پڑوس میں فوتگی ہوگئی

in Urdu Communitylast year

اردو کمیونٹی کی تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر وعافیت سے ہوں گے آپ سب بھائیوں کی دعاؤں او اللہ پاک کی کرم نوازی سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں سب سے پہلے آپ سب بھائیوں اور دوستوں کو جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو واہ جی میری جان سوری پانچ بجے ایک کھول گئی تھی پھر میں بستر میں ہی لیٹا رہا اور جب صبح کی نماز کا وقت ہوا تو میں نے اٹھ کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا پھر جب گھر والوں نے ناشتے کے لیے مجھے بلایا تو میں نے جا کر کچن میں ناشتہ کیا اور پھر آٹھ بجے میں موٹرسائیکل نکال کر گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا میں جب گھاس کاٹ کر گھر واپس آیا تو مجھے گھر والوں نے بتایا کہ ہمارے پڑوسی فوت ہوگئے ہیں تو پھر میں پڑوس میں فوتکی والے گھر چلا گیا جہاں پر میں نے اہل محلہ کے لڑکوں کے ساتھ مل کر پڑوسیوں کے گھروں سے چارپائیاں اٹھائی اور فوتگی والے گھر پر جا کر رکھیں اور فوتگی پر آنے والوں کے لیے ہم نے ٹینٹ لگائے اور پھر میں گھر واپس آ گیا گھر آکر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور روٹی کھا کر جمعہ کی نما ز کی تیاری کرنے لگا پھر میں واش روم میں گیا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کئے اور چار رکعت نماز سنت گھر پر ادا کر کے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا جب مسجد سے گھر واپس آیا تو میں نے باقی نماز ادا کی اور پھر چائے پی کر نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے فوتگی والے گھر گیا جہاں سے میں میت کے ساتھ جنازہ گاہ پر گیا اور نماز جنازہ ادا کرکے پھر قبرستان میں گیا تدفین کے بعد دعا ہوئی قبرستان سے واپسی پر پہلے میں فوتگی والے گھر گیا جہاں پر میں نے فاتحہ پڑھا اور پھر گھر واپس آ کر وضو کیا اور نماز عصر ادا کرکے میلہ منڈی پر چلا گیا جہاں پر میں نے گھر کے لیے سبزی پیاز اور ٹماٹر لیے گھر آکر میں نے موبائل لے کر آ تو کافی سارے دوستوں کی کالیں آئی ہوئی تھی پھر میں نے دوست کو کال کی تو اس نے کہا کہ ہمارے پر آپ کا انتظار کر رہے ہیں تو میں پھر ارے پر چلا گیا جہاں پر میں نے دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگائیں
IMG20230224163748.jpg

IMG20230224163744.jpg

IMG20230224163738.jpg

IMG20230224163736.jpg

IMG20230224163726.jpg

IMG20230224154106.jpg
آج ہماری گفتگو کا موضوع سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کا اذخود نوٹس تھا جس پر بڑی ہی دلچسپ گفتگو دوستوں نے کی پھر مغرب کے وقت میں گھر آیا اور نماز ادا کرکے روٹی کھا کر دوبارہ پڑو س میں فوتگی والے گھر چلا گیا جہاں سے میں گھر واپس آ کر اپنے کمرے میں بیٹھ کر آج ہی ڈائری لکھنے لگا

Sort:  

Allah ap ka parosi ki jaanat day ap nay achi diary lakhi hai aur mujay photo achi lagi hain

Allah ap ke parusi ki agli manzal.asan kary

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 68220.71
ETH 3321.59
USDT 1.00
SBD 2.74