آج کو ڈائیری

in Urdu Community3 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید ہے کہ آپ سب بھائیوں میں خیر خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اور آپ دوستوں کی دعاؤں سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں آج صبح جب میری آنکھ کھلی دوست وقت صبح کی پانچ بجے تھے میں بستر میں لیٹ رہا اور نہ جانے پھر کب میری آنکھ لگ گئی اور پھر جب گھر والوں نے اٹھایا تو اس وقت شام چھ بجکرچالیس منٹ تھے میں جلدی جلدی اٹھا اور واش روم میں جا کر وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اور پھر گھر والوں نے ناشتہ کرنے کے لیے کہا اور میں نے کچن میں جا کر ناشتہ کیا اور پھر اپنے کمرے میں آیا اور موبائل اٹھا کر دوبارہ کچن میں چلا گیا اور اس کے ساتھ بیٹھ کر موبائل آن فیس بک دیکھتا رہا آج سردی کچھ زیادہ ہی لگ رہی تھی کیونکہ ہر طرف بادل بادل تھے پھر میں نہا دھو کر ارے پر جانے کیلئے تیاری کی جب میں موٹر سائیکل نکال کر گیا تو وہاں پر مستری اور مزدوروں نے آگ جلائی ہوئی تھی اور ہاتھوں اور پیروں کو آگ سے گرم کر رہے تھے اور میں بھی وہی جا کر بیٹھ گیا اور ہاتھ اور پاؤں کو گرم کرنے لگا پھر مستری نے اری تیز کی اور آر چلانے کی تیاری کرنے لگے مستری اور مزدور نے آرا چلایا اور میں نے ان کی کچھ مدد کی اور پھر میں ایک دوست کو ساتھ لے کر کاشت کیا ہوا
IMG20211225102525.jpg
چارے کو پانی لگانے اور کھاد ڈالنے کے لیے ٹیوب ویل پر چلے گئے اور راستے سے ہم نے ایک دوکان سے یوریا کھاد لی اور پٹرول پمپس سے ڈیزل لیا اور جا کر ٹیوب ویل چلایا اور برسین کو پانی لگانے لگے او ساتھ میں کھاد ڈالی تاکہ چارہ جلدی جلدی تیار ہو جائے اور جانوروں کو ڈالنے کے قابل بن جائے ہمارا پانی دو گھنٹوں میں ساری برسین کو لگ گیا اور پھر ہم ٹیوب ویل بند کر کے واپس آ ئے میں نے دوست کو اس کے گھر چھوڑا اور پھر میں بھی گھر واپس آکر وضو کر کے نماز ظہر ادا کی اور اپنے کمرے میں جاکر ٹی وی آن کر کے ارطغرل ڈرامہ دیکھنے لگا عصر کے بعد پھر میں ارے پر گیا اور وہاں پر کچھ دوست آگئے اور ان کے ساتھ گپ شپ کی پھر شام سے کچھ دیر پہلے گھر واپس آیا گھر آ کر نماز ادا کی اور روٹی کھا کر آج کی ڈائری لکھنے لگا ہوں امید ہے کہ آپ سب دوستوں کو میری آج کی یہ مصروفیات پسند آئیں گے
IMG-20211222-WA0039.jpg

IMG-20211222-WA0038.jpg

IMG-20211222-WA0030.jpg

IMG-20211222-WA0034.jpg

IMG-20211222-WA0032.jpg

IMG-20211222-WA0037.jpg

Sort:  
 3 years ago 

ماشاءاللہ آپکی ڈائری بہت اچھی لکھی ہے اور فوٹوگرافی بھی بہت پیاری کی ہے نیچر کی۔

Bht achi diary likhi ap nay

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 67638.45
ETH 2614.27
USDT 1.00
SBD 2.67