بچپن کی یاد تازہ کی
اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اور میں بھی بالکل ٹھیک ہوں آج دوپہر کے وقت موسم بہت ہی پیارا تھا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور آسمان پر ہلکے ہلکے بادلوں کے ساتھ کافی لڑکوں نے پتنگ چڑھے ہوئے تھے جن کو دیکھ کر میرا چھوٹا بھتیجا بھی پتنگ لینے کی ضد کرنے لگا روزے اور پتنگ کی دکانوں پر پابندی لگنے کی وجہ سے کسی دکان سے پتنگ ملنا تو بہت مشکل تھا مگر بھتیجے کی ضد اور اس کے رونے کی وجہ سے میں نے اپنے بچپن کی یاد تازہ کی اور اسے ایک کالی کی پتنگ جوڑ کر دینے کا سوچا گھر پر پڑی ہوئی ایک کالی لی اور اسے چھری اور قینچی کی مدد سے کاٹ کر پتنگ کی شکل کا بنایا اور پھر جھاڑو کی تیلوں کی مدد سے اسے پتنگ بنا کر دی جسے دیکھ کر وہ بہت خوش ہوا اور اس کا رونا بھی بند ہوگیا
بچپن میں اکثر اوقات ہم اسی طرح کی پتنگ بنا کر چڑھایا کرتے تھے امید ہے کہ میرے کمیونٹی کے ساتھ ممبر میری بچپن کی پتنگ بنانا دیکھ کر خوش ہوں گے اور مجھے سپورٹ کریں گے
آپ نے پتنگ اچھی بنائی ہے
ماشاءاللہ آپ نے اپنے ہاتھ سے بہت ہی خوبصورت پتنگ بنائی
Bacho ki zid bhi bahot hoti hy