گھاس کاٹتے وقت انگلی کاٹ گئی

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے سب سے پہلے آپ سب دوستوں اور بھائیوں کو آج جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو اللہ پاک ہمیں اس دن کے صدقے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آج جمعہ کے دن کا آغاز وضو کر کے نماز جنازہ ادا کر کے کیا اور اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا کر قرآن پاک میں نے سورۃ یاسین کی تلاوت کی جب گھر والوں نے ناشتے کے لئے بلایا تو میں نے جا کر ناشتہ کیا اور اس کے بعد میں اپنے کمرے میں آ کر موبائل پر انٹرنیٹ آن کرکے یوٹیوب پر مختلف پروگرام دیکھنے لگا آج جمعہ کی وجہ سے ارے کی چھٹی تھی تو اس لیے میں گھر پر ہی بیٹھا رہا آج 10 بجے میں نے موٹرسائیکل نکالا اور گھاس کا گٹو لے کر گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا کیوں کے آجکل دھوپ زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی بھی محسوس ہوتی ہے تو اس لئے میں آج وقت پر ہی گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا جب میں زمین پر پہنچا تو میں نے موٹر سائیکل کھڑا کیا اور پھر گھاس کاٹنا شروع کر دیا ابھی میں نے تھوڑا سا ہی گھاس کاٹا تھا تو میری انگلی بھی کٹ گئی جس میں سے خون نکلنا شروع ہو گیا پھر میں نے ادھر ادھر دیکھا تو موٹر سائی کل پر ایک کپڑا باندھا ہوا تھا صفائی کرنے والا میں نے اس سے پٹی باندھی اور گھاس کو گٹو میں ڈال کر گھر واپس آ گیا میرے گھر آنے تک میرا کافی سارا خون بہہ چکا تھا گھر آکر میں نے گھاس ڈالا اور سپرٹ سے انگلی کو اچھی طرح صاف کیا اور پھر گھر پر پڑے ہوئے سنی پلاسٹ زخم پر لگا دیا جس کی وجہ سے میرا خون آنا بند ہو گیا پھر میں نے کچھ دیر کے بعد صابن سے ہاتھ پر لگے ہوئے خون کو دھویا اور چارپائی ڈال کر آرام کرنے لگا پھر گھر والوں نے مجھے روٹی دی میں نے روٹی کھائی اور پھر وضو کر کے نماز جمعہ ادا کرنے کی تیاری کرنے لگا پھر میں نے کپڑے تبدیل کیے اور میں نے گھر پر ہی چار رکعت نماز سنت ادا کی اور پھر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے میں مسجد میں چلا گیا مسجد سے واپس آیا تو میری انگلی درد کرنے لگی میں نے ایک درد والی گولی لی اور اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گیا جب درد کم ہوا
IMG20230209122558.jpg

IMG20230209122537.jpg

IMG20230209122510.jpg

IMG20230209122507.jpg
تو اس وقت عصر کی اذان ہو رہی تھی میں نے وضو کیا اور نماز عصر ادا کرکے دوستوں کے پاس ارے پر چلا گیا جہاں پر میں نے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے لگا مغرب کی اذان کے وقت میں گھر واپس آیا اور نماز مغرب ادا کرکے میں میں نے رات کا کھانا کھایا اور پھر آ ج کی یہ ڈائری لکھی امید کرتا ہوں کے آپ سب دوستوں کو میری آج کی یہ ڈائری پسند آئے گی

Sort:  

اللّه پاک۔ صحت دے

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56739.93
ETH 2400.98
USDT 1.00
SBD 2.30