دیسی گھی میں دیسی مرغی

in Urdu Community11 months ago

اردو کمیونٹی کے دوستوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے دوستو اج سویرے جب میں اٹھا تو اس وقت صبح کے پانچ بج رہے تھے میں چار پائی پر لیٹا رہا پھر اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے قران پاک کی تلاوت کرنے لگا تلاوت کرنے کے بعد گھر والوں نے مجھے ناشتے کے لیے بلایا میں نے جا کر ناشتہ کیا اور صبح ہی جانوروں کا گھاس کاٹنے کے لیے چلا گیا میں نے پہلے جا کر جانوروں کا گھاس کاٹا کر گھر واپس ایا اور نہا دھو کر ارے پر چلا گیا جب میں ارے پر پہنچا تو مستری اور مزدور ائے ہوئے تھے اور مستری اری تیز کر رہا تھا
اری تیز کرنے کے بعد مستری مزدور اور میں نے مل کر لکڑیوں کو اٹھایا اور ارے کے قریب لے کر ائے پھر مزدور نے انجن چلایا اور ارے پر کام کرنے لگے پھر میں نو بجے محلے میں ایک ہونے والی فوتگی کا نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے چلا گیا جنازہ ادا کرنے کے بعد میں واز پاس پراپرٹی کے افس میں ایا جہاں پر میں نے بیٹھ کر ٹھنڈا پانی پیا اور پھر اپنے لیے ایک کپ چائے کا منگوا کر پینے لگا پھر گھر اتے وقت میں پہلے ارے پر گیا جہاں پر مستری اور مزدور اپنے کام میں مصروف تھے میں پھر گھر واپس اگیا اور روٹی کھا کر ارام کرنے لگا جب میں دوپہر کو اٹھا کار ظہر کی نماز ادا کی اور پھر جب میں نے اپنے موبائل پر واٹس ایپ پر دیکھا تو میرے ایک دوست کا واٹس ایپ پر میسج ایا ہوا تھا جس نے اج شام روٹی پر میرے گھر انا تھا پھر میں میں جا کر ایک دیسی مرغی لی اور اس کو ذبح کرا کے گھر لے ایا اور دوست کے کھانے کا انتظام کرنے لگا پھر میں نے جا کر ایک اولپرز کا دیسی گھی کا ڈبہ لیا تاکہ دیسی مرغی کو دیسی گھی میں تیار کیا جا سکے اور دوسرے مصالحہ جات بھی لیے پھر گھر ا کر میں نے عصر کی نماز ادا کی اور ارے پر دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے لیے گیا اج میں دوستوں کی محفل سے جلدی گھر واپس اگیا تھا گھر ا کر میں نے کڑھائی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کی یا میرا دوست ایا
IMG20230830210435.jpg

IMG20230830210311.jpg

IMG20230830210301.jpg

IMG20230830204517.jpg

IMG20230830204506.jpg

IMG20230830110802.jpg

IMG20230830110759.jpg
تو ہم نے مل کر کڑھائی بنائی جب تیار ہوئی تو ہم نے بیٹھ کر دیسی گھی سے تیار کیا ہوا دیسی مرغا کھایا اور پھر عشاہ کے وقت میرے دوست اپنے گھر کو چلا گیا میں نے گھر ا کر نماز عشاء ادا کی اور پھر اج کی ڈائری لکھی

Sort:  
 11 months ago 

اپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ بہت انجوائے کیا ۔۔۔اپ کا کھانا بہت لذیذ لگ رہا ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 58913.67
ETH 2640.76
USDT 1.00
SBD 2.42