آج کی ڈائیری

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام بھائی خیر خیریت سے ہوں گے آج سویرے نہا دھو کر ناشتہ کیا اور پھر موٹرسائیکل نکالا اور پیٹرول پمپ پر جا کر 500 سو کا پیٹرول ڈال وا کر ارے پر آگیا ارے پر آکر مزدور اور مستری کو آج کے کام کے بارے میں سمجھایا اور پھر میں کزن کو ساتھ لے کر کندیاں چلا گیا جہاں پر میں نے ایک نماز جنازہ میں شرکت کرنی تھی 9 بجے نماز جنازہ تھا تو ہم جنازہ سے دس منٹ پہلے ہی پہنچ گئے تھے وضو کر کے نماز جنازہ ادا کیا اور پھر تدفین کے لیے میت کے ساتھ قبرستان چلے گئے تدفین کرنے کے بعد دعا مانگی اور پھر اجازت لی بہت زیادہ گرمی تھی تو کندیاں سٹی میں نیشنل بینک گئے جہاں پر میرا ماموں بینک منیجر ہے اسے جا کر ملے اور سلام دعا کی ماموں نے پہلے تو ہمارے لئے پیپسی منگوائی

IMG20220614081826.jpg

IMG20220614081751.jpg

IMG20220614082036.jpg

IMG20220614081909.jpg

IMG20220613093209.jpg

IMG20220613095110.jpg

IMG20220613093415.jpg
پھر سے کے ساتھ سموسوں کا بھی آرڈر کر دیا جو کہ چند منٹ کے بعد آگئے بینک میں بہت زیادہ ہجوم اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے گرمی محسوس ہونے لگی تو ہم نے ماموں سے اجازت لی اور گھر کی طرف روانہ ہوگئے میانوالی میں پہنچ کر میں جائز کی فرنچائز پر گیا جہاں پر ایک سم کی معلومات لینی تھی وہاں سے فارغ ہو کر ہم گھر پہنچے تو بارہ بج رہے تھے سموسے کھانے کی وجہ سے مجھے بھوک نہیں تو اس لئے گھر آ کر پانی پیا اور پھر آرام کرنے کے لیے سو گیا ظہر کے وقت اٹھ کر نہا دھو کر میں نے نماز ادا کی پھر پانچ بجے میں ارے پر گیا جہاں پر دوست بھی آگئے اور ان کے ساتھ گفتگو کی اور شام کے وقت میں گھر واپس آیا روٹی کھا کر تحریر لکھنے لگا

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.12
JST 0.031
BTC 57254.26
ETH 2887.51
USDT 1.00
SBD 3.60