آج کی ڈائیری
اردو کمیونٹی کے سب دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے الحمدللہ میرے روز بہت ہی اچھے گزر رہے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب بھائیوں کے روزے بھی اچھے گزر رہے ہونگے میری اردو کمیونٹی کے ساتھ بھائیوں سے ایک التجا ہے کہ سحری اور افطاری کے وقت دعاؤں میں سب بھائیوں کو ضرور یاد رکھا کریں آج سحری کا وقت جب مجھے گھر والوں نے اٹھایا تو اس وقت بیس منٹ باقی تھے سحری کا ٹائم ختم ہونے میں میں نے اٹھ کر جلدی جلدی وضو کیا اور سحری کرنے بیٹھ گیا جب سحری کرلی تو اس وقت ٹائم بھی ختم ہوگیا فجر کی اذان ہونے لگی نماز ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا قرآن پاک کی تلاوت کر کے سو گیا اور نو بجے اٹھ کر نہا کر گھر کے لیے افطاری کا سامان لینے چلا گیا اس کے بعد ٹائم پاس کرنے کے لئے ارے پر چلا گیا جہاں پر پہلے سے ہی کچھ دوست آئے ہوئے تھے ان کے ساتھ گپ شپ کی وہاں سے بارہ بجے میں گھر آیا اور گھر آ کر سو گیا پھر تین بجے اٹھ کر نہا دھو کر نماز ادا کی اور موبائل کا استعمال کرنے لگا پھر جانوروں کے لئے چارہ لینے چلا گیا چارہ لیتے وقت میں نے فوٹو گرافی بھی کی جو دیکھا جا سکتا ہے چارہ لا کر جانوروں کو ڈالا اور پھر مسجد میں عصر کی نماز ادا دی گھر آ کر ٹی وی پر مختلف پروگرام دیکھنے لگا اور آج کی ڈائری لکھ کر پوسٹ کر دیں
Nice photography