آج نالہ صاف کیا پانی لگانے کے لیے

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی سب دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید ہے کہ میرے ساتھ بھائی اور دوست خیر و عافیت سے ہونگے میں بھی خیر و عافیت سے ہوں میں آج جمعہ کے دن کی ڈائری لکھ رہا ہوں صبح سویرے اٹھ کر نماز ادا کرنے کے بعد ناشتہ کیا اور پھر چارہ کاٹنے کے لئے زمینوں پر چلا گیا راستے میں میں نے ارے سے کائی بھی لے لی تھی کیونکہ چارے کو بارشوں کے بعد پانی کی ضرورت تھی اور پانی لگانے والا نالہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے بہت ہی خراب پڑا تھا جس کی وجہ سے اس میں پانی گزر نہ ناممکن تھا تو اس لیے میں نے آج نالے کو بھی صاف کرنا تھا جب میں زمین پر پہنچا تو پہلے میں نے گھاس کاٹ کر رکھ دیا اور اس کے بعد پھر میں کائی کی مدد سے نالہ صاف کرنے لگا نالے میں جڑی بوٹیوں کے علاوہ چوہوں نے غاریں کھودنے کی وجہ سے نالوں میں بہت ہی زیادہ چوہو نے مٹی بھی جمع کر رکھی تھی جس کو میں نے نکالا اور نالہ صاف کیا جس سے میرے ہاتھ پاوں اور کپڑے مٹی سے بھر گئے تھے گرمی اور سخت کام ہونے کی وجہ سے میں پسینہ پسینہ ہو گیا پھر میں نے موٹر سائیکل پر گھاس لاد کر گھر آیا اور گھر آکر میں نے اپنے پانی والی موٹر چلا کر اچھی طرح منہ ہاتھ دھویا اور کپڑے تبدیل کر کے گھر والوں کو لیموں کا پانی بنا کر دینے کو کہا اور میں پنکھے کے نیچے بیٹھ کر ہوا لگانے لگا لیموں کا شربت پی کر مجھے سکوں ملا پھر میں واش روم گیا اور نہا دھو کر کپڑے چینج کیے اور پھر گھر پر پکانے کے لیے سامان لینے چلا گیا
IMG20220805185137.jpg

IMG20220805185126.jpg

IMG20220805064020.jpg

IMG20220805062103.jpg

IMG20220805062054.jpg

IMG20220805060131.jpg

IMG20220805060011.jpg
پھر میں سارا دن گھر پر ہی رہا کیوں کہ آج جمعہ کی وجہ سے آرے کی چھٹی تھی پھر گھر والوں جب روٹی تیار کی تو میں روٹی کھا کر موبائل پر اردو کمیونٹی کے دوستوں کی پوسٹیں پڑھنے اور کمنٹس کرنے لگا پھر جمعہ کے وقت تیار ہوکر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا اور پھر واپس آکر میں ٹی وی لگا کر نیو سونے لگا عصر کی نماز ادا کرکے میں پھر ارے پر گیا جہاں پر پہلے سے ہی گپ شپ کرنے کے لیے دوست آئے ہوئے تھے ہم نے آرے پر مٹھائی منگوائ جو کہ سب دوستوں نے بڑے اتفاق کے ساتھ کھائی یہ تھی میری آج کی مصروفیات جو میں نے اپنے اردو کمیونٹی کے دوستوں کے ساتھ شیئر کی تھی

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 80502.73
ETH 3190.86
USDT 1.00
SBD 2.77