جمعہ کے دن کی ڈائری

in Urdu Communitylast year

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے سب سے پہلے آپ سب دوستوں اور بھائیوں کو آج جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو اللہ پاک ہمیں اس دن کے صدقے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آج جمعہ کے دن کا آغاز وضو کر کے نماز فجر ادا کر کے کیا اور اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا کر قرآن پاک میں نے سورۃ ملک کی تلاوت کی جب گھر والوں نے ناشتہ تیار کر لیا تو میں نے جا کر ناشتہ کیا اور اس کے بعد میں اپنے کمرے میں آ کر موبائل پر یوٹیوب پر پروگرام دیکھنے لگا آج جمعہ کی وجہ سے ارے کی چھٹی تھی تو میں نے موٹرسائیکل نکالا اور گھاس کا کپڑا لے کر گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا جب میں گھاس والی جگہ پر پہنچا تو میں نے موٹر سائیکل ایک طرف کھڑا کیا جب میں نے گھاس کاٹ لیا تو کپڑے میں باندھ کر موٹر سائیکل پر رکھ دیا اور پھر میں گھر آگیا گھر آکر میں نےجانوروں کو گھاس ڈالا اور پھر میں گھر کے پکانے کے لیے سبزی لینے چلا گیا جب میں سبزی لے کر آیا تو چارپائی پر لیٹ گیا ابھی میں چار پائی پر لیٹا ہوا تھا تو مجھے کچھ دوستوں کی کالیں آئیں جو کہ پراپرٹی کے آفس میں میرے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے پھر میں واش روم میں گیا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور پراپرٹی کے آفس میں چلا گیا جب میں پراپرٹی کے آفس میں بیٹھا تو میں نے ان کو سلام دعا کیا اور پھر ساتھ والے ہوٹل سے چائے منگوا کر ان کو پلائی پھر ہم نے زمین کے مسئلہ پر گفتگو کی اور زمین کی پیمائش کا وقت ہم نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد رکھا پھر میں گھر واپس آ گیا اور روٹی کھا کر جمعہ کی نماز کی تیاری کرنے لگا میں نے مسجد میں جا کر جمعہ کی نماز ادا کی اور پھر گھر واپس آ کر باقی نماز پڑھی اور چائے پی کر پراپرٹی کے آفس میں چلا گیا جب زمین کی پیمائش والے دوست آئے تو ہم ان کے ساتھ زمین کی پیمائش کرنے کے لئے چلے گئے جب ہم زمین کی پیمائش کر کے واپس آئے تو اس وقت عصر کی اذان ہو رہی تھی میں نے ساتھ والی مسجد میں جاکر وضو کیا اور با جماعت عصر کی نماز ادا کر کے دوستوں کے پاس ارے پر چلا گیا جہاں پر میں نے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے لگا
IMG20230310105757.jpg

IMG20230310105749.jpg

IMG20230310105539.jpg

IMG20230310105513.jpg
مغرب کی اذان کے وقت میں گھر واپس آیا اور نماز مغرب ادا کرکے میں نے رات کا کھانا کھایا اور پھر آ ج کی یہ ڈائری لکھی امید کرتا ہوں کے آپ سب دوستوں کو میری آج کی یہ ڈائری پسند آئے گی

Sort:  

aap nay bohat achi diary likhi hay aur pictures bhi achi hain

medir la tierra es una acción muy agradable, ¿cuál es la fórmula de medición para medir la tierra?

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56739.93
ETH 2400.98
USDT 1.00
SBD 2.30