بدھ کے دن کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھر سلام پیش خدمت ہے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے آج بدھ کا دن ہے صبح سویرے اٹھ کر میں نے وضو کر کے نماز فجر ادا کی اور پھر گھاس کاٹنے کے لیے کھیتوں میں چلا گیا سے واپس آکر میں ہاتھ دھو کر ناشتہ کیا اور پھر ارے پر کام کرنے کے لئے چلا گیا وہاں جاکر میں نے مستری اور مزدور کو دعا سلام کیا اور پھر مستری اری تیز کرنے لگا اور میں مزدور کے ساتھ ارے کے قریب لکڑیاں لا کر رکھنے لگے جب مستری نے آری تیز کرلی تو مزدور نے انجن چلا کر ارے پر کام کرنا شروع کر دیا اس کے بعد میں نے الیکٹریشن کی دکان پر گیا جہاں سے میں نے الیکٹریشن کو گھر لیا اور جانوروں والا کمرے کا پنکھا ٹھیک کرایا پھر میں روٹی کھانے لگا اور آرام کیا ظہر کے وقت اٹھ کر میں نے نہا دھو کر وضو کر کے نماز ظہر ادا کی پھر میں ٹی وی آن کرکے اس پر ڈرامہ دیکھنے لگا پانچ بجے میں ارے پر گیا آج موسم بہت ہی پیارا تھا ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور چاروں طرف بادل چھائے ہوئے تھے ہمارے پر چارپائیاں ڈال کر بیٹھ گئے موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے میں نے ایک دوست کو پیسے دیے اور وہ بازار سے گرم سموسے اور ساتھ میں کولڈرنک لینے چلا گیا جب وہ واپس آیا چھٹنی کو ہم نے ایک پلیٹ میں ڈال کر
IMG20220705181659.jpg

IMG20220705181649.jpg

IMG20220705181443.jpg

IMG20220705180828.jpg

IMG20220705180756.jpg

IMG20220705180559.jpg

IMG20220705180556.jpg
ہم سب دوستوں نے سموسے کھائے موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے سموسے کھانے میں بہت مزہ آیا جب مغرب کی اذان ہوئی تو میں ارے سے کر مسجد میں گیا اور باجماعت نماز ادا کرکے گھر واپس آیا تو گھر والے رات کا کھانا کھا رہے تھے میں میں ارے پر سموسے منگوا کر کھائے تھے تو اس لیے میں نے رات کا کھانا نہیں کھایا اور میں سٹیم پر دوستوں کی پوسٹیں دیکھیں اور پھر آج کی اپنی ڈائری پوسٹ کرنے لگا

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60607.86
ETH 2620.83
USDT 1.00
SBD 2.52