گندم کاشت کی تیاری

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی سٹیم کے تمام دوستوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتاھو کے آپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں صبح اٹھ کر نماز پڑھی اور پھر ناشتہ کیا پھر ایک مزدور کو کال کی جس نے گندم کے لیے زمین سیلاب کرنے کے لئے پانی لگانا تھا تو تم اس دور میں بھی ایک گھنٹے تک ٹیوب ویل پر پہنچنے کو کہا تو پھر میں نے موٹرسائیکل نکالا اور گھر سے پیسے لے کر پیٹرول پمپ پر گیا اور وہاں سے ڈیزل لیا اور پھر ٹیوب ویل پر چلا گیا ٹیوب ویل پر جاکر میں نے انجن میں تیل ڈالا اور انجن کی صفائی کی ابھی میں صفائی کر ہی رہا تھا تو مزدور بھی پہنچ گیا پھر ٹیوب ویل چلایا اور زمین کو سیراب کرنے لگے پھر میں وہاں سے گھر آیا اور نہا دھو کر ارے پر چلا گیا اور وہاں پر کچھ کام کیا اور اس کے بعد چاول لے کر دوبارہ میں ٹیوب ویل پر گیا تو مزدور پانی لگا رہا تھا اور اس وقت میرے چچا بھی وہاں پر آ گئے تھے
IMG-20211029-WA0078.jpg

IMG-20211029-WA0075.jpg

IMG-20211029-WA0077.jpg

IMG-20211029-WA0079.jpg

IMG-20211029-WA0081.jpg

IMG-20211029-WA0080.jpg

IMG-20211029-WA0083.jpg

IMG-20211029-WA0076.jpg

IMG-20211029-WA0084.jpg
چچا کے ساتھ میں نے سلام دعا کی اور میرے ایک دوست بھی وہاں پر آ گیا تو میں نے اس کو بھی چاول کھلائے میں نے وہاں پر کچھ تصویریں بھی بنائیں جو آپ بھائیوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کچھ دن تک زمین وتر انے پر گندم کاشت کریں گے پھر میں وہاں سے گھر آیا تو اس وقت ظہر کی اذان ہو رہی تھی سب سے پہلے میں نے وضو کرکے نماز ظہر ادا کی اور اس کے بعد پھر روٹی کھانے بیٹھ گیا روٹی کھا کر گھر والوں نےچاۓ بنا کر دیں اور پھر کچھ ٹائم کے لیے چارپائی پر لیٹ گیا عصر کے وقت دوبارہ ٹیوب ویل پر گیا تو مزدور پانی لگانے ہی والا تھا تو میں کچھ ٹائم ہی پر روکا رہا جب پانی لگ گیا تو میں ٹیوب ویل بند کر کے مزدور کو آج کی دن کی دیہاڑی دی اور گھر آ گیا پھر شام کی روٹی کھا کر آج کی ڈائری لکھنے لگا ہوں امید ہے کہ آپ سب دوستوں کو پسند آئے گی

Sort:  
 2 years ago 

آپ نے بہت وقت پر گندم کیلئے زمین سیراب کی ہے

great

 2 years ago 

ابھی ہمہارے ہاں تو بجائی بھی نہیں ہوئی اور آپ نے پہلا پانی بھی لگا دیا۔

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 57768.72
ETH 2943.36
USDT 1.00
SBD 3.66