عمران خان کے جلسے پر کمرمشانی گئے

in Urdu Community2 years ago (edited)

اردو کمیونٹی کے دوستوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی ٹھیک ٹھاک ہونگے آپ کی دعا اور اللہ پاک کی کرم نوازی سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں آج صبح سویرے میں نے نماز ادا کی تو کر دیا اور پھر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے لیے بیٹھ گیا آج میں نے قرآن پاک میں سورۃ یاسین کی تلاوت کی پھر گھر والوں نے ناشتہ تیار کیا تو میں بھی ناشتہ کرنے کے لیے بیٹھ گیا آج جمعۃ المبارک کی وجہ سے ارے کی چھٹی تھی تو اس لیے میں گھر پر ہی بیٹھا رہا اور پھر گھر کے لئے کچھ ضروری سامان لے کر آیا نو بجے میں نہا دھو کر ایک شادی پر جانے کے لیے تیاری کرنے لگا
IMG20221007104049.jpg

IMG20221007102626.jpg

IMG20221007102554.jpg
جب میں شادی والے گھر پہنچا تو بارات دولہن لے کر جا چکی تھی اور شادی پر آنے والے مہمانوں کو روٹی کھلانے کا انتظام کیا جا رہا تھا میں بھی جاکر شادی والی جگہ پر بیٹھ گیا تقریبا بیس سے پچیس منٹ بیٹھنے کے بعد روٹی کھانے کے لیے بلایا گیا میں بھی جا کر کھاناکھانے لگا کھانے میں سالن اور ساتھ میں میٹھا حلوہ تھا کھانا کھا کر میں نے شادی والوں سے اجازت لی اور گھر آ گیا پھر میں گھر سے تیار ہو کر عمران خان کے جلسے پر جانے کے لئے پ ی ٹی آئی کے دفتر میں پہنچا جہاں پر تحصیل صدر طارق مجید خان کی نگرانی میں جلسے کی شرکت کے لئے قافلہ جا رہا تھا جلسے پر روانگی کا ٹائم 12 بجے تھا مگر شرکاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہاں سے ایک بجے دعا خیر کر کےجلسے کے لیے روانہ ہوئے پھر کالا باغ روڈ پر جلسے میں شرکت کرنے والے دوسرے شہروں سے آنے والوں کا رش بڑھتا گیا اور پھر ہم نے داؤد خیل کے مقام پر بلال مسجد میں جاکر نماز جمعہ کی نماز ادا کی نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ہم پھر جلسے کی طرف روانہ ہوگئے جب ہم جلسہ گاہ میں پہنچے تو اس وقت 02:39 تھے عمران خان تقریبا تین بج کر بیس منٹ بعد جلسہ گاہ میں پہنچ گئے جلسہ گاہ میں بہت ہی زیادہ تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے اور انہوں نے کافی جوش اور جذبہ تھا
IMG_20221007_193204.jpg

Screenshot_2022-10-07-19-30-04-11.jpg
جلسے میں معروف سنگر عطااللہ خان عیسی خیلوی نے اپنا نغمہ بھی پیش کیا جس میں جلسے میں شرکت کرنے والے نوجوانوں میں ایک نئی لہر جذبے کی دوڑ گئی پھر عمران خان نے خطاب شروع کیا جب عمران خان کا خطاب ختم ہوا تو پھر ہم اپنی جلدی جلدی اپنی گاڑی کی طرف گیا تھا کہ ہجوم سے نکل جائیں مگر زیادہ رش کی وجہ سے ہمیں کافی مشکل پیش آئی جب ہم گھر پہنچے تو اس وقت مغرب کی اذان ہو چکی تھی میں نے جلدی جلدی نماز ادا کی اور پھر تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا چارپائی پر لیٹ کر اور پھر روٹی کھائی امید ہے کہ آپ سب دوستوں کو میری آج کی یہ پوسٹ پسند آئے گی
IMG-20221007-WA0183.jpg

IMG-20221007-WA0185.jpg

IMG-20221007-WA0184.jpg

IMG-20221007-WA0189.jpg

Sort:  

Nice post keep it up buddy.
Hope you got the 100 STEEM & 1000 TAKI Airdrop, if not get it quickly before the campaign ends.
go to this official taki announcement how to get the airdrop CLICK HERE

 2 years ago 

Bhot ziada awam th jlsy m

ماشاءاللہ عمران خان کا کمر مشانی میں بہت ہی بڑا جلسہ تھا

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.12
JST 0.033
BTC 64513.89
ETH 3155.04
USDT 1.00
SBD 4.00