پڑھ کر میں پھر کمبل میں لیٹ گئی۔ کچھ دیر واٹس ایپ کے میسج پڑھے سب دوستو کو صبح بخیر کے میسج کیے اور کچن چلی گئ ، کچن میں آگ جلائی اور سردی کم ہوگئ ،

ہمارا بہت بڑا کچن ہے اور ہم سب خاندان سردیوں میں آح جلاتے ہیں اور مل کر آگ پر ہاتھ اور وقت سردیوں میں گزارتے ہیں۔ میں نے پھر ناشتہ پکایا اور بچوں کو اٹھایا ۔تمام بچے ناشتہ کرکے مدرسہ قرآن پڑھنے گئے اور میں نے بچوں کے سکول یونفارم استری کیے ،

جب بچے مدرسہ سے واپس آئے تو سکول کے لیے انکو تیار کیا اور جب سب بچے سکول گئے تو بستر صاف کیے کمروں کی صفائی کی اور پھر کچھ دیر یوٹیوب پر گانے سنے ۔ پھر اٹھ کر کھانا پکایا اور سب گھر والو کو کھانا کھلایا۔

image.png

image.png

دوپہر

دوپہر کے وقت مجھے امی نےکہا کہ میں بچوں کے لیے سردی کی جرسیان لے آو کیونکہ سردی کے دنوں میں سردی بہت ہوتی ہے اور میں کئی دنوں سے سوچ رہی تھی کے بازار سے جرسی لے آو۔

میں نے دوپہر کی چائے پی اور بازار چلے گئ اور بچوں کے لیے خوبصورت رنگوں کے سویٹر خریدے جنکا رنگ بہت ہی خوبصورت تھے۔ آپ کو میں دیکھاتی ہوں۔

میں بچوں کے سویٹر خرید کر گھر آ گئ اور پھر موباہل پر فلم دیکھی اور بچوں کے ساتھ میں پارک گئی ادھر ہم شام کو واپس آئے اور اب میں اپنی ڈاہری لکھ رہی ہوں۔ میں شام کا کھانا گھر والو کو دونگی

image.png

image.png

رات

میں نے اپنے خاندان کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ میں نے رات کے کھانے کے برتن دھوئے۔ میں نے واٹس ایپ میسج دیکھا اور اپنے دوستوں سے بات چیت کی۔

میں نے چائے لی سبز چائے سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے اچھی ہے۔ اب میں اپنی تھرڈ ڈے ڈائری شائع کرنے کے بعد سو جاؤں گا۔

اب مجھے اس دعا کے ساتھ اللہ حافظ کہنے کی اجازت مل جائے گی کہ آپ سب کو صحت و تندرستی نصیب ہو، اللہ آپ سب کو اچھی صحت، کامیابی اور آپ کے گھر والوں کو ہر خوشی عطا فرمائے۔.

Sort:  
 2 years ago 

سردیوں میں بچوں کو گرم رکھنے کے لیے جرسیاں بہت ضروری ہیں

سردیوں کی سردی بہت ہے، شکریہ

 2 years ago 

جرسیون کا رنگ بہت پیارا ہے

تمام رنگ میرے پسندیدہ ہیں۔ میرے بچے بھی انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 62572.49
ETH 2444.62
USDT 1.00
SBD 2.67